جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

چیف سلیکٹر انضمام الحق کل بھارت روانہ ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل بھارت روانہ ہوں گے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستانی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میں کھیلنے سے…

ن لیگی کارکنوں نے کمر کس لی ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں نے کمر کس لی ہے، 21 اکتوبر کو پورا پاکستان خوشحالی کا استقبال کرے گا۔ن لیگی رہنما پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر…

سعودی عرب: اسکول بس نے بچے کو اگلے اور پچھلے ٹائروں سے کچل دیا

سعودی عرب کے شہر دمام میں ٹریفک کے افسوسناک واقعے میں اسکول بس نے ایک طالب علم کو کچل دیا۔ طالب علم کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول بس کے ڈرائیور نے اس کے بیٹے کو دو مرتبہ کچلا۔سعودی میڈیا کے مطابق  غم سے نڈھال بچے کے والد کا کہنا…

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 10دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں کیا گیا، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی…

ری سائیکل پلاسٹک سے تیار کردہ ونیلا آئس کریم

ایک برطانوی خاتون ڈیزائنر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ری سائیکل (دوبارہ استعمال کے قابل بنانا) پلاسٹک سے ونیلا فلیورنگ آئس کریم بنانے والی پہلی شخصت ہیں۔ گو کہ ابھی تک کسی نے اس آئسکریم کو چکھا نہیں لیکن یہ تصور کیا جارہا ہے کہ یہ بالکل…

21 اکتوبر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، سعد رفیق

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، 21 اکتوبر نواز شریف کی واپسی نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔تلہ گنگ کے ڈیرہ سلطان پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز…

ستمبر میں سیمنٹ کی کھپت 4 فیصد کم رہی

ستمبر میں سیمنٹ کی کھپت 4 فیصد کم رہی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی سے 23 فیصد زائد رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے ) کے مطابق ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 41 لاکھ…

کسی کے استقبال کا قائل نہیں ہوں، نواز شریف سے ملاقات کے بعد شاہد خاقان کا بیان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ کسی کے استقبال کے قائل نہیں ہیں۔ پہلے میاں صاحب کے عدالتی معاملات درست کریں۔شاہد خاقان عباسی نے لندن میں ن لیگی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا…

پشاور میں سرکاری محکمے بجلی بلوں کے بقایا جات ادا کردیں، پیسکو

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے بجلی بلوں کے بقایا جات ادا کریں۔پیسکو نے نادہندہ محکموں اور اداروں سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا کہ کارروائی کی تو خیبر پختونخوا حکومت کی ساکھ خراب ہوگی۔خط…

ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔نگراں…

ایشین گیمز میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ دراز ہوگیا

ایشین گیمز میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ دراز ہوگیا، بیڈ منٹن میں قومی پلیئرز کا سفر اختتام پذیر ہوا تو باکسنگ کے 51 کے جی کلاس کے کوارٹر فائنل میں زوہیب رشید کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گیمز کے بیڈمنٹن ایونٹ میں مینز سنگلز،…

عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کبھی حلقہ بندیاں کبھی سردی کا بہانہ تو کبھی معیشت کا راگ جاری ہے۔انہوں نے…

ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے والی قومی اسکواش ٹیم کے اعزاز میں تقریب

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی طرف سے ہینگزو ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے والی قومی اسکواش ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ ہینگزو ایشین گیمز کے این او سی آفس میں ہونے والی…

سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ 2023ء کے گلوبل ایمبیسڈر مقرر

بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ 2023ء کا گلوبل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔ ٹنڈولکر کی تقرری کا اعلان منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولر ورلڈ کپ 2023ء کے آغاز کا اعلان کریں گے اور…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 129پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 129پوائنٹس اضافے سے 46756 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 149 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46820 رہی۔حصص بازار میں 21 کروڑ 31…

غیرقانونی مقیم غیرملکی یکم نومبر سے پہلے واپس چلے جائیں، سرفراز بگٹی

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی یکم نومبر سے پہلے پہلے واپس چلے جائیں۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو یکم نومبر کی ڈیڈ…

شاہد خاقان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات متوقع

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔شاہد خاقان عباسی لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نئی پارٹی بنا رہے ہیں اور پھر یہاں…

تحریک انصاف نے جیل میں ٹرائل کا وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے معاملہ پر تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کیلئے وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی ہے۔تحریک انصاف نے جیل میں ٹرائل کا وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن مسترد کر…

ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے

ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید کو دھچکا لگا ہے، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے۔ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔چیف ڈی مشن پاکستان، ایشین گیمز کا…

طبیعیات کا نوبل انعام سوئیڈن، جرمنی اور امریکا کے محققین کے نام

رواں سال فزکس یا طبیعیات کا نوبل انعام تین ماہرین کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوبل انعام برائے طبیعیات امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی پیئرا گوستینی، جرمنی کے انسٹیٹیوٹ آف کوانٹم آپٹکس اور میونخ…