جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

دبئی سے کراچی پہنچے کنٹینر سے غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے دبئی سے کراچی پہنچے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کے لیے بک کروائی گئی تھیں۔ ترجمان کے مطابق اس سلسلے…

ایشیا کپ میں آج بھارت اور نیپال مدمقابل

ایشیا کپ میں آج بھارت اور کوالی فائر نیپال کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔میچ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔گروپ اے سے پاکستان پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرچکا ہے، پاکستان نے ملتان میں نیپال کو 238 رنز سے…

بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا

ایشیا کپ کے میچ دیکھنے بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کے ساتھ نائب صدر راجیو شکلا پاکستان آئیں گے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے پانچ اور چھ ستمبر کے میچز دیکھے گا۔بی سی سی آئی وفد آج دوپہر…

بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری

نگراں حکومت کی بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک کے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی آنے کا امکان ہے۔60 سے 70 ہزار روپے…

شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو واپس آجانا چاہیے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو واپس آجانا چاہیے، عوام میں بے چینی ضرور ہے اس میں کوئی شک نہیں، بےچینی کا حل یہ ہے کہ ہم عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب…

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو وائٹ واش کردیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 150 رنز…

پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی کمی

پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، اس لیے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ…

پیپلز پارٹی کے سابق وزراء کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ناصر شاہ

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صوبائی اور وفاقی وزراء کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انتخابات آنے  پر پیپلز پارٹی کے…

ہم نے صوفیوں کی دھرتی کا بھی خیال نہیں رکھا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے صوفیوں کی دھرتی کا بھی خیال نہیں رکھا۔بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس میں شرکت کےلیے آمد پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج ملک میں مہنگی بجلی کے بحران کے ساتھ سرحدوں پر بھی بحران…

کچے کے علاقے رانی مہر سے 2 مغوی بازیاب کرائے ہیں، ایس ایس پی امجد شیخ

ایس ایس پی کندھ کوٹ امجد شیخ نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے رانی مہر سے 2 افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں امجد شیخ نے کہا کہ بازیاب کرائے گئے دونوں افراد کو ایک ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔انہوں نے آپریشن کے حوالے سے مزید…

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے مری میں ملاقات

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر  مریم نواز سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے…

سندھ حکومت نے سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلیں

سندھ میں پابندی کے باجود قیمتی سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کے معاملے پر نگراں صوبائی حکومت نے سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ…

ڈی آئی جی آپریشنز کی دعوت پر شہدا کی فیملیز نے ایشیا کپ کا میچ دیکھا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز نے پولیس شہدا کی فیملیز کو ایشیا کپ کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق میچ سے پہلے شہدا کی فیملیز کو پولیس لائنز میں ظہرانہ دیا گیا۔ترجمان کے مطابق…

پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہرادیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو شکست دے دی۔  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز کی جانب سے دیا گیا 152 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 3 وکٹوں پر ہی پورا…

ایشیا کپ میچز منتقلی پر پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچز کولمبو سے منتقل کیے جانے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے تحفظات کی روشنی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اپنا ہوم ورک کرے گی۔ذرائع کے مطابق اے سی سی نیا…

چینی مافیا کے سامنے نگراں حکومت مکمل بے بس

چینی مافیا کے سامنے نگراں حکومت مکمل بے بس نظر آرہی ہے، مافیا ہر روز چینی کو مہنگی کرتا جارہا ہے اور حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ آج لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد اور پشاور میں چینی کی ڈبل سنچری ہوگئی۔ چینی کی سرکاری قیمت 99 روپے…

افغان کرنسی دیگر کے مقابلے میں مستحکم اور مہنگائی کم ہوئی ہے، ورلڈ بینک

افغانستان کے معاشی حالات پر عالمی بینک نے  رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق افغان کرنسی مستحکم اور ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے مہنگائی 9 فیصد سے زائد کم ہوئی ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم…

الیکشن کمیشن کی 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسران کو بُلانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات سے قبل بڑا اقدام کرلیا، صوبوں میں 3 سال سے زائد عرصے سے تعینات افسران کو بلانے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن نے وفاق کو صوبے میں موجود ایسے افسران کو بلانے کی ہدایت کردی، جن کی تعیناتی کو…

بجلی یونٹ کی اوسط قیمت 42 روپے تک جاپہنچی

عوام پر بجلی گراتے بل میں یونٹ کی اوسط قیمت 42 روپے تک پہنچ گئی۔بجلی بلوں کی مد میں نادہندگان تقریباً 2 ارب روپے دبائے بیٹھے ہیں ۔نجی بجلی گھروں کو کیپسٹی پے منٹس رواں مالی سال کے دوران 2 ہزار ارب سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے ۔بجلی چوری اور…

ایشیاکپ: بنگلادیش نے افغانستان کو 89 رنز سے ہرادیا

ایشیا کپ 2023ء میں گروپ بی کے اہم میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 89 رنز سے ہرادیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلادیش کے 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 245 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایونٹ کے چوتھے میچ میں…