Browsing Category
Urdunews
اسرائیلی فوج کی غزہ میں تین طرف سےحملہ کرنے کی دھمکی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین طرف سےحملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر بری، فضائی اور بحری راستوں سے جلد حملہ کیا جائے گا، آپریشن طویل وقت لے…
اسرائیلی جارحیت کیخلاف صحافتی تنظیموں کا کراچی پریس کلب پر احتجاج
اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف…
پانڈیا نے گیند پر کچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 12ویں میچ میں پاکستان کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر ہاردک پانڈیا نے گیند پر کچھ پھونکا جس کے بعد امام الحق آؤٹ ہوگئے۔ ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ…
بھارت سے شکست پر ایکسپرٹس ٹیم پر برس پڑے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے بڑے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر کرکٹ ایکسپرٹس پاکستانی ٹیم پر برس پڑے۔سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا سوئنگ کہیں نظر نہیں آ رہا، پاکستان کے بڑے سمجھے جانے والے…
ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس دے دیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی پلیئنگ شرٹس پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دے دیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ کے بعد بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ملاقات ہوئی۔ورلڈ کپ کے 12ویں…
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 15 اکتوبر کو ختم ہوگا
رواں سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن جاری ہے جو جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر ہوا جبکہ رات 10بجکر 59 منٹ پر عروج پر…
غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، مارٹن گریفتھس
اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ایک بیان میں مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی، بجلی اور ایندھن نہیں، غزہ میں خطرناک حد تک خوارک کی…
سری لنکن کپتان داسن شناکا ورلڈ کپ سے باہر
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے کپتان داسن شناکا ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئے۔داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا، کرونا رتنے پہلے ہی بطور ریزرو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت…
ہماری مڈل آرڈر میں بیٹنگ نہیں چل سکی، بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا ملبہ مڈل آرڈر پر ڈال دیا۔احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023ء کے 12 ویں میچ میں بھارت سے 7 وکٹوں سے شکست پر بابر اعظم نے تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے آغاز اچھا کیا…
بھارت سے پاکستان کی شکست، پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی کا بیان سامنے آگیا۔ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی ہرادیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں…
آج کا میچ آئی سی سی نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہوم ایونٹ لگا، مکی آرتھر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آج کا میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ہوم ایونٹ لگا، پاکستان کے لیے نعرے کم ہی لگائے گئے۔احمد آباد میں پریس کانفرنس کے دوران…
لندن : فلسطینیوں کیلئے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مظاہرہ
برطانوی دارالحکومت لندن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کئی مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215…
امریکا کا اسرائیل حماس تنازع کو جنگ میں بدلنے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کا مطالبہ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل حماس تنازع کو بڑی جنگ میں بدلنے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے فون پر…
سی این این کی صحافی نے اسرائیلی دعووں کی تائید کرنے پر معافی مانگ لی
سی این این کی صحافی نے اسرائیلی دعووں کی تائید کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کی صحافی سارا سنڈر نے اسرائیلی دعووں کی بنیاد پر کہا تھا کہ حماس کے فائٹرز نے بچوں کو قتل کیا ہے۔مگر اب سارا سنڈر نے کہا ہے کہ اب…
آئی ایم ایف پروگرامز کو معاشی حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، شمشاد اختر
نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرامز کو معاشی حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے لیے پاکستانی وفد مراکش میں موجود ہے۔نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر اجلاس کے سائیڈ لائن…
کراچی: فلسطینیوں سے یکجہتی، بار ایسوسی ایشن اور جماعت اسلامی کی ریلی
کراچی بار ایسوسی ایشن نے امیر جماعت اسلامی کراچی کی دعوت پر فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر…
غزہ کی صورتحال: امریکی کانگریس اراکین کا صدر بائیڈن کو خط
امریکی ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک، پانی، بجلی اور ایندھن کی فوری بحالی کرائی جائے۔کانگریس ارکان نے صدر بائیڈن کو خط لکھ کر غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن اسرائیل کی غزہ کیلئے انسانی…
پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر مایوس
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر دلبرداشتہ ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور…
عرب ٹی وی کے اینکر کے سابق نائب اسرائیلی وزیر سے سخت سوالات
عرب ٹی وی کے اینکر نے سابق نائب اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایلن سے سخت سوالات پوچھ لیے۔سابق اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ حماس کے سرینڈر کرنے پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کر دیں گے، غزہ کے شہریوں کیلئے انسانی راہداری چاہتے ہیں۔اسرائیل کی وزیرِ…
ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو 192 رنز کا ہدف دیدیا
پاکستان نے ورلڈکپ 2023ء کے 12ویں میچ میں روایتی حریف بھارت کو 192 رنز کا ہدف دے دیا۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر…