جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ایل ڈی اے بلاک 68 کی ڈیمارکیشن کے لیے ڈی سی کیماڑی اور ڈی جی ایل ڈی اے کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار…

شہباز شریف نے 6 فیصد ترقی کرتی معیشت کو تباہ کردیا، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 6 فیصد ترقی کرتی معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر ردعمل میں رؤف حسن نے کہا کہ مہنگائی کو 12 سے 38 فیصد تک پہنچایا…

لیاری کے عوام بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر آپے سے باہر ہوگئے

کراچی کے علاقے لیاری کے عوام بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر آپے سے باہر ہوگئے، کےالیکٹرک کے ہیڈ آفس پر دھاوا بول دیا، پتھروں اور ڈنڈوں سے دفتر کے شیشے توڑ ڈالے، کئی گھنٹے کے احتجاج کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے مذاکرات کر کے اور مظاہرین کو لوڈ…

بلوچستان: 35 اضلاع میں بلدیاتی چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب، نوٹیفیکشن جاری

بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی حکومتوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انکے انتخاب کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید عبدلآغا ظہور چیئرمین پشین، امان اللّٰہ چمن، محمد علی چیئرمین نوشکی،…

سیاسی جماعت پر پابندی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں طریقہ کار پر بات ہوئی، ایاز صادق

چیئرمین انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی ایاز صادق  کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں طریقہ کار پر بات ہوئی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے،…

حسن علی سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ کی کارکردگی سے مطمئن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سری لنکن ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔سری لنکا کرکٹ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف 2 روزہ وارم اپ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ وارم اپ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن…

بھارت میں شدید بارش، دریائے جمنا میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت میں شدید بارشوں سے دریائے جمنا میں پانی کی سطح کا 45 سالہ  ریکارڈ ٹوٹ گیا۔نئی دلی سے بھارتی واٹر کمیشن کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دریائے جمنا میں پانی کی سطح  207.72 میٹر کی بلندی پر پہنچ چکی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی واٹر…

ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک، شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی

شمالی بلوچستان ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے اندر گھسنے کی کوشش کی…

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جرمنی میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل رواں ماہ کے آخر تک…

ایک ارب ڈالرز کی فراہمی پر وزیراعظم کا اماراتی صدر شیخ محمد سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ارب ڈالرز کی فراہمی پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید سے اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کی فراہمی پر ہم اپنے بھائی محمد بن زاید کے مشکور ہیں۔انکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات…

قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف قرارداد منظور، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا خیرمقدم

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف قرارداد منظوری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے اسلامی اور دیگر عقائد کے اربوں لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اقوام…

مونس الہٰی نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہے تو اپنی جماعت بنالیں، چوہدری شافع

پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ مونس الہٰی نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہے تو اپنی جماعت بنالیں، سیاست اپنی اپنی، یہ مونس الہٰی کا فیصلہ تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ…

663 ارب مالیت کے ٹی بلز 15 روزہ نیلامی میں فروخت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے 663 ارب مالیت کے ٹی بلز 15 روزہ نیلامی میں فروخت کردیے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے 403 ارب مالیت کے بلز فروخت کیے گئے۔ 3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 80 بیسز…

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے کا مایوس کن آغاز رہا، پہلے روز پاکستان کے عبدالمعید بلوچ 400 میٹرز میں ناکام ہوگئے۔عبدالمعید نے 400 میٹر ہیٹس 48.18 سیکنڈز میں مکمل کی، وہ 28 رنرز میں سے 22ویں نمبر پر رہے۔پاکستانی اسپرنٹر…

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب…

نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے 22 سیاحوں کی ہلاکت سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی

نیوزی لینڈ کے جزیرے پر 2019 میں آتش فشاں کے اچانک پھٹنے سے 22 سیاحوں کی ہلاکت سے کچھ لمحے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں سیاح کو وائٹ آئی لینڈ جزیرے کے آتش فشاں کے دہانے کے قریب ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آتش فشاں سے راکھ…

داعش دہشتگرد، طالبان رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، افغان وزیر داخلہ

افغانستان میں دہشتگرد تنظیم داعش، طالبان رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔کابل سے افغانستان کے وزیر داخلہ نے ملک بھر میں طالبان پولیس کمانڈ کو خط جاری کیا ہے جس میں افغان وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگرد صوبائی…

صائم ایوب، محمد حارث کریبئن لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا کریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے معاہدہ ہوگیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھانے والے صائم ایوب اور محمد حارث اس سال سی پی ایل کا حصہ ہوں گے۔پاکستان کے دونوں نوجوان کرکٹرز کو…

پرانے کپڑوں اور جوتوں کی مرمت کروانے پر پیسے ملیں گے، نئی اسکیم متعارف

اب پرانے کپڑے سلوانے اور جوتوں کی مرمت کروانے پر بونس ملے گا، فرانس نے اسکیم متعارف کروادی۔ پیرس سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس اسکیم کے تحت جوتوں کی مرمت کرنے پر 7 یورو اور پھٹے ہوئے کپڑے سلوانے پر 10 سے 25 یورو بونس دیا جائے گا۔اس اسکیم…

روس نے شام میں اقوام متحدہ کے امدادی پروگرام کی تجدید کو ویٹو کردیا

روس نے شام میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں اقوام متحدہ کی طرف سے امدادی پروگرام کی تجدید کو ویٹو کر دیا۔اس امدادی پروگرام کےلیے اقوام متحدہ ترکیہ میں کام کر رہا ہے، پروگرام کے تحت شمال مغربی شام میں 40 لاکھ افراد کو مدد فراہم کی جاتی…