جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں مصروف دن گزارا

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں مصروف دن گزارا، انہوں نے پنجاب کےنگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور مختلف کمپنیوں کا دورہ بھی کیا۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔…

انڈونیشیا: شادی کے دن دلہا غائب، ہونے والے سسر نے دلہن سے شادی کرلی

انڈونیشیا میں دلہا شادی کے دن غائب ہوگیا، جس پر دلہا کے والد نے دلہن سے شادی کرلی۔انڈونیشیا کے میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون کا لڑکے سے بہت پرانا تعلق تھا۔29 اگست کو ان کی شادی ہونا تھی لیکن عین شادی کے وقت لڑکا فرار ہوگیا۔شادی کی تقریب…

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ایشیا کپ سپر فور کے پہلے میچ کے دوران بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔پاکستانی کپتان نے یہ سنگ میل…

حکومت ختم ہوتی ہے ظلم و جبر کا نظام برقرار رہتا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوجاتی ہے لیکن ظلم و جبر کا نظام برقرار رہتا ہے۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔انہوں…

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ بھجوا دی

لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ بھجوا دیں۔جناح ہاؤس حملہ سمیت جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے ضمانت کی درخواست کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ…

سابق سری لنکن کرکٹر سچتھرا سینانائیکے میچ فکسنگ الزام میں گرفتار

سری لنکا کے سابق کرکٹر سچتھرا سینانائیکے کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سچتھرا سینانائیکے پر لنکا پریمئرلیگ 2020 میں کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر اکسانے کا الزام ہے۔رپورٹس کے مطابق سچتھرا سینانائیکے کو سری…

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بنگلادیش نے پاکستان کو 194 رنز کا ہدف دیدیا

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پوری ٹیم 38 اعشاریہ 4 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ میں فتح کےلیے 194 رنز کا ہدف مل گیا۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی بنگلادیشی ٹیم کی…

آئندہ مہینوں میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے: وزارتِ خزانہ

وزارتِ خزانہ نے جولائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق اگست میں بجلی کی قیمتوں میں 2 بار اضافے کے اثرات مہنگائی پر آئیں گے، اگست میں مہنگائی کی شرح 29…

حارث رؤف کی ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔حارث رؤف نے 27 ویں ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل کیں۔بنگلادیش کے محمد نعیم حارث رؤف کا پچاسواں شکار بنے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش…

ملک میں فی تولہ سونا ساڑھے 10 ہزار روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی سامنے آئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا…

عدالت نے پرویز الہٰی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویز الہٰی جوڈیشل کمپلیکس حملے کی ایف آئی آر کے نامعلوم ملزمان…

معمر خاتون نے ٹرین کا سفر کرتے ہوئے اپنی بکری کیلئے بھی ٹکٹ خرید لیا

بھارت میں ایک معمر خاتون نے ٹرین کا سفر کرتے ہوئے اپنی بکری کیلئے بھی ٹکٹ خریدا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکٹ چیکر خاتون سے بات کر رہا ہے۔بھارت کے بیوروکریٹ اوانیش شرن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون…

رحیم یار خان: تعلقات کا شبہ، لڑکی کے رشتے داروں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی

رحیم یار خان میں تعلقات کے شبہ میں لڑکی کے رشتے داروں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے 2  ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے رکن پور میں تعلقات کے…

پاکستان میں ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، صدر بھارتی بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا۔لاہور سے بھارت واپسی کے بعد راجر بنی اور نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کی۔راجر بنی نے کہا کہ پاکستان…

اسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔تازہ ترین روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق…

جنوبی وزیرستان: گھر پر مارٹر گولہ آ گرا، 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں لدھا کے علاقے شکتوئی شابی خیل میں واقع ایک گھر پر مارٹر گولہ آ گرا۔پولیس کے مطابق گھر پر گرنے والا مارٹر گولہ پھٹنے سے 1 ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔جنوبی وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ…

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔پرویز الہٰی کے ریمانڈ کے کیس میں وکیلِ صفائی سردار عبد الرازق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا…

ایشیا کپ میں شاندار بولنگ، شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔تازہ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان…

ایشیا کپ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے شاندار آغاز کیا۔شاہین آفریدی نے اننگ کا پہلا اوور میڈن کرایا جس کے بعد…

پی این ایس سی کے جہاز چترال کو بنگلا دیشی بندرگاہ پر حادثہ

پی این ایس سی کے جہاز چترال کو بنگلا دیش کی بندرگاہ پر حادثہ پیش آیا ہے۔شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز کا اینکر ٹوٹ گیا، جس کا سامان نہیں اتارا جا سکا، 14 دن سے جہاز چٹاگانگ پورٹ کے آؤٹر اینکیریج پر ہے۔شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز معمول سے…