Browsing Category
Urdunews
انٹر بینک: ڈالر281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 67 پیسے کا تھا۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران…
راولپنڈی: گیس لیکیج کا دھماکا، 3 افراد جھلس گئے
راولپنڈی کے علاقے روات میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہونے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکیج کے دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی تھی جس سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔مقامی…
شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری اور حماد اظہر کے مسترد کرنے کیخلاف نوٹسز جاری
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 پر کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔اس حوالے سے اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شہباز…
شدید دھند: آج بھی 25 پروازیں منسوخ
پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی 25 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پشاور کی تمام پروازیں ری شیڈول ہوئی ہیں۔ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے 4 دن میں 150 پروازیں منسوخ جبکہ 300 متاثر ہو چکیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور…
موسمِ سرما کی سوغات ساگ مکھن کے بغیر نہ کھائیں، وجہ جانیے اس رپورٹ میں
کیا آپ جانتے ہیں کہ بہتر غذائیت کے لیے آپ کو ساگ کے ساتھ مکھن کا استعمال لازمی کرنا چاہیے؟ آئیے اس کی وجہ سے متعلق تفصیل جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔گرم ساگ کا ایک پیالہ اور ساتھ میں مکئی کی روٹیاں سردیوں کا مزہ دوبالا کر دیتی ہیں۔ساگ تیار…
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک
ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں گل یوسف عرف طور سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔آپریشن 4 اور 5 جنوری کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع…
امریکا: سینکڑوں افراد بیکری میں گھس گئے، کھانا و نقد رقم لوٹ لی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سینکڑوں افراد ایک بیکری میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کرنے کے بعد کھانا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ٹکر مار کر ایک…
پاکستانی نوجوان کیلئے برطانیہ کا اعلیٰ شاہی اعزاز
برطانوی حکومت نے انڈر گراؤنڈ ریلوے لائن الزبتھ لائن لندن میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوان کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کر دیا۔33 سالہ برٹش پاکستانی رضوان جاوید نے گزشتہ 10 برس کے دوران انڈر گراؤنڈ…
لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق
لاہور کے علاقے بابا اعظم چوک اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدقسمت خاندان چوتھی منزل پر ایک چھوٹے سے کرائے کے گھر میں رہتا تھا، جاں بحق ہونے والے بچوں کا باپ نانبائی ہے جو صبح سویرے کام پر چلا گیا…
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 96 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، سابق وزیراعظم اور ملک کو متفقہ آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کا 96 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام نے استحصال کے شکار عوام کو سوچنے کا شعور اور…
کراچی، ریسٹورنٹ کی پارکنگ سے گاڑی چوری کا مقدمہ درج
کراچی میں سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کی پارکنگ سے گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں سہراب گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں…
جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عبدالحمید لون
یوم حق خودارادیت پر حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ 5 جنوری 1949 میں اقوام متحدہ نے کشمیریوں کےحق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ 1949 میں آج کے دن اقوام متحدہ کمیشن برائے پاکستان، بھارت نے قرارداد…
امریکا کی مذہبی آزادی رپورٹ، پاکستان ’خاص تشویش‘ والے ممالک میں شامل
امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی رپورٹ میں پاکستان کو ’خاص تشویش‘ والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ الجزائر، آذربائیجان، وسطی افریقی، کوموروس، ویتنام بھی خصوصی واچ لسٹ میں نامزد کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق روس، چین،…
سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی شکار کرلیے، میزبان ٹیم کی تیسری اور چوتھی وکٹ پے درپے گری۔آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنز پر گری، اسٹیو اسمتھ کو 38 رنز پر میر حمزہ نے آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ بھی اسی یعنی 187 رنز پر…
امریکی ڈرون حملہ، عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق
عراق میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔امریکی پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغداد کے شمالی علاقے میں عراقی کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ خبر رساں اداروں کے…
کراچی، ملیر سٹی کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے ملیر سٹی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ سے متعدد جھونپڑیاں جل گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز آگ بجھانے کے عمل میں شامل رہے، آگ بجھانے کے بعد…
امریکا، ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک اور 5 زخمی
امریکی ریاست آئیووا کے ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے کمسن طالب علم مارا گیا جبکہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔ …
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، سردی میں اضافہ ہوگیا
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ، خاران، زیارت، کواس، چینہ، زڑگی میں برفباری جبکہ نوشکی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔زیارت میں شدید سردی کے بعد سوئی گیس مکمل بند ہے جس کے سبب علاقہ…
اسرائیلی فوج کا اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ممدوح لولو پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد تنظیم کے اہم رہنما ممدوح لولو کو راکٹ سے نشانہ…
پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں کی وزارت خارجہ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل…