جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

تربت کی کیچ ندی میں سات لڑکیاں ڈوب کر ہلاک، لاشیں نکال لی گئیں

تربت کی کیچ ندی میں 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تربت کی کیچ ندی سے ساتوں لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس کے مطابق لڑکیاں پکنک منانے گئی تھیں، ندی میں ڈوب گئیں۔پولیس کا مزید کہنا…

اٹلی: تارکین وطن کی کشتیاں اُلٹنے سے شیر خوار بچے سمیت دو افراد ہلاک، 30 لاپتہ

اٹلی کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتیاں اُلٹنے سے خاتون اور ان کے شیر خوار بچے سمیت دو افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے نزدیک تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ…

توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی ایک سالہ کارکردگی

 توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی ایک سالہ کارکردگی سامنے آگئی، ہمایوں دلاور نئی عدالت میں ٹرانسفر سے قبل جینڈر بیسڈ وائلیشن کورٹ کے جج تعینات تھے۔سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور یکم اپریل 2022 سے 13 اپریل2023 تک عدالت…

کراچی جانے والی خیبر میل بھی حادثے سے بال بال بچ گئی

نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں کہ پشاور سے کراچی آنے والی 2 ڈاؤن خیبر ایکسپریس بھی بہاولپور کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔ اس سلسلے میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہاولپور سے سمہ…

روس کا یوکرینی فوج کے فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے کئی علاقوں میں یوکرینی فوج کے فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا اور ان پر حملے کیے ہیں۔ماسکو سے روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج نے گذشتہ رات مختلف علاقوں میں یوکرینی فضائیہ کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔ روسی…

نگراں وزیراعظم کیلئے مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور

نگراں وزیراعظم کےلیے سابق گورنر  پنجاب مخدوم احمد محمود کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔مخدوم احمد مخدوم دسمبر 2012 سے جون 2013 تک پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے مخدوم احمد محمود، شاہد خاقان عباسی اور…

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ، کراچی سے ٹرین شیڈول تاخیر کا شکار

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کے بعد کراچی سے ٹرین شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کے بعد شام 7 بجے روانہ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ ملت اور تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کے بعد 8 اور…

ہزارہ ایکسپریس حادثہ: انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفائے…

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا عالمی میڈیا کی زینت بن گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو عدالت سے ملنے والی سزا بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔امریکی ٹی وی سی این این نے لکھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو کرپشن کیس میں ملوث ہونے پر تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔برطانوی…

جے یو آئی سینیٹر کی اپنی ہی وفاقی حکومت پر تنقید

حکومتی اتحادی جماعت جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے مردم شماری کی منظوری دے کر جاتے جاتے بلوچستان پر ایک اور بم گرایا ہے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے…

مردم شماری کی منظوری دینے والوں میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر شامل تھے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو جواب دے دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے کامران مرتضیٰ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کی…

بلاول بھٹو کی ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کی ہدایت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے متعلقہ حکام کو ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔کراچی سے راولپنڈی جانے…

ٹرین حادثے کے مقام پر پاک فوج اور رینجرز کی امدادی سرگرمیاں شروع

نوابشاہ میں ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد پاک فوج اور رینجرز نے جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں کے لیے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات بھی دے دیں۔جائے حادثہ پر پاک فوج اور…

وزیراعلیٰ سندھ نے سٹی ٹول پلازہ پر سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سٹی ٹول پلازہ پر سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم کا افتتاح کر دیا۔انتظامیہ کے مطابق اس سسٹم کو مختلف جگہوں پر کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگایا گیا ہے جس کے تحت کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر نظر…

الیکشن میں تاخیر وفاق کیلئے خطرناک ہوگی، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مردم شماری کے بعد الیکشن میں تاخیر کو وفاق کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔ سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ الیکشن 6 ماہ مؤخر ہوں گے اور کوئی کہہ رہا ہے 7 ماہ…

چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مکافاتِ عمل ہوا، ریحام خان

چیئرمین پی ٹی آئی  کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سیشن کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ جو ہوا وہ مکافاتِ عمل ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو نواز شریف کی نااہلی پر تالیاں بجا رہے تھے اور ملک دشمنی کے نعرے لگا رہے…

مون سون کے موسم میں آنکھوں کو انفیکشن سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟

مون سون کے موسم میں اکثر بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جن میں آنکھوں کا انفیکشن بھی شامل ہے۔شدید بارشوں کے دوران مرطوب موسم بیکٹیریا اور وائرس کو بڑھنے اور پھیلنے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے…

چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن کا ابھی صرف ایک قطرہ نظر آیا ہے، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن کا ایک قطرہ نظر آیا ہے، پوری داستان سامنے آنا ابھی باقی ہے۔عبدالعلیم خان کا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردِعمل میں کہنا ہے کہ تکبر اللّٰہ…

جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش، مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار…

کراچی سے جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، 15 افراد جاں بحق

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق 15 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے میں…