جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

امریکا: نائٹ کلب میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ اتوار کی رات ایک بجے پیش آیا، جس میں 34 سالہ شخص اور 26 سالہ خاتون گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ…

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا، اسمبلی کی کارروائی میں اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی نظر آئی۔اجلاس میں تاخیر کے باوجود متعدد اراکین اسمبلی غیر حاضر ہیں، جبکہ پنجاب اسمبلی میں ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس تا…

کراچی: صدر میں ریگل چوک کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کچرے میں لگی تھی، جسے بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی گاڑی بھی روانہ کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا،…

کراچی میں مون سون بارشیں کب سے شروع ہوں گی؟

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پری مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 22 یا 23 جون کو برس سکتا ہے۔ایک بیان میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اس دوران ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں…

بلوچستان کا بجٹ 18 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 18 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، صوبے کو رواں سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کیلئے وفاق سے 47 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ملیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کو رواں مالی سال میں وفاق سے 322 ارب 48…

کے پی بجٹ: ن لیگی رہنما اور صحافیوں کا تقریر کے دوران احتجاج

خیبر پختونخوا کے مالی سال 23-2022 کے بجٹ پیش کرنے کے موقع پر وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران ن لیگ کے رکن اسمبلی اختیار ولی نے احتجاج کیا۔ایوان میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران بجٹ کی کاپیاں نہ ملنے پر صحافیوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا…

حکومت کا ہزاروں غیرفعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ہزاروں غیرفعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذریعے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردی…

پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، پی پی ایم اے

پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ادویات کی پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اور اگر فوری طور پر دواؤں کی قیمتوں میں ایڈہاک اضافہ نہ کیا گیا تو…

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 16، پینشن میں 15 فیصد اضافہ منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ اس سال تاریخی ٹیکس کلیکشن کی گئی اور سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ…

سبطین خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

پاکستان تحریک انصاف نے سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، اسپیکر نے اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔سبطین خان کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سے متعلق تحریک انصاف نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔…

شام سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے PIA کا خصوصی طیارہ روانہ

شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پاکستان سے شارجہ پہنچ گیا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ شارجہ کے راستے شام کے شہر حلب پہنچے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ…

بھارتی انتظامیہ کا گستاخانہ بیانات پر احتجاج کرنیوالوں کی آواز دبانےکیلئے اقدام

بھارت میں گستاخانہ بیانات پر احتجاج کرنے والوں کی آواز دبانےکے لیے بھارتی انتظامیہ نے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست آسام کے تین مسلم اکثریتی اضلاع میں امتناعی احکامات نافذ اور گستاخانہ بیانات پر…

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں خوشخبری

پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں…

نانگا پربت پر لاپتہ ہونے والے اطالوی کوہ پیما کا جوتا 52 سال بعد مل گیا

گلگت بلتستان میں نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے اطالوی کوہ پیما گوینتھر میسنر کا دوسرا جوتا 52 سال بعد مل گیا۔ فیری میڈوز کے تین مقامی افراد میر غنی، شکر خان اور فضل جو جزوی طور پر نانگا پربت میں مہم جوئی اور ٹریکنگ گروپ…

دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کے نفاذ پر خوشی ہے، صدر FPCCI

وفاقی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کے نفاذ پر خوشی ہے، تاہم ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر بم گرایا گیا ہے۔وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت میں صدر ایف پی سی سی آئی…

ناموس رسالتﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بنگلا دیشی وزیر اطلاعات

بنگلہ دیش کے وزیراطلاعات حسن محمود نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل ترجمان نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلام ﷺ کے بارے میں کیے گئے گستاخانہ تبصرے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔حسن محمود کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ پرکوئی سمجھوتہ نہیں…

وزیر اعلیٰ اپنی حکومت بچانے کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں، فیاض چوہان

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے نااہل وزیر اعلیٰ اپنی حکومت بچانے کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔ لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارا…

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹائیگر فورس کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے، عمران خان اور پی ٹی…

پی ٹی آئی دور میں قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں سرکاری قرض 24953 ارب روپے سے بڑھ کر 44366 ارب روپے ہوا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قرض میں…

پنجاب کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔واضح رہے کہ پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا،…