جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

لاہور: جناح اسپتال کی دوسری منزل پر آئی سی یو میں آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع

لاہور کے جناح اسپتال کی دوسری منزل پر آئی سی یو میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی یو سے تمام مریضوں کو نکال لیا گیا، جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرکے اسپتال میں لگی آگ پر…

شیریں مزاری کے خطوط نہیں “ہمیں بچاؤ” کی اپیل اور دہائی ہے، وزیرمملکت مصدق ملک

وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خطوط نہیں "ہمیں بچاؤ" کی اپیل اور دہائی ہے، امریکہ سازش کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کو درخواست دے رہے ہیں، واہ کیا سازش ہے؟ اپنے بیان میں شیریں مزاری کے خط پر رد عمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے…

عید کے دوسرے دن سیاحوں کا مری کی جانب رخ، سڑکوں پر ٹریفک جام

عید کے دوسرے روز شہریوں نے تفریح کے لیے مری کا رخ کیا تو اسلام آباد میں بھارہ کہو سے مری ٹول پلازہ تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیاں پرفضا مقام پر گزارنا چاہتے ہیں لیکن ٹریفک جام میں پھنس کر تفریح کا مزہ…

شیریں مزاری کا حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کےمندوب کوخط

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کے مندوب کو خط لکھ دیا۔شیریں مزاری نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کردیا۔اپنے خط میں شیریں مزاری نے لکھا کہ…

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے،بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا ہے، حکومت کے پاس نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔بابر اعوان نے…

گھروں میں اختلافات معمول کا حصہ ہیں: پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی، ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ گھروں میں اختلافات معمول کا حصہ ہیں۔گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی، ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم پہلے بھی ایک تھے اور آج بھی…

خاندان میں اختلافات کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں: چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان میں اختلافات کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو ہمیں ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نقصان اٹھائیں گے۔گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین…

بہترین کام کرنیوالے گورنراسٹیٹ بینک کو فارغ کر دیا گیا: شہباز گِل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر بہترین کام کر رہا تھا، اسے فارغ کر دیا گیا۔یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا مزید…

ہماری جماعت کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمٰن کو صدر بنایا جائے: مولانا عبدالغفور حیدری

جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو صدر بنایا جائے، اتحادی جماعتوں کا اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں قبول ہو گا۔قلات میں وفود اور میڈیا سے گفتگو کےدوران جے یو…

وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک نظر آ رہے ہیں۔  وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جلد بحال کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔حمزہ شہباز نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی…

کراچی میں موسم کب تک گرم رہے گا؟

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتا دیا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم کب تک گرم رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 مئی تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان…

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے پیانگ یانگ کے سنان ایئر پورٹ سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے جزیرہ نما کوریا، بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے شدید خطرہ…

عید پر بھی او لیولز کے طلباء کے امتحانات

کراچی میں عید کی تعطیلات کے دوران بھی او لیولز کے طلباء کے امتحانات جاری ہیں۔سب لوگ عید منا رہے اور انجوائے کر رہے ہیں مگر او لیولز کے طلبہ و طالبات امتحانات دینے میں مصروف ہیں۔او لیولز کے طلبہ و طالبات کا عید کے دوسرے دن (آج) کیمسٹری…

گرمی کی عید کو ٹھنڈا کیسے بنایا جائے ؟

موسم گرما میں آنے والی عید کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ جاتی ہیں جب بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو روایتی ملبوسات کے ساتھ چٹخارے دار لذیذ پکوان  گرمی کے سبب چھوڑنے پر جاتے ہیں۔طبی ماہرین کی جانب سے شدید گرمی میں روایتی (فینسی) لباس پہننا اور…

شیخ رشید کا بھتیجا عدالت میں پیش، PTI کارکنوں کے نعرے

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اٹک کے ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، اس موقع پر عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نعرے بلند کیے۔شیخ راشد شفیق کو سخت سیکیورٹی میں ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا۔اس…

گورنر پنجاب کی عید کے دوسرے دن بھی آئینی ماہرین سے مشاورت

صوبۂ پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ایک بار پھر آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عید کے دوسرے دن بھی آئینی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔مشاورتی اجلاس کے بعد پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ وفاقی دارالحکومت…

شیخ رشید کے بھتیجے کا جسمانی ریمانڈ مکمل

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے گرفتار بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا۔شیخ راشد شفیق کو کچھ دیر بعد اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری…

کوئی عورت اپنے شوہر کو بانٹ نہیں سکتی، بھارتی عدالت

الہٰ آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بیوی کی خود کشی سے قبل  شوہر کے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی اور اس پر شوہر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی عورت اپنے شوہر کو کسی سے بانٹ نہیں سکتی ہے۔الہٰ آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس چترویدی نے…

کراچی: کار پر فائرنگ، حاملہ خاتون شدید زخمی

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر احسن آباد کے قریب ڈاکوؤں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔واقعے کے وقت خاتون شوہر کے ہمراہ نیو کراچی جا رہی تھیں۔خاتون کے شوہر ابرار صدیقی نے بتایا ہے کہ وہ…

روسی شیلنگ سے 21یوکرینی شہری ہلاک، 28زخمی

گزشتہ روز روس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں یوکرین کے ڈونیسک ریجن میں 21 شہری ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔یوکرینی گورنر پاولو کیریلینکو کے مطابق گزشتہ روز روسی شیلنگ سے ڈونیسک ریجن میں 21 شہری ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوئے تھے جبکہ آج…