جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا نوٹس لے، فرانس

فرانس نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے فرانس نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا نوٹس لے۔ فرانس نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو…

شوگر ملز مالکان نے چینی کی برآمد کیلئے نگراں وزیر تجارت سے مدد مانگ لی

شوگر ملز مالکان نے چینی کی برآمد کیلئے نگراں وزیر تجارت سے مدد مانگ لی، جلد ملاقات کیلئے وقت دینے کی درخواست کردی۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے نگراں وزیر تجارت کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر تجارت…

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، اقدامات کا جائزہ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس جس میں…

عالمی ادارے اسرائیلی فورسز سے الشفا میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ ختم کرائیں، منتظمین

غزہ کے الشفاء اسپتال کے منتظمین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز سے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ ختم کرائیں۔عرب میڈیا کے مطابق الشفاء اسپتال کے منتظمین نے کہا کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں…

ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ اجلاس 18 نومبر کو بھارت میں ہوگا۔ ذکا…

برطانوی حکومت غزہ میں جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے، نواز شریف

مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت غزہ میں جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔ لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے انہیں شاہ چارلس سوئم کی سالگرہ پر مبارکباد کاپیغام دیا۔نواز…

اسموگ: پنجاب کے 10 اضلاع میں ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسموگ کی صورتحال کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع میں ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں…

اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کی خصوصی سرجری والی عمارت تباہ کردی

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفا اسپتال پر 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا چھاپا مارا ہے، اسرائیلی بلڈوزر، ٹینکوں نے رات کو میڈیکل کمپلیکس کے مغربی داخلی دروازے سے دھاوا بولا۔الشفا اسپتال کی خصوصی سرجری والی عمارت اندر سے مکمل تباہ کردی، کمروں کے…

ورلڈکپ: دوسرا سیمی فائنل، جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو 213 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما اور…

جب بھی پاکستانی مداح یاد کرتے ہیں چلی آتی ہوں، سائرہ پیٹر

پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار پاکستانی نژاد برطانوی سنگر سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستان اور میرے مداح یاد کرتے ہیں میں چلی آتی ہوں۔انکا کہنا ہے کہ ان دنوں میں پاکستان کے خصوصی دورے پر ہوں اور  بے حد خوش ہوں کہ مجھے برطانوی ہائی…

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا، نگراں وزیر خزانہ

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا، اسٹاف لیول معاہدے کے بعد امید ہےآئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ بھی جلد منظوری دے گا۔ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر…

ٹورنٹو پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے قتل کا 51 سال بعد سراغ لگا لیا

ٹورنٹو پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا بلآخر 51 سال بعد سراغ لگا لیا۔ 30 نومبر 1972 کو 16 سالہ یون لیروکس کو کنگ ٹاؤن شپ میں بڑے بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔ اس کی لاش ٹورنٹو کے جین اور کیل کے علاقے میں ایک سڑک پر ملی تھی۔ پوسٹ…

کراچی: بائیو کیمیکل انجینئر صہیب ناصر کے قتل کا مقدمہ درج

گزشتہ روز سپر ہائی وے کے قریب بائیو کیمیکل انجینئر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقتول کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد کی مقامی مسجد میں ادا کردی گئی۔گزشتہ روز سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے قتل ہونے والے بائیو کیمیکل انجینئر صہیب…

وزیراعظم نے او آئی سی اجلاس میں غزہ جنگ روکنے کیلئے زور دیا، حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب و ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین کا ہے۔ فلسطین کے اسپتالوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا…

ملک کیساتھ کھیلے جانے والے کھیل کو فل اسٹاپ لگانا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کیساتھ 70 سال سے کھیلے جانے والے کھیل کو کہیں نہ کہیں ہمیں فل اسٹاپ لگانا پڑے گا۔ایبٹ آباد میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ…

6 افراد کی ہلاکت: ملزم افنان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے کے ملزم افنان شفقت نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کمسن ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ملزم کی…

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں، ڈاکٹر شمشاد اختر

نگراں وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 4 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں۔کراچی میں دی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام معیشت میں…

نگراں وزیرِ اعظم و وزراء کے کتنے اثاثے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔اس سے متعلق جاری دستاویز کے مطابق انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین 80 لاکھ…

سپریم کورٹ: سندھ حکومت کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کی استدعا

سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل دائر کی۔سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم…

سونا 500 روپے فی تولہ سستا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 500 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 428 روپے کی کمی کے…