جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

گالم گلوچ کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں: سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔سعید غنی نے اپنے حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ جب ایم کیو ایم، مسلم لیگ اور مروت کا گڑھ تھا، میں تب یہاں سے جیتا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ…

گوجر خان: موہڑہ گجراں میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

گوجر خان کے علاقے موہڑہ گجراں میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نوجوان کوقتل کرکے لاش درخت پر لٹکائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور اب  لاش کا پوسٹ مارٹم کیا…

اہم شخصیات ہماری سپورٹ میں آ گئی ہیں: ہمایوں اختر خان

استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما اور این اے 97 سے امیدوار ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ ہماری انتخابی مہم کا پہلا دن ہے، اہم شخصیات ہماری سپورٹ میں آ گئی ہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ 76 سال سے…

میں نے 40 دن کا چلّہ کاٹا، کسی نے تشدد نہیں کیا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے 40 دن کا چلّہ کاٹا، کسی نے تشدد نہیں کیا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوری کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے، مجھ پر 3 جھوٹے الزام لگائے گئے، ایک چور شخص میرا راستہ…

ایم کیوایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے: خالد مقبول صدیقی

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم ہے۔کراچی میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پروگرام میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان…

سندھ رینجرز کی 2023ء میں کارکردگی کی رپورٹ

سندھ رینجرز کی 2023ء میں کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے سندھ بھر میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مشترکہ 163 آپریشنز کیے، کارروائیوں میں…

بانیٔ پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 5 برس میں اضافہ،تفصیلات سامنے آگئیں

بانیٔ پی ٹی آئی کے اثاثوں میں گزشتہ 5 برس میں ہونے والے اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بانیٔ پی ٹی آئی کے اثاثوں میں گزشتہ 5 برس میں 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ 2018ء میں ان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار…

این اے 52 سے راجہ پرویز اشرف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

راولپنڈی کے حلقے این اے 52 سے سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ جاوید اخلاص کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔این اے52 سے کل 23 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے گئے…

احسن بختاوری کی پی سی سی آئی الیکشن میں کامیابی پر نو منتخب صدر کو مبارکباد

اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے ملک بھر کے تاجروں و صنعتکاروں کے نمائندہ ادارے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے الیکشن میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔احسن بختاوری نے…

ممبئی پولیس کو کئی جگہوں پر بم دھماکے کرنے کی دھمکی

بھارتی شہر ممبئی پولیس کو ایک شخص نے فون کر کے کئی جگہوں پر بم دھماکے کرنے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کال موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے کئی جگہوں پر آپریشن کیا تاہم اس دوران کچھ برآمد نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام 6…

گورنر سندھ کی عوام سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کی ہے۔ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شہری نئے سال کی خوشیاں قانون کے دائرے میں رہ کر منائیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پولیس قانون…

کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی: یوسف رضا گیلانی

سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن…

NA 97: ن لیگی امیدوار کا ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد کے حلقے این اے 97 تاندلیانوالہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 102 سکندر حیات جتوئی نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں سکندر حیات جتوئی نے کہا ہے کہ ہمایوں…

فیصل آباد: نئے سال کی تقریبات اور آتشبازی کے اجازت نامے منسوخ

فیصل آباد میں نئے سال کی تمام تقریبات اور آتش بازی کے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے۔پولیس کے مطابق ون ویلنگ، بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے اور ہلڑ بازی روکنےکے لیے ایک اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کے استقبال کے…

کے ایم سی جو ایک روپیہ بھی اکٹھا کریگی وہ کراچی کے کام آئیگا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی جو ایک روپیہ بھی اکٹھا کرے گی وہ کراچی کے کام آئیگا۔کراچی میں ڈینسو ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت ہم لوگ کے ایم سی کی تاریخی عمارت میں موجود ہیں، ڈینسو ہال کا…

عام انتخابات 2024ء کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا

عام انتخابات 2024ء کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔آج سے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں پر فیصلے 4 سے 10 جنوری 2024ء تک کیے جائیں…

اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

وسطی غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئے اسرائیلی حملوں میں 64 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں گھروں پر اسرائیلی بم باری سے 186 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 21…

این اے 122: بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا سنائی، انہیں اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گئی،…

خاندانی جماعتوں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا: لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ خاندانی جماعتوں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا۔لاہور میں این اے 128 میں ترازو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کی حکومتوں نے عوام…

پنجاب: نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی انتظامات مکمل

پنجاب بھر میں نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون…