جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ

ملک میں گزشتہ چند روز کے دوران مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 1700 روپے بڑھا ہے۔اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے…

جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سے میئر کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر میئر کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔چیف الیکشن کمشنر کے نام  لکھے گئے خط میں جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت کے چاق و چوبند دستوں نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کو اغوا کیا اور انہیں…

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج کی قیادت کرنے والے سکھ رہنما اوتار سنگھ چل بسے

بھارتی ہائی کمیشن لندن پر احتجاج کی قیادت کرنے والے سکھ رہنما اوتار سنگھ انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اوتار سنگھ کی موت کی اصل وجہ ابھی نہیں معلوم ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اوتار سنگھ کو خون کے کینسر…

اسپیکر صاحب میرا پروڈکشن آرڈر نہیں نکال رہے، فردوس شمیم نقوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی اور یو سی چیئرمین فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب میرا پروڈکشن آرڈر نہیں نکال رہے، مجھے جیل میں ایک ماہ ہوچکا ہے۔اپنے تازہ بیان میں فردوش شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت…

پاکستان نے ماضی میں کئی بار تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، شازیہ مری

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ماضی میں تباہ کن سیلابوں کا سامنا کیا ہے۔سال 2010، 2011، 2020 اور حالیہ سیلاب کے دوران تقریباً 33 ملین…

میٹرو بس اسٹیشن جلانے کا مقدمہ، فیاض چوہان کی عبوری ضمانت میں 22 جون تک توسیع

راولپنڈی میں 9 مئی کو سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمے میں نامزد سابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیاض الحسن چوہان کی عبوری ضمانت میں 22 جون تک توسیع ہوگئی۔کیس کی سماعت راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین نے…

صوابی: اسد قیصر کے گھر پر چھاپہ، 2 لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں

صوابی میں پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رہنما تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ حکام محکمہ ایکسائز کے مطابق اسد قیصر کے گھر سے 2 لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔اس چھاپے پر اپنے بیان میں…

جماعت اسلامی والے انوکھے لاڈلے بن کر کراچی کھیلنے کیلئے مانگ رہے ہیں، فیصل کنڈی

وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے انوکھے لاڈلے بن کر کراچی کھیلنے کیلئے مانگ رہے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ووٹ لے کر اپنی اکثریت ثابت کرچکے۔ …

مرتضیٰ وہاب کی والدہ کی قبر پر حاضری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد اپنی والدہ فوزیہ وہاب کی قبر پر حاضری دی۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والدہ کی قبر پر حاضری کی تصویر شیئر کی۔نو منتخب میئر نے اپنے پیغام میں لکھا…

پرویز الہٰی کو جیل میں ’سی‘ کلاس قیدی کی سہولتیں بھی میسر نہیں، اہلیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ خاوند کو جیل میں سی کلاس قیدی کی سہولتیں بھی میسر نہیں، 77 سال کی عمر کے شخص کے ساتھ اس طرح کا ظالمانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج…

نومنتخب میئر مرتضیٰ وہاب کا غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان سے اظہارِ لاتعلقی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جماعت اسلامی کے الزامات مسترد کردیے، جبکہ نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تحریک انصاف کے غیر حاضر ارکان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔مرتضیٰ وہاب نے اپنی جیبوں میں ہاتھ ڈال کہا کہ پی ٹی آئی ارکان میری جیب…

سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر اعتراض، امریکا نے ہنگری کی اسلحہ ڈیل روک دی

ہنگری کی طرف سے سوئیڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت پر اعتراض کے بعد امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ہنگری کو 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی ڈیل روک دی۔سینیٹر جم رِش کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ہنگری نے وعدہ کیا تھا کہ وہ…

ریڈیو پاکستان پشاور میں توڑ پھوڑ، PTI کے سابق MPA آصف خان ملوث

پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے اہم کردار کی نشاندہی کر دی۔ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور کے واقعے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق…

حنا ربانی کھر کی یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات

پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اسٹراسبرگ میں خارجہ امور و سیکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے اور یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسٹاک ہوم میں دوسرے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم…

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی، گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی…

مرتضیٰ وہاب کا حال حمزہ شہباز کی وزارتِ عظمیٰ جیسا ہو گا، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی پر الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے میئر کراچی کا انتخاب مسترد کر دیا۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گرفتاریاں کر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا، گم شدہ افراد پیپلز…

وقت گزرنے کے ساتھ طوفان بپرجوائے کا کراچی سے فاصلہ کم

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت برقرار ہے اور اس کا فاصلہ گزرتے وقت کے ساتھ پاکستان کی جانب کم ہوتا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بپرجوائے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے ساحلی…

پاکستان کا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل ایشین کرکٹ کونسل نے منظور کرلیا

ایشیا کپ 2023 کےلیے پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے منظور کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل منظور کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر…

اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں اپنی زندگی میں پیپلز پارٹی کا میئر کراچی دیکھا، سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پیپلز پارٹی کو کراچی کی میئر شپ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اپنی زندگی میں پیپلز پارٹی کا میئر کراچی دیکھا، پہلی مرتبہ واضح…

پاکستان اور آذربائیجان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی ایئر لائن اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کر رہی ہے،…