Browsing Category
Urdunews
نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ،الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے اور کرتا رہے گا، فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ انکا مسئلہ ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن…
واٹس ایپ کی اپنے ’اسٹیٹس فیچر‘ میں دلچسپ تبدیلی
حال ہی میں واٹس ایپ نے متعدد فیچر میں تبدیلیوں کا اعلان کیا جن میں پیغامات میں ردّعمل کے فیچر کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس میں رِچ لنک پریویو پر جاری آزمائش بھی شامل ہے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ…
میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بچ گیا
معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ نشاط-1( Nishat-1 ) حادثے سے بچ گیا۔ سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق میاں منشاء وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دورانِ پرواز طیارے میں فنی خرابی کا واقعہ…
امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق ایئرپورٹس کو نئی ہدایات جاری
امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تعینات پاکستان کسٹمز کے عملے کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ملک بھر کے ایئرپورٹس کو امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان میں…
پوپ فرانسس کی جنگ زدہ ممالک میں امن کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب
پوپ فرانسس نے گزشتہ روز یوکرین اور دیگر جنگ زدہ ممالک میں قیامِ امن کے لیے ایک بین الاقوامی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔اس بین الاقوامی دعائیہ تقریب کی قیادت کرنے کے لیے پوپ فرانسس اپنی وہیل چیئر پر ایک مجسمے کے سامنے بیٹھے جسے رومی…
بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، بادی النظرمیں سابق حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من…
وفاقی سیکریٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی ہے، وزارت داخلہ
وزارت داخلہ کی جانب سےسیکریٹری داخلہ سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود جعلی آڈیو پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پرجعلی…
وزیر خزانہ کی FBR کو مئی میں 490 ارب روپے کی ٹیکس وصولی پر مبارکباد
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چیرمین ایف بی آر اور ٹیم کو مئی میں 490 ارب روپے کی ٹیکس وصولی پر مبارکباد دیتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں27…
ملک میں بجلی بحران سنگین، 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری
ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 700 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ رسد 21 ہزار میگاواٹ ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع نے بتایا کہ…
یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں تنہا قید کر دیا گیا
حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارت کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تہاڑ جیل کے حکام نے یاسین ملک کی والدہ اور بہن کو ملاقات سے روک دیا، جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا…
103 سالہ خاتون نے طیارے سے چھلانگ لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی 103 سالہ خاتون رُت لارسن نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔ 103 سالہ رُت لارسن نے ٹینڈم پیراشوٹ جمپ مکمل کرنے والی معمر ترین شخصیت کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ…
پی ٹی آئی کے فضل الہٰی کا ہر وقت اسلحہ ساتھ رکھنے کا انکشاف
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے لائسنس یافتہ ہتھیار 24 گھنٹے اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔فضل الہٰی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے میں اپنے ساتھ ہر وقت ہتھیار رکھتا ہوں۔ایم پی اے نے کہا کہ…
زاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینے والے کا ساتھ دیانا چاہیے، پی ٹی آئی رہنما
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی، لانگ مارچ میں کارکنوں پر ریاستی فورس کے وحشیانہ تشدد و شیلنگ کی ملکی سیاست میں مثال نہیں ملتی جس کی جتنی مذمت کی…
ملیر پولیس کی کارروائی، ہائی ویز ڈکیت گینگ گرفتار
کراچی کی ملیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ہائی ویز پر ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق ہائی ویز پر ڈکیتیوں میں ملوث کرولا گینگ کے 4 ملزمان…
الیکشن کمیشن کےدو نئے ممبران نےحلف اٹھا لیا
الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نےحلف اٹھا لیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے 2 نئے ارکان سے حلف لیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے نئے ممبران کو الیکشن کمیشن کاحصہ بننے پر مبارکباد دی۔عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے…
سری لنکا ویمنز ٹیم کا پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل…
سندھ کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز
کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اسکولوں میں آج (یکم جون) سے موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔حکومتی اعلان کے مطابق اسکول 2 ماہ بند رہیں گے جس کے بعد یکم اگست سے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔گزشتہ روز اسکول کے آخری دن بچے…
چیک باؤنس کا معاملہ،پولیس چھاپے کے دوران ملزم تیسری منزل سے کود کر جاں بحق
کراچی میں کلفٹن انوسٹی گیشن پولیس نے صدر میں چیک باؤنس کے ملزم کی گرفتاری کے لئے اسکے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش میں جاں بحق ہوگیا۔کلفٹن،بوٹ بیسن انویسٹی گیشن پولیس نے چیک باؤنس کے ملزم کی…
وزیراعظم آج ترکی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج ترکی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب اردوان سے وَن آن وَن ملاقات ہوگی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ…
پشاور، گھر پر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی
لنڈی اخون احمد پشتخرہ میں گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کابل خان آفریدی کے حجرے پر دستی بم پھینکا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واردات 17 مئی کو کی گئی، ملزمان نےقتل کو خودکشی کا رنگ…