Browsing Category
Urdunews
چینی بحری بیڑے میں تیسرا طیارہ بردار جہاز شامل
چینی بحری بیڑے میں تیسرا طیارہ بردار جہاز شامل کرلیا گیا، بحری جہاز کا نام فوجیان رکھا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لانچنگ تقریب میں بحریہ کے افسران نے بحری جہاز کے سامنے کھڑے ہو کر چین کا قومی ترانہ پڑھا۔ایئرکرافٹ کیریئر میں…
پنجاب: 14 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری
حکومت پنجاب نے 14 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، سابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس ڈی آئی جی، آئی ٹی پنجاب پولیس تعینات کردیے گئے۔صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص نذیر ڈی آئی جی آپریشن پنجاب جبکہ کاشف مشتاق کو ڈی آئی…
جولین اسانج کو برطانیہ سے امریکا بھیجنے کی منظوری
برطانوی وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل نے جولین اسانج کو امریکا بھیجنے کی منظوری دے دی۔برطانوی محکمۂ داخلہ کے مطابق جولین اسانج امریکا بھیجے جانے کے خلاف 14 دن میں اپیل کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جولین اسانج 11-2010ء میں وکی لیکس کے…
اورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی بے بس ملزم پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر گرنے والے بے بس ملزم پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ فرخ رضا کے…
جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے، حنا ربانی کھر
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا…
انگلینڈ نے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا
انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔ایمسٹل وین میں آج ہونے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف 4 وکٹ پر 498 رنز بنا کر ریکارڈ اپنےنام کیا۔اس سے قبل انگلینڈ ہی…
میری اہلیہ کی گاڑی پر بھی سیدھی گولی ماری گئی، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ہنگامہ آرائی کے دوران مجھے بھی گولی لگی ہے اور میری اہلیہ کی گاڑی پر بھی سیدھی گولی ماری گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے…
روس کے 15 ہزار امیر افراد ملک چھوڑنے کیلئے تیار
برطانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے ہزاروں کروڑ پتی افراد ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہیں۔برطانوی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس کے 15 ہزار امیر افراد نے امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔دوسری طرف روسی افواج کی یوکرین میں پیشقدمی…
شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی پہنچیں گے
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی پہنچیں گے، دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان سے ان کی ملاقات ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔رواں برس اپریل کے…
پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری، تیسرے نمبر پر آگیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے جو چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ون ڈے کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر…
این اے 240: ہنگامہ آرائی کے دوران مصطفیٰ کمال کو بھی گولی لگی تھی
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ہنگامہ آرائی کے دوران مصطفیٰ کمال کو بھی گولی لگی، گذشتہ روز جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے زخمی ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ نتائج کی تبدیلی…
11 ماہ میں کتنے کروڑ ڈالرز کی گاڑیاں اور سونا درآمد کیا گیا؟
پاکستانیوں نے گزشتہ 11 ماہ میں کتنے کروڑ ڈالرز کی گاڑیاں اور سونا درآمد کیا ہے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 11 ماہ کے دوران 57 کروڑ 83 لاکھ 34 ہزار ڈالرز کی کمپلیٹلی بِلٹ اَپ (سی بی یو) گاڑیاں…
اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، شہباز گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات برے ہیں مگر خوشخبریاں آنا…
کراچی ویسٹ کے تھانوں میں خواتین اہلکاروں کی اہم عہدوں پر تعیناتی
کراچی میں ضلع غربی کے مختلف تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ہیڈ محرر اور کرائم محرر جیسے اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ضلع غربی فرخ رضا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات…
ایس بی پی کی 3 ماہ کی ATM ٹرانزیکشن رپورٹ جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں 17.13 کروڑ اے ٹی ایم ٹرانزیکشن ہوئیں۔ایس بی پی کی جانب سے جاری اے ٹی ایم ٹرانزیکشن رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن کی مالیت 2 ہزار 437 ارب روپے…
عامر لیاقت کی خالی ہونے والی نشست سے PTI کا ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال سے خالی ہونے والی کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 سے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے…
پی ٹی اے کی ناپسندیدہ SMS بلاک کرنے کی تیاری
وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی اے نے ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع کر دیا۔پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے پیغامات نہیں بھیجے جاسکیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک…
یوم آزادی پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ چھاپا جائے گا
پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔وزارت خزانہ نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے اسٹیٹ…
پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
صوبۂ پنجاب، خیبر پختون خوا سمیت پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، سوات، مالا…
بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے، شرجیل میمن
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت اور وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے، پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کرنے کے واضح امکانات ہیں۔شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی…