جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی کی گیس بچا کر کہاں دی جا رہی ہے؟ سعید غنی

وزیرِاطلاعات سندھ سعید غنی نے سوال اٹھا دیا کہ کراچی کی انڈسٹری کو گیس نہیں مل رہی، حکومت گیس بچا کر کہاں دے رہی ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو گیس نہیں مل رہی، اس وقت…

شوہر کا بیوی کے ہاتھوں قتل، پیشرفت رپورٹ پیش

کراچی کے علاقے صدر میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کیس میں پولیس نے پیش رفت سے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کو آگاہ کر دیا، ملزمہ کی تینوں بیٹیاں تاحال غائب ہیں، ملزمہ کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں…

کوہلی کے بیان پر گنگولی سے سوال کرنا چاہیے: سنیل گواسکر

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ کپتانی کے معاملے پر ویرات کوہلی کے بیان پر معاملات سُلجھانے کے لیے سارو گنگولی بہترین شخص ہیں لہٰذا اُن سے اس بارے میں سوال کرنا چاہیے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ ’مجھے…

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے بدسلوکی پر توہینِ عدالت کیس، سماعت ملتوی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے2007ء میں بدسلوکی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی مختصرسماعت کی۔بینچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس…

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پرہتک عزت کا کیس کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کی ذات کو جس طرح سے نشانہ بنایا گیا، قابل مذمت ہے اور وجیہہ الدین کے خلاف…

ٹانک: ٹارگٹ کلرز نے خواتین اور بچہ بھی نہ چھوڑا، 4 افراد جاں بحق

صوبۂ خیبر پختون خوا کے جنوبی شہر ٹانک میں 1 کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار 2 خواتین اور بچے سمیت 1 ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں وانا روڈ پر پیش آیا ہے۔ٹارگٹ کلرز نے جس کار کو تاک…

سانحہ APS، مریم نواز نے معنی خیز پیغام جاری کردیا

مسلم  لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سانحہ اے پی ایس (آرمی بپلک اسکول پشاور) کی یاد میں معنی خیز بیان جاری کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ’آج پوری قوم اے پی ایس کے شہداء کا سوگ منا رہی ہے، ہمیں واقعی اجتماعی خود…

سانحہ اے پی ایس، سات سال گزرنے پر ولید خان نے کیا کہا؟

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالبِ علم ولید خان نے دہشت گردوں کے سفاک حملے کے سات برس مکمل ہونے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ولید خان نے اپنی زندگی کے اس ناخوشگوار واقعے کے…

کراچی: اغواء برائے تاوان کے 8 ملزم بذریعہ واٹس ایپ گرفتار

کراچی میں سندھ رینجرز اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان کو واٹس ایپ کی مدد سے گرفتار کر لیا۔اس سلسلے میں سندھ رینجرز کے قلندر ونگ کے کرنل سکندر نے پریس…

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر نون لیگ کا سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر نون لیگ نے سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن چیمبر میں مسلم لیگ نون کی قانونی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کی۔اجلاس میں عظمیٰ بخاری، صبا…

پنجاب: آلودگی کا باعث گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے اسموگ اور ماحولیاتی آ لودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔پنجاب پولیس…

احمد نواز نے 16 دسمبر کو غمگین دن قرار دے دیا

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز نے آج کے دن کو غمگین دن قرار دیا ہے۔احمد نواز نے دہشت گردوں کے سفاک حملے کے سات برس مکمل ہونے پرایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج…

16 ہزار ملازمین کی برطرفی کیس کا فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16 ہزار ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کل صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل  خالد جاوید خان کو سیکنڈ ایمپلائز ایکٹ پر دلائل دینے کا ایک اور موقع دیا۔جسٹس…

ملک میں غربت کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو اوپر اٹھائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وقت ثابت کرے گا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے سے یہاں کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔ میونسپل اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب میں وزیراعظم…

صنعتوں کو گیس کی بندش، اپٹما کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

صنعتوں کو گیس کی بندش کے معاملے پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا گیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے…

ایک سال میں اقلیتوں کی تحفظ کیلئے 137 درخواستیں موصول ہوئیں، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ایک سال میں اقلیتوں کی جانب سے جان کی حفاظت کی 137 درخواستیں موصول ہوئیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا…

وزیرِ اعظم کا جرم تو مجھ سے بہت سنگین ہے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کے پی جانے سے روکا لیکن وہ گئے، وزیرِ اعظم کا جرم تو مجھ سے بہت سنگین ہے۔اسلام آباد میں سعید غنی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا…

وہ نظم جو فیض احمد فیض نے ڈھاکہ سے واپسی پر کہی

سانحہ مشرقی پاکستان 16 دسمبر 1971 ء کو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے۔ سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلا دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔بھارتی سازشوں کے نتیجے میں 26 مارچ 1971 ء کو جنگ کا…

قوم آج تک سانحہ اے پی ایس کے درد سے نہیں نکلی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے درد سے نہیں نکلی۔بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے…

ایم کیو ایم میں جانے کیلئے مرا نہیں جارہا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں ایم کیو ایم میں جانے کیلئے مرا نہیں جارہا، انٹرا پارٹی الیکشن رات کی تاریکی میں چوری کیے گئے، میری بنیادی رکنیت لے کر پارٹی سربراہی چھینی گئی۔الیکشن کمیشن میں ایم کیو…