جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

اگر الیکشن کل ہوتا ہے تو ہم کل ہی الیکشن کے لیے تیار ہیں، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کل ہوتا ہے تو ہم کل ہی الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ جنوری میں برفباری ہوتی ہے، صرف یہ بتادیں کہ الیکشن کرائیں گے کیسے؟ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل…

رانا ثناء 21 اکتوبر کی تیاریوں سے مطمئن

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے عوام کے جوش و خروش پر اطمینان کا اظہار کردیا۔لاہور میں رانا ثناء اللّٰہ کی زیر صدارت نواز شریف کی آمد کی تیاریوں کے حوالے سے…

12 ستمبر سے اب تک فی تولہ سونا ساڑھے 15 ہزار روپے سستا ہوگیا

سونے کا بھاؤ 12 ستمبر کے بعد آج جاری کردیا گیا، جب سے فی تولہ قیمت 15500 روپے کم ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جوئیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے…

جیو نیوز سے وابستہ دو صحافیوں کیلئے کینیڈا کی طرف سے کوئین الزبتھ ایوارڈ

جیو نیوز سے وابستہ دو صحافیوں کو کینیڈا کی طرف سے کوئین الزبتھ ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مقبول پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ” کے میزبان سہیل وڑائچ اور سینئر نیوز کاسٹر محمد جنید کو حکومتِ کینیڈا کی طرف سے کوئین الزبتھ ایوارڈز سے…

تلخیاں ختم اور تعاون و درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، صدر عارف علوی

صدر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں۔ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کرسکیں تو جمہوریت…

ستمبر میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ماہ ستمبر 2023ء میں ورکرز ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ستمبر میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں، اس کے مقابلے میں اگست میں ترسیلات 11 اعشاریہ 18 کروڑ ڈالرز زائد…

اعتزاز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دے دیا

سینئر قانون دان اعتراز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیدیا اور کہا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، عمران خان کو سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز…

آئی ایم ایف کی پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ میں پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے…

کھانے پینے اور مختلف شعبوں کی درآمدات میں کمی

پاکستان میں کھانے پینے اور مختلف شعبوں کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غذائی اجناس کی درمدآت میں 30.6 فیصد کمی ہوئی۔ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر غذائی اجناس کی درآمدات ایک ارب 93…

پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار، تاریخ کا انتظار ہے: آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ اعظم…

بھارت: پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کے گودام میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش بازی کے…

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشت گردی، مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 2…

فرانس کی فلسطینیوں کی امداد روکنے کی مخالفت

فرانس نے فلسطینیوں کے لیے امداد روکنے کی مخالفت کر دی۔فرانس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فرانس اسرائیل میں پُر تشدد کارروائیوں کے ردِ عمل میں فلسطینیوں کو براہِ راست فائدہ پہنچانے والی امداد کی معطلی کے حق میں نہیں…

آئی ایم ایف کا یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے، بی آئی ایس پی بجٹ…

چیئرمین پی ٹی آئی کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا…

اسرائیل کا غزہ سرحدی باڑ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اب اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی باڑ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردی ہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بارودی…

پی ٹی آئی اب بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے: خالد محمود خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست گزار خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ لے رہی ہے، کمیٹی بنا کر انکوائری کریں۔الیکشن کمیشن میں خالد محمود خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف الیکشن…

غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے روڈونگ سنمن اخبار میں آرٹیکل لکھا ہے جس میں یہ بات کہی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں اسرائیل کی فلسطینی…

اسرائیل کی غزہ پر چوتھے روز بھی بمباری، شہداء کی تعداد 704 ہو گئی

حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی۔تازہ بمباری سے مرنے والوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 14 اور دوسرے خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک شہید…

اسرائیل میں ارجنٹینا کے 7، تھائی لینڈ کے 18 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مختلف ممالک کے شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں حماس کی کارروائیوں کے دوران ارجنٹائن کے 7 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ 15 شہری…