جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

پی ٹی آئی بلاول بھٹو کے دورہ لندن سے پریشان ہے، شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ناکام سیاستدانوں کو چیئرمین بلاول کی سیاست سے خوف ہے۔ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی بلاول بھٹو کے عوامی مارچ سے بھی اتنا ہی پریشان تھی جتنا اب ان…

نوبیل انعام کیلئے نامزدگی پرخوشی ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب

 نوبیل امن انعام کیلئے نامزد ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا ہے کہ نوبیل انعام کیلئے نامزدگی پرخوشی ہے۔انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں ایشیا کے ممتاز رامن مگسے سے ایوارڈ کیلئے پاکستان کے محمد امجد ثاقب کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا…

امریکی FBI نے مقتولہ وجیہہ سواتی کے موبائل فونز عدالت میں جمع کرا دیے

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس میں امریکی ایف بی آئی کی ٹیم نے راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں مقتولہ کے ذاتی موبائل فون جمع کرا دیے۔کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔پولیس اور ایف آئی اے…

خیبر پختونخوا: MPA کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی

دہرے قتل کے ملزم، رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے سب جیل ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔فیصل زمان کے ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل زمان…

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج متوقع

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر خط و کتابت ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لینے لاہور…

کراچی: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے، سحری اور افطار میں بھی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ کراچی میں لیاری، کھارادر، کورنگی، اورنگی میں لانڈھی میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔اس کے علاوہ ملیر، لیاقت آباد،…

طویل العمر کورونا متاثرہ مریض چل بسا

عالمی وبا کورونا سے متاثر ہو کر 18ماہ تک اس وائرس سے نبردآزما رہنے والا دنیا کا سب سے طویل العمر مریض برطانیہ میں انتقال کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 میں کورونا کا شکار ہونے کے بعد مریض کی 505 دن بعد موت ہوئی۔کہا جارہا ہے…

پاکستان کی IMF کو پیٹرول مہنگا کرنے کی یقین دہانی

بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کر لیا۔وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف حکام کو پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔امریکا میں اٹلانٹک…

وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزراء اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی ان کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔وزیر ِاعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیرِ …

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی وضاحت

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی وضاحت سامنے آگئی۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھایا گیا ہے، نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی ترسیل میں کمی کا سامنا ہے۔کے ای کے ترجمان نے کہا…

کراچی: شہری نے لوٹ مار کرتے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی، 2 ہلاک

کراچی کے سُپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب ایک شہری نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہری کے گاڑی چڑھائی جانے سے دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے…

افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوجیوں پر…

آج شام چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری متوقع، ذرائع

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج شام چار بجے متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر خط و کتابت ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی…

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔عمر سرفراز چیمہ کو  آج صبح سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا، سروسز اسپتال میں اُن کا طبی معائنہ جاری ہے جبکہ مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔52…

15 ماہ بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ، وزیر اعظم کا اظہار تشویش

پاکستان میں 15 مہینے بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے پولیو کیس وجوہات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے قومی ٹاسک فورس برائے…

وزارتِ اطلاعات کی امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی گئی خبر کی تردید

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی گئی ہے۔وزارتِ اطلاعات و نشریات کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسد مجید کے حوالے سے مراسلے پر ذرائع سے پھیلائی جانے والی خبر جھوٹ…

پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، عبد القادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو کیس آیا اس علاقے کو نگرانی میں لے کر مہم چلائی جائے گی۔اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے دور ے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے…

وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ روانہ

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔اپنے ایک روزہ دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف چمن کوئٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ خضدار شاہراہ کو دو…

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے ہے: پاور ڈویژن

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے تک ہے۔ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پیداوار کی صورتِ حال کے حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ تر نقصان والے فیڈرز پر کی جاتی…

مختلف شہروں میں یومِ علیؓ کے جلوس

یومِ شہادتِ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالسِ عزا برپا کی جا رہی ہیں۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں یومِ شہادتِ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر علم اور ذوالجناح کا مرکزی…