جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

زمان خان ٹیم میں شامل، حارث رؤف نے منفرد تحفے سے نواز دیا

ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کولمبو پہنچے تو قومی ٹیم کے اسکواڈ نے ان کا کھلے دل سے استقبال کیا اور حارث رؤف نے انہیں ڈیبیو کیپ پیش کردی۔خیال رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے باعث ان…

مستونگ میں دھماکا، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان، رہنما جے یو آئی ایف حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر…

انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156 ملزم ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل

انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156 ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی 2023ء کے لیے مرتب کردہ ریڈ بک میں 8 خواتین انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ریڈ بک میں شامل ملزمان ملک بھر…

ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے ٹاس میں تاخیر

کولمبو میں ایک مرتبہ پھر بارش شروع ہوگئی جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کا ٹاس مزید کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ایشیا کپ میں سُپر فور مرحلے کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ہے تاہم مقررہ وقت پر بوندا باندی…

کراچی: فیکٹری ورکرز کی بس میں 65 موبائل لوٹنے کا مقدمہ درج، اہلکاروں کیخلاف کارروائی

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری ورکرز سے بھری بس لوٹنے کے واقعے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے کئی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔اس سلسلے میں شاہ فیصل کالونی تھانے کے ہیڈ محرر وقار احمد کو ہٹا دیا گیا جبکہ انٹیلی جنس افسر…

کراچی : 7 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 7 سال کی بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن اور بفر زون کے قریب ممکنہ طور پر روڈ کے دوسری جانب سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔بچی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی…

میرے شوہر یاسین ملک کی پھانسی کا کیس آرہا ہے، مجھے آپ سب کی سپورٹ چاہیے، مشعال ملک

وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ میرے شوہر یاسین ملک کی پھانسی کا کیس آرہا ہے، مجھے آپ سب کی سپورٹ چاہیے، یہ پاکستان کی یوتھ کا امتحان ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال…

پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور

قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔وزارتِ قانون نے اصغر حیدر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے 9 ستمیر کو استعفیٰ دیا تھا، جو…

اب تک کتنے بجلی چور گرفتار ہو چکے؟

سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے وصولیاں آج ایک ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گی۔راشد لنگڑیال نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئےکہا کہ بجلی چوروں سے 95 کروڑ 10 لاکھ وصول کر لیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 490 بجلی…

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس، ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے ریفرنس کا تمام ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 4 ستمبر کو…

’میں نے باپ کے قتل کا بدلہ لے لیا‘دیپالپور میں 16 سالہ ملزم کے نعرے

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں 16 سال کے لڑکے نے مخالف شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اوکاڑہ پولیس نے 16 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔اوکاڑہ پولیس کے مطابق ملزم قتل کے بعد جائے وقوع پر آوازیں لگاتا رہا کہ میں نے باپ کے قتل…

سندھ کابینہ کا کچے میں آپریشن کیلئے رینجرز اور آرمی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

نگراں سندھ کابینہ نے کراچی میں مزید 6 ماہ تک رینجرز کی تعیناتی اور کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز تعیناتی 14 ستمبر 2023 سے فروری 2024 تک ہوگی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول…

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 54 واں اجلاس ، کشمیری حریت رہنماؤں کی شرکت

جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 54 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں کشمیری حریت رہنما سردار امجد یوسف اور الطاف وانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز سردار امجد یوسف نے خطاب کرتے…

رانی پور: کمسن ملازمہ کی ہلاکت، مرکزی ملزم اسد شاہ عدالت میں پیش

سندھ کے ضلع خیر پور کے شہر رانی پور میں کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ، ملزمان کمپاؤنڈر امتیاز اور ڈرائیور اعجاز کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ملزمان کو ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا…

دنیا کا سب سے لمبا ترین کتا زیوس مرگیا

دنیا کا سب سے لمبا ترین کتا زیوس کینسر کے سبب 4 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے مرگیا۔دنیا کا سب سے لمبا کتا ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے والا زیوس ’گریٹ ڈین‘ نامی نسل سے تعلق رکھتا تھا۔زیوس ہڈیوں کے کینسر کے علاج سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں…

سائفر وزارتِ خارجہ سے وزیراعظم کو ملا، لیکن ہے کہاں؟ جج

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ سائفر وزارتِ خارجہ سے وزیرِ اعظم کو ملا، لیکن سائفر ہے کہاں؟اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو…

سعودیہ ایران تعلقات تمام شعبوں میں مضبوط ہوں گے: ایران میں نئے سعودی سفیر

ایران میں نئے سعودی سفیر عبداللّٰہ بن سعود العنزی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات تمام شعبوں میں مضبوط ہوں گے۔یہ بات ایران میں نئے سعودی سفیر عبداللّٰہ بن سعود العنزی نے تہران میں ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔ریاض…

ایران کا کرسٹیانو رونالڈو کو اسپیشل سِم دینے پر غور

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور دیگر غیرملکی فٹبالرز کو ایران آنے پر مخصوص سِم کارڈ دیے جانے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ خصوصی سِم کارڈ ایران آنے والے غیرملکی فٹبالرز کو بغیر کسی پابندی کے انٹرنیٹ تک رسائی کی…

مسجد الحرام میں معذور افراد کو کیا سروسز فراہم کی جاتی ہیں؟

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد الحرام میں معذور زائرین، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی سہولت اور آسانی کے لیے انہیں غیرمعمولی سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق معذور افراد کو مسجد الحرام میں نقل و حرکت، ان کی صحت…

مولانا ضیاءالرحمٰن مدنی شہید کی نمازِ جنازہ ادا

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع مدرسے جامعہ ابی بکر کے مہتمم مولانا ضیاءالرحمٰن مدنی شہید کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔مولانا ضیاء الرحمٰن کی نمازِ جنازہ آج صبح ماڈل کالونی فٹ بال گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔مولانا ضیاء الرحمٰن مدنی ایک…