جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی

بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیجی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی پانچ…

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

انوارا لحق کی بطور نگراں وزیراعظم کی تقرری کی بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے اپنا ذاتی سامان لے گئے۔انوار الحق کاکڑ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان…

سپریم کورٹ: وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 اگست کو مقرر کردی ہے۔گجرنالہ عمل درآمد کیس میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 2 رکنی بینچ کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ…

کون کب نگراں وزیراعظم بنا؟

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ ملک کے 8ویں نگراں وزیراعظم بن گئے ہیں۔اس عہدے پر سیاسی اور غیر سیاسی لوگ ماضی میں براجمان رہے ہیں، انوار الحق کاکڑ سیاست سے تعلق رکھنے والے پانچویں نگراں وزیراعظم…

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم کیلئے بہترین انتخاب ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم کے عہدے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی۔گورنر…

انوارا الحق کاکڑ کو وزیراعظم کی سیکیورٹی دے دی گئی، ذرائع

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ کا بطور نگراں وزیراعظم تقرر کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف…

انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا شمار بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے، وہ ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم ہوں گے۔وہ بلوچستان کے علاقے مسلم باغ قلعہ سیف اللّٰہ میں 1971 میں پیدا ہوئے۔انوار الحق کاکڑ نے ابتدائی تعلیم سینٹ گرامر…

وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف کی جانب سے مراد علی شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف کی جانب سے وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اعزاز میں ظہرانےکا اہتمام کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ظہرانے میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، سابق پرنسپل سیکریٹریز، تمام سابق اور موجودہ ڈپٹی سیکریٹریز، گریڈ…

رضوانہ تشدد کیس میں جج عاصم حفیظ طلب

کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سول جج عاصم حفیظ کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق جج عاصم کو طلب کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملزمہ نے جے آئی ٹی کو بیان میں…

صدرِ مملکت نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیرِ اعظم تقرری کی سمری پر دستخط کردیے

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق کرلیا گیا جس کے بعد صدرِ مملکت نے ان کی بطور نگران وزیرِ اعظم تقرری کی سمری پر دستخط کردیے۔ایوانِ صدر کی طرف سے جاری ہونے والے پریس ونگ کے مطابق صدرِ…

آئی جی سندھ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایات دیں کہ تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جائے اور منشیات کو تعلیمی اداروں میں عام کرنے والے عناصر و گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، بصورت دیگر ناصرف…

نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا تو بات الیکشن کمیشن تک جائے گی، رعنا انصار

سنھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا تو بات پارلیمانی کمیٹی تک جائے گی اور پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق نہیں ہوا تو بات الیکشن کمیشن تک جائے گی۔رعنا انصار نے جیو نیوز سے گفتگو میں…

ویرات کوہلی کی انسٹاگرام سے پیسے کمانے کی تردید

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پیسے کمانے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں ’ہاپر انسٹاگرام ریج‘ کی فہرست شائع کی گئی تھی جس میں رواں سال سوشل میڈیا…

سندھ حکومت پیسے لیکر لوگوں کی بھرتیاں کر رہی تھی، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت پیسے لے کر لوگوں کی بھرتیاں کر رہی تھی۔کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ…

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت لانچ کر دی۔ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے، پی سی بی نے صرف پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔پہلے مرحلے میں ملتان…

دہشتگردوں کے علاج میں سہولتکاری، ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کیخلاف کیس خارج

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے کیس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس واپس لینے پر خارج کر دیا۔عدالت نے مقدمہ واپس لینے کی محکمۂ داخلہ سندھ کی درخواست منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی…

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے علی مراد کا 2 دن میں 2 بار تبادلہ

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کا گزشتہ دو دنوں میں دو بار تبادلہ کردیا گیا۔علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم…

کسٹمز افسران کیخلاف رشوت کا مقدمہ، نامزد چھالیہ امپورٹر عمران نورانی لاپتہ

پاکستان کسٹمز افسران کے خلاف رشوت کے مقدمہ میں ایک نامزد ملزم چھالیہ امپورٹر عمران نورانی لاپتہ ہوگئے ہیں اور عدالت میں عدم پیشی کی بناپر ان کی ضمانت منسوخ کردی گئی ہے۔41 سالہ عمران نورانی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں 14 جولائی کو درج…

کیپٹن ریٹائرڈ فیضان ایس ایس پی کیماڑی تعینات

کراچی کے ضلع کیماڑی سے سنیئر سپریٹینڈنٹ پولیس کے عہدے سے فدا حسین جانوری کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ان کی جگہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان کو ایس ایس پی کماڑی تعینات کیا گیا ہے۔اس سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ فیضان ایس ایس یو میں خدمات سرانجام دے رہے تھے،…

نگراں وزیراعظم کے نام پر مزید مشاورت کا فیصلہ

نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات ختم ہوگئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور…