جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا، شہباز کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے

ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، حکومتی اتحادیوں سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں اور رابطوں کے بعد چہ میگوئیاں تیز ہوگئیں۔ شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی تو حمزہ شہباز نے خود آگے بڑھ کر مسلم لیگ ق کے مونس الہٰی…

سپریم کورٹ میں پیسکو صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی روکنے کیخلاف اپیل

پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روکنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے میں…

جعلی کورونا رپورٹس اسکینڈل، ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن

وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی کورونا رپورٹس اسکینڈل میں کریک ڈاؤن کیا ہے۔اسلام آباد میں ایف آئی اے نے جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دینے والی لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سیکٹرجی ایٹ، بلیو…

جیلوں میں غیر انسانی رویے کا ذمہ دارکون؟ وزارت انسانی حقوق ایک ماہ میں رپورٹ دے، اسلام آباد ہائی…

جیلوں میں قیدیوں سے غیر انسانی رویے کا ذمہ دار کون ہے؟ وزارت انسانی حقوق ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیوں نا غیرانسانی رویےکی وجہ…

بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔ملتان ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔پی پی چیئرمین ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس ملتان کےلیے روانہ ہوئے۔سابق صدر…

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 37 پوائنٹس رہی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کے بھاؤ…

وزیراعظم کے جلسوں کا شیڈول تیار، پہلا 18 فروری کو ہوگا

حکمران جماعت تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے جلسوں کے شیڈول میں پہلا جلسہ منڈی بہاء الدین میں 18 فروری کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق شیڈول میں وزیراعظم عمران خان ابتدائی طور پر 4 بڑے…

دورہ نوشکی، وزیراعظم، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ نوشکی کے موقع پر علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی بلوچستان کا…

یو اے ای سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی ایئرلائن کی پرواز شارجہ سے سیالکوٹ آرہی تھی، اس دوران خاتون بانو گل کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع کپتان کو دی گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کپتان نے…

دہری شہریت کے معاہدے کا ٹائم فریم دینا قبل از وقت ہو گا، قونصل جنرل بارسلونا

اسپین کے شہر بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہری شہریت کے معاہدے کا ٹائم فریم دینا قبل از وقت ہوگا۔روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان مرزا سلمان بابر…

پشاور: سر سے کیل نکال گئی، خاتون اسپتال سے ڈسچارج

اولاد نرینہ کی خواہش میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے کیس کی تفصیل سامنے آنے لگی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں آپریشن کے ذریعے سر سے کیل نکال کر خاتون کو ڈسچارج کردیا گیا۔ترجمان ایل آر ایچ پشاور محمد عاصم نے کہا ہے کہ خاتون کو…

شہریار آفریدی نے پی ایس ایل کو کے پی ایل کہہ دیا

پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے امورِ کشمیر شہریار خان آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) لکھ دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی پاکستان سپر…

سیاسی رابطے تیز، مسلم لیگ ن کا ق لیگ سے رابطہ، ذرائع

ملک میں سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، اپوزیشن جماعت ن لیگ نے حکمران اتحادی جماعت ق لیگ سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بھی چوہدری برادران سے ملاقات کا…

حیدرآباد سے مٹیاری قومی شاہراہ پر چند ماہ میں 21 مسافر ہلاک

حیدرآباد سے مٹیاری قومی شاہراہ خون کی پیاسی ثابت ہونے لگی، چند ماہ میں 21 مسافر ہلاک ہوگئے۔قومی شاہراہ کئی ماہ سے زبوں حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، 70 کلومیٹر طویل سڑک پر حادثات معمول بن گئے ہیں۔حیدرآباد مٹیاری شاہراہ پر مختلف حادثات…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 106 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 106 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 947 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 37 پوائنٹس…

یہ کھانے کےلیے آتے ہیں اور اکٹھے کھاتے ہیں، مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید

سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانے پر رکھ لیا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کی اور طنز کے تیر برسائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کا درد رکھنے والا لندن دوا لینے گیا…

رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پر ان کے شوہر حیدر علی کے وکیل نے عہدے کے غلط استعمال کا الزام لگادیا۔پارلیمنٹ لاجز میں رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پر حملے اور فائرنگ کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔اسلام…

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اب تک سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 17.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس کے بعد سعدی ٹاؤن میں 17.2، سرجانی میں 14.2، گڈاپ ٹاؤن…

ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ نوشکی کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نوشکی پہنچے، وزیراعظم عمران خان نے نوشکی میں جوانوں سے خطاب میں کہا کہ ہماری…

بہاول پور: اسکول نہ جانے کی ضد پر لڑکے نے خود کو آگ لگا لی

بہاول پور میں اسکول نہ جانے کی ضد پر لڑکے نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، لڑکے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بہاول پور کے علاقے مقبول کالونی کے رہائشی 15 سالہ طالب علم حماد نے اسکول نہ جانے پر گھر والوں سے جھگڑا کیا۔حماد نے جھگڑے کے…