Browsing Category
Urdunews
سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے چار ہزار روپے کی کمی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے چار ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 858 روپے کم…
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کا زور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس کو 15 مہینوں بعد 45 ہزار پوائنٹس سے اوپر لے گیا۔ 9 روز میں انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 681 ارب روپے بڑھی…
مردان: رہنما پی ٹی آئی ظاہر شاہ طورو کے گھر پر چھاپا
مردان میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ظاہر شاہ طورو کے گھر پر چھاپا مارا گیا، پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت ظاہر شاہ طورو گھر میں موجود نہیں تھے۔پولیس نے مزید کہا کہ چھاپے کے وقت لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔دوسری طرف سابق…
اسرائیل نے فلسطین کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا: اقوام متحدہ
اقوامٍ متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔یہ بات فلسطین کے لیے یو این انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے یو این ہیومن رائٹس کونسل میں دیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ…
اعظم چوہدری پی ٹی وی کے ملازم نہیں ہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعظم چوہدری پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ملازم نہیں ہیں۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری پی ٹی وی کے ملازم نہیں…
لاہور ہائیکورٹ: پی سی بی چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق کی برطرفی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محمد رضا قریشی نے احمد شہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے…
مردوں اور خواتین کو ملکر پاکستان کی ترقی میں حصہ لینا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا، کل ہم نے اکنامک ریکوری پلان بنایا ہے، زراعت، برآمدات، معدنیات ترجیح ہیں۔اسلام آباد میں بااختیار خواتین پروگرام کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پڑھی لکھی…
ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کا کل سے آغاز، دو پاکستانی بھی شریک
ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کل سے سعودی عرب میں شروع ہوگی جس میں دو پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان اور حمزہ الیاس شرکت کریں گے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والا یہ ایونٹ 16 جولائی تک جاری رہے گا۔ انڈر21 ایشین چیمپئن احسن رمضان کل…
پی اے سی نے پی ٹی آئی دور میں 628 افراد کو بلا سود قرض دینے کا معاملہ نمٹادیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں 628 افراد کو 3 ارب ڈالر بلا سود قرض دینے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نمٹادیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ…
سری لنکا کے وانندو ہسارنگا آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار
سری لنکا کے وانندو ہسارنگا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیے گئے۔ وانندو ہسارنگا جون کی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ہسارنگا کا آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور زمبابوے کے شان ولیمز سے…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی ناظم الامور کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی ناظم الامور پینگ چنگسو نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کمیونسٹ پارٹی کو 102ویں سالگرہ پر مبارکباد دی، شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری،…
توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ پھر ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ کیس کو قابلِ سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے…
توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ پھر ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ کیس کو قابلِ سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے…
عامر سہیل اور رمیز راجا کی جوڑی ایک بار پھر یکجا ہورہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشہور اوپننگ جوڑی عامر سہیل اور رمیز راجا جنہوں نے 1992ء ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز کیا تھا، اب ایک بار پھر کمنٹیٹرز کے روپ میں ایک ساتھ ہوں گے۔عامر سہیل اور رمیز راجا سری لنکا کے دورے میں بطور کمنٹیٹرز…
وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ، قریبی تعاون اور اشتراک پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں قریبی تعلق اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے۔اس دوران وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان میں…
کراچی: اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کا انکشاف
کراچی کے اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ملنے والی خفیہ رپورٹ کے مطابق نو عمر لڑکوں، لڑکیوں اور طلبہ کو مصنوعی ادویات اور منشیات کی سپلائی کی جا رہی ہے۔ آئی جی…
بھارت، بارش اور سیلاب سے اموات 37 ہوگئیں
بھارت میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بلند ہونے کے بعد نئی دلی میں الرٹ کر دیا گیا۔نئی دلی کے پرانے ریلوے پل کو ہر قسم کے…
بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں
بھارت میں اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کردیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2 میچز…
طیارے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث 19 مسافروں کو طیارے سے اُتار دیا گیا
برطانوی ایئر لائن نے 19 مسافروں کو ٹیک آف کے لئے طیارے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث طیارے سے اُتار دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لانز روٹ سے لیورپول اُڑان بھرنے والے برطانوی ایئر لائن نے ٹیک آف کے لئے طیارے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث…
امریکا، گھر کے اندر فریزر سے ملنے والی لاش وہاں کیسے پہنچی؟
امریکا میں ایک گھر کے اندر فریزر سے ملنے والی لاش کے حوالے سے حقائق سامنے آنے لگے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ 34 سالہ برینڈن لی نامی ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے جس کے بعد اس نے پولیس سے بچنے کے…