Browsing Category
Urdunews
مستونگ دھماکے کےبعد کراچی میں ہائی الرٹ
مستونگ دھماکے کے بعد کراچی میں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات دیے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس عیدِ میلاد النبی ﷺ اور نمازِ…
افغان سرحد پر فورسز کی ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں سے جھڑپ، 4 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ژوب میں کارروائی کر کے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سمبازہ کے قریب کالعدم تحریکِ طالبان…
ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ میں 18 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر اسے بارش کے باعث روک دیا گیا۔ پاکستان نے 2 وکٹ پر 80 رنز بنالیے ہیں، عبداللّٰہ شفیق 14 اور امام الحق 1…
بھارت میں بینک لاکر میں پڑے خاتون کے 18 لاکھ روپے دیمک کھا گئی
بھارتی شہر مراد آباد میں 18 لاکھ روپے بینک کے لاکر میں رکھنے والی خاتون لاکر کھولنے کے بعد دنگ رہ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ایک سال بعد بینک لاکر کھولا تو پتہ چلا کہ دیمک نے 18 لاکھ روپے کا کیش کھا لیا جو اس نے بیٹی کے شادی کے…
سیاسی و معاشی بگاڑ اخلاقی بگاڑ میں بدل گیا: علامہ طاہر القادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اقتصادی و معاشی بحران سے انسانی رویوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سیاسی و معاشی بگاڑ اخلاقی بگاڑ میں بدل گیا ہے۔لاہور کے دی گریٹر اقبال پارک میں منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام عیدِ…
پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط
پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک نے 2009ء کے بعد کسی بھی ملک کے ساتھ پہلا آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے خلیجی…
ایشین گیمز: خواتین شوٹنگ مقابلے، پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا
ایشین گیمز میں پاکستان نے خواتین کے ایئر پسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں میڈل حاصل کیا۔کشمالہ کا اسکور 218.2 رہا جبکہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز بھارتی پلیئرز کے نام…
ہمارے زوال کی وجہ نبی ﷺ کی تعلیمات فراموش کرنا ہے: محسن نقوی
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے زوال کی وجہ نبیﷺ کی تعلیمات کو فراموش کرنا ہے۔انہوں نے عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبئیٔ کریم محمد ﷺ پوری کائنات کے لیے رحمت…
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، قومی خزانےکو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سبب قومی خزانے کو سالانہ 185 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ…
درود و سلام کی گونج، توپوں کی سلامی سے عیدِ میلادالنبی ﷺ کا آغاز
سرکارِ دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔درود و سلام کی گونج اور توپوں کی سلامی سے یومِ عیدِ میلادالنبی ﷺ کا آغاز ہوا۔ملک بھر میں چھوٹی بڑی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے…
نبیٔ کریم ﷺ نے تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی: نگراں وزیرِ داخلہ بلوچستان
نگراں وزیرِ داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ نبیٔ آخر الزماں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے مذہبی، لسانی، معاشرتی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی۔بلوچستان کے نگراں وزیرِ داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے عیدِ میلاد النبی…
ٓANF کی کارروائیاں، 89 کلوگرام منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے مختلف سات کارروائیوں کے دوران 89 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی جبکہ 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق سپر ہائی پر جامشورو کے قریب کار سے 54 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، دورانِ…
کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں ملا پولیو وائرس افغانستان سے آیا: حکام کا انکشاف
پاکستان میں چلنے پھرنے سے معذور کر دینے والے پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔کراچی کے 1 اور پشاور کے 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی کے 1، 1 جبکہ شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی…
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ آج ہوگا
کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہورہا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ حیدرآباد دکن میں مدمقابل آئیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پہلا پریکٹس سیشن کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی ٹریننگ کی۔ٹریننگ سیشن…
چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ، پاکستان نے لاؤس کو ہرا دیا
سعودی عرب میں جاری چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے لاؤس کو ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔پانچویں پوزیشن کے اس میچ میں پاکستان اور لاؤس کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے ذوالفیا…
صدر اور نگران وزیراعظم کا 12 ربیع الاول پر قوم کے نام پیغام
پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت پر صدر اور نگران وزیراعظم کے قوم کے نام پیغام دیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی زندگی اللّٰہ کی اطاعت، عدل و…
جشن میلاد النبی ﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں سجاوٹ کی گئی ہے، آج نعتیہ محافل، سیرت النبیؐ کانفرنسز کا انعقاد اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت…
چین نے پاکستان کی انفواسپیس پر قبضہ کی کوشش کی، روبن
امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام ’’گلوبل انگیجمنٹ سینٹر‘‘ کی چین پر رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے سنسر شپ آپریشن بنا کر پاکستان کی انفارمیشن اسپیس پر قبضہ کی کوشش کی۔رپورٹ کا اجرا سینٹر کے خصوصی ایلچی جیمز روبن نے کیا، ان کا کہنا…
افغان کرنسی 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار
بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں افغان کرنسی 2023 کی تیسری سہ ماہی کی بہترین کرنسی قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی ” افغانی‘‘ 2023 کی اب تک کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے۔انسانی امداد سے حاصل اربوں ڈالر اور ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑھتی…
پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن آج ہوگا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گزشتہ روز بھارت پہنچنے والی پاکستان ٹیم کا آج پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 16 گھنٹے کے سفر کے بعد حیدر آباد دکن پہنچی ہے، قومی ٹیم 7 برس کے بعد بھارت گئی ہے۔ گرین شرٹس کا آج صبح آپشنل…