Browsing Category
Urdunews
شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کےلیے مشاورت شروع کردی، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت شروع کردی، یہ عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہوجائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ…
سیکریٹری بی آئی ایس پی کا مستحقین کی شکایات کے ازالے کیلئے ای-کچہری کا انعقاد
سیکریٹری بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) عامر علی احمد نے پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ گفتگو اور ان کی شکایات کو براہِ راست حل کرنے کےلیے آج ای-کچہری کا انعقاد کیا۔ اس کچہری میں ملک بھر سے مستفید ہونے والوں نے شرکت…
غیرقانونی قرض ایپلیکیشن کے خلاف کارروائی، 43 لون ایپس بلاک کردی گئیں
غیر قانونی قرض ایپلیکیشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی کی ہدایت پر 43 قرض فراہم کرنے والی ایپلیکشنز کو بلاک کردیا گیا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن…
فرینڈلی میچ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا سنگاپور پہنچتے ہی ٹریننگ سیشن
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے سنگاپور پہنچتے ہی پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کل انٹرنیشنل دوستانہ میچ میں سنگاپور کے مدمقابل آئے گی۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کھیلنے سنگاپور پہنچ گئی، کچھ دیر آرام کرنے کے بعد…
وزیر خزانہ کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر بین الاقوامی معاشی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کو…
ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے یو اے ای اے کو 184 رنز سے ہرادیا
ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اے کو 184 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان شاہینز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 309 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صاحبزادہ فرحان اور…
تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے؟ پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنانے والے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سوچنا چاہیے کہ تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے؟ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ کیا ہم نے جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار کے راستے پر، یہ…
سیلاب، ہیٹ ویوز کو آنے سے پہلے کنٹرول کرسکتے ہیں، ڈاکٹر عادل نجم
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈز (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے صدر ڈاکٹر عادل نجم نے کہا ہے کہ سیلاب اور ہیٹ ویوز کو آنے سے پہلے کنٹرول کرسکتے ہیں۔لاہور میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ…
کئی ماہ تک بحر الکاہل میں پھنسنے والے ملاح اور پالتو کتے نے کیسے گزارا کیا؟
آسٹریلوی ملاح اور اس کے کتے کو بحر الکاہل میں تقریباً تین ماہ تک پھنسے رہنے کے بعد بلآخر ریسکیو کرلیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ٹم شیڈاک نامی شخص کا تعلق آسٹریلوی شہر سڈنی سے ہے جو اپریل میں اپنے پالتو کتے بیلا کے ہمراہ…
کراچی: آئندہ 3 روز میں ہلکی بارش کی پیش گوئی
محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 19 جولائی سے مون سون ہوائیں سندھ کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جن کے تحت کراچی میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی…
آئی سی سی کا فنانشل ماڈل منظور، پی سی بی 4 سرفہرست ملکوں میں شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل منظور ہو گیا ہے، نئے ماڈل میں پی سی بی کو چار سرفہرست ملکوں میں شامل کر لیا گیا۔آئی سی سی کے بورڈ اور کمیٹی کے اجلاس ڈربن میں 10 سے 13 جولائی تک ہونے والی سالانہ کانفرنس کے…
پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان
سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کر دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود…
توشہ خانہ کیس: عدالت نے پراسیکیوٹر کو دلائل دینے سے روک دیا
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران بار بار بجلی منقطع ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔عدالت نے خواجہ حارث کے پراسیکیوٹر پر اعتراض کو منظور کر لیا اور حکم میں کہا کہ پراسیکیوٹر…
وائرل ویڈیو میں ہوائی جہاز میں چندہ مانگتا ہوا یہ شخص کون ہے؟
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک پاکستانی شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مذکورہ شخص کو مدرسے کی تعمیر کے لئے چندہ مانگتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو میں ایک شخص اپنے ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ساتھی مسافروں سے…
ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے اضافے سے…
علی امین گنڈاپور کا پرویز خٹک کی نئی پارٹی کے قیام پر ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے پرویز خٹک کی نئی پارٹی کےقیام پر رد عمل دے دیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں بےضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف بھرپور…
امریکا: شدید طوفان کی وجہ سے 2600 سے زائد فلائٹس منسوخ
اتوار کو امریکا میں طوفان کی وجہ سے 2600 سے زائد فلائٹس منسوخ جبکہ 8 ہزار کے قریب ملتوی کردی گئیں۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق زیادہ تر فلائٹس شمال مشرقی علاقوں میں منسوخ ہوئیں۔ جبکہ 1320 فلائٹس نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل…
کراچی سٹی کونسل کا پہلا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا
کراچی سٹی کونسل کے پہلے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، نعرے اور ہاتھا پائی ہوئی، اجلاس ایک گھنٹے بھی نہیں چل سکا۔جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے نمائندے آمنے سامنے آگئے، جبکہ امیر…
گال ٹیسٹ: دوسرا دن ختم، پاکستان کے 5 وکٹوں پر 221 رنز، خسارہ ختم کرنے میں 91 رنز باقی
سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ پاکستان کے آغا سلمان اور سعود شکیل ڈٹ گئے، دونوں بالترتیب 61 اور 69 رنز کے ساتھ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بیٹرز…
الیکشن نگراں سیٹ اپ میں ہوں گے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عام انتخابات آئین کی روح کے مطابق نگراں سیٹ اپ میں ہوں گے، موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی مدت 44 ماہ اور موجودہ حکومت کی مدت 14 ماہ…