Browsing Category
Urdunews
جعلی رسید کیسز: بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج…
انٹر بینک: ڈالر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا
آج بینکوں کے سال کے کاروباری دن کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں 2023ء کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔بشکریہ جنگbody a…
پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، امیر حیدر ہوتی
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، 9 مئی والے ایجنڈے کی حمایت نہیں کر سکتے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ…
بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور کے حلقے این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ریٹرننگ افسر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے…
دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی کا پہلا نمبر
دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ لاہور کا پانچواں نمبر ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے…
بَلّا PTI کے پاس رہے گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کی نظرِثانی اپیل پر سماعت آج ہوگی
بلا پی ٹی آئی کے پاس رہے گا یا نہیں، پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر ڈویژن بینج آج سماعت کرے گا۔پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکش…
سپریم کورٹ میں نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج
الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی یا نہيں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق…
ایک ایسا دیس بنائیں گے جہاں سبسڈی براہ راست غریبوں کو ملے، بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک ایسا دیس بنائیں گے جہاں سبسڈی اشرافیہ کے بجائے براہ راست غریبوں کو ملے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آیئے مزید فلاحی پاکستان کی تعمیر کے لیے آگے بڑھیں، ایک ایسا دیس…
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر 2023 میں امریکا پہنچے
وقت ہمیشہ آگے جاتا ہے مگر نئے سال سے جڑا ٹوکیو سے لاس اینجلس کا سفر مسافروں کو پچھلے سال واپس لے گیا۔یہ دلچسپ سفر جاپانی ایئر لائن آل نیپون ایئرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بجکر 6 منٹ پر ٹوکیو کے…
سال نو کا آغاز، مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی
نئی امیدیں، نئے خواب، نئے وعدے اور نئے عزائم کے ساتھ پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگیا۔12 بجتے ہی نئے سال کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں سال نو پر صدر، لیاری، سچل، کورنگی، ملیر…
بَلّے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس رہے گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کی نظرثانی پر سماعت کل ہوگی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس انتخابی نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر ڈویژن بینج کل سماعت کرے گا۔پشاورہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور…
بے فیض ہوتے ہی پی ٹی آئی کا جنازہ نکل گیا، سائرہ افضل تارڑ
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ بے فیض ہوتے ہی پی ٹی آئی کا جنازہ نکل گیا۔حافظ آباد میں کارکنوں سے خطاب میں سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح سے بنائی گئی اسی طرح سے ختم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی…
الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے۔ الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن…
اسرائیل: عدلیہ کے اختیارات سے متعلق متنازع حکومتی قانون کالعدم قرار
اسرائیلی سپریم کورٹ نےعدلیہ کے اختیارات سے متعلق حکومت کے متنازع قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔اسرائیلی حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی مرضی کی مخالفت کرتا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ…
روز مرہ کی چیزوں کے استعمال سے پینٹر کا حیرت انگیز شاہکار
فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کےلیے آلات کی کمی نہیں، ایک فنکار اپنے پاس موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے شاہکار تخلیق کردیتا ہے جسے دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایلکس نامی خاتون کی ایک ویڈیو…
دل کا رشتہ ایپ کے ذریعے معمر ترین جوڑے کی شادی ہوگئی
دل کا رشتہ ایپ کے ذریعے معمر ترین جوڑے کی شادی ہوگئی۔70 سالہ بشیر کی بیوی کو فوت ہوئے 20 سال ہو چکے تھے اور ان کے بیٹے کی خواہش تھی کہ والد کی شادی ہو جائے۔ظہیر نے نہ صرف رشتہ ایپ کے ذریعے 60 سالہ زرینہ بی بی کا اپنے والد کے لیے رشتہ…
ہمارے ہاں کم تعلیم ہونے کی وجہ سے انتخابی نشان دیا جاتا ہے، اعتزاز احسن
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتراز احسن نے کہا ہے ہمارے ہاں کم تعلیم ہونے کی وجہ سے انتخابی نشان دیا جاتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں ایسا…
ہمیں الیکشن کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا، ترجمان پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کےلیے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔پشاور سے جاری بیان میں معظم بٹ نے کہا کہ ہمیں سازگار ماحول کی عدم فراہمی کا اندیشہ تھا، اس لیے عدلیہ کے زیرِ…
پاکستان 2023 میں سیاحت میں بہترین کارکردگی والا ملک بن گیا
پاکستان نے سال 2023 میں سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملک کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آگنائزیشن نے رپورٹ شائع کردی۔کورونا وبا کا خاتمہ ہوا تو سال 2023 کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں…
این اے 243 کیماڑی کے 2 امیدوار جماعت اسلامی میں شامل
این اے 243 کیماڑی سے امیدوار شیراز جدون اور پی ایس 115 کے امیدوار طیب خان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شیراز جدون اور طیب خان کی پارٹی شمولیت کا خیر مقدم کیا اور انہیں ترازوں کے…