جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

ہم آئی پی پیز کے معاہدے کو جاننے کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم آئی پی پیز کے معاہدے کو جاننے کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے، جبکہ عالمی عدالت میں بھی آئی پی پیز کی بات اٹھائیں گے۔اسلام آباد میں توانائی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ…

ایران: مہسا امینی کی پہلی برسی پر سخت حفاظتی اقدامات، والد بھی زیر حراست

ایران میں پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی خاتون مہسا امینی کی پہلی برسی پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے جبکہ مظاہروں کو روکنے کیلئے مہسا امینی کے والد کو بھی کچھ گھنٹوں کیلئے حراست میں رکھا گیا۔ایران میں حجاب کے معاملے پر زیرِ حراست ہلاک…

راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران راجہ ریاض نے…

35 ممالک کا یوکرین تنازع کے حل کیلئے سیاسی و سفارتی ذرائع استعمال کرنے پر زور

روسی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں شریک سفیروں اور سفارت کاروں نے یوکرین تنازع کے حل میں ممکنہ سیاسی و سفارتی ذرائع کے استعمال پر زور دیا۔اسلام آباد وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ...روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی…

توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، چیئرمین نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، صارف جس سے خریدنا چاہے بجلی خرید سکے گا، دنیا بھر میں فری مارکیٹ کا تصور ہے، ہمیں اپنے اطوار بدلنا ہوں گے۔ لاہور…

سی این ایس گالف: دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے پروفیشنلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا

دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پروفیشنلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک کروڑ 11 لاکھ روپے پر مشتمل…

آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، راجا ریاض

سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے عام انتخابات کےلیے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔راجہ ریاض لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات…

ایشین گیمز: ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی تیسری مرتبہ گولڈ میڈل کیلئے پُرامید

پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کےلیے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتا، اس بار بھی جیتیں گے۔آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کےلیے ہماری تیاریاں کافی اچھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف…

چیف جسٹس عمر عطا بندیال الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ افسران و اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔چیف جسٹس نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال…

اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کی وجہ بتادی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الہٰی کو لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پرویز الہٰی نے لاہور ماسٹر…

بیلجیئم، سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتیں، مرکزی رجسٹر کا قیام زیر غور

بیلجیئم میں سائیکلوں کی چوری سے نمٹنے کے لیے آئندہ جنوری میں سائیکلوں کا ایک مرکزی رجسٹر قائم کیا جائے گا۔ یہ بات بیلجیئم کے موبلٹی کے وزیر جارج گلکنیٹ نے بیلجئین میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت شہریوں کو مختصر سفر…

کراچی، گلشن حدید اسکول پرنسپل جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے خلاف مبینہ طور پر خواتین سے زیادتی کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید اسکول پرنسپل کی خواتین سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے جسمانی…

نوازشریف کے خلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو غریبوں کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے، نوازشریف کے خلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی۔مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد…

زمان خان نے بھٹے پر اینٹیں لادنے سے لے کر کرکٹ تک کا سفر کیسے طے کیا ؟

ایشیا کپ سُپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیبیو دینے والے کرکٹر زمان خان نے اپنی مشکلات سے بھری داستان سنا دی ہے۔زمان خان ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کے آخری…

مودی سرکار کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ منظرِ عام پر آگیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ منظرِ عام پر آگیا۔مودی سرکار نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر انتخابات پر اثر انداز ہونے کی ایک اور کوشش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج بارہ مولہ میں متعدد بھارتی…

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی انجری کا دبئی میں اسکین

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر آگئی۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی انجری کا دبئی میں اسکین کروایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید وقت درکار ہے، مزید اسکین کے…

بھارت کینیڈا تجارتی تعلقات کشیدہ، اوٹاوا نے ٹریڈ مشن کو نئی دلی جانے والے روک دیا

کینیڈا اور بھارت کے تجارتی محاذ پر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کینیڈا نے اپنے ٹریڈ مشن کو آئندہ ماہ بھارت جانے سے روک دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کینیڈا کے ٹریڈ مشن نے آٹو موبائلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مختلف معاہدے کرنے…

مریم نواز کی زیرِصدارت نوازشریف کی وطن واپسی اور استقبال کیلئے مشاورتی اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔اسلام آباد میں مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کے بانی میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال سے متعلق مشاورتی اجلاس کر رہی…

نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال موجود تھے۔ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم…

پرویز الہٰی 12ویں دفعہ گرفتار

اینٹی کرپشن حکام نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو حراست میں لے کر ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق راہداری ریمانڈ کے لیے پرویز الہٰی کو جوڈیشل کمپلیکس لے جایا گیا تھا جہاں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے ایک روزہ راہداری…