Browsing Category
Urdunews
کراچی: خواتین کا انڈور ہاکی کیلئے آؤٹ ڈور کیمپ
کراچی میں پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی انڈور ہاکی کی تیاری کے لیے انوکھا آؤٹ ڈور کیمپ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس انوکھے کیمپ میں کھلاڑیوں کے پاس پریکٹس کے لیے نہ انڈور ہاکی ہے، نہ انڈور گیند، نہ انڈور ہاکی کا گول پوسٹ ہے، نہ ہی کھلاڑیوں…
بلال صدیق کو آئی بی میں رپورٹ کرنے کا حکم
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو آئی بی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ 3 ماہ سی سی پی او لاہور کے عہدے پر تعینات…
پنجاب، بلوچستان، سندھ کے دیہات کو سیلاب کا سامنا
پاکستان میں مون سون کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں، شدید بارشوں کے پیشِ نظر ناصرف دیہی بلکہ متعدد شہری علاقے بھی زیرِ آب آ گئے۔صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور میں واقع بستی گمانمل کے قریب ندی نالوں کا سیلابی ریلہ درجنوں دیہات میں داخل ہو گیا،…
ملک میں سب سے زیادہ کہاں بارش ہوئی؟
محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق خیرپور میں سب سے زیادہ 71 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ دادو میں 45 اور لاڑکانہ میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمۂ موسمیات کا…
ایلون مسک میڈیا کی ضرورت سے زائد توجہ سے تنگ
امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک میڈیا کی جانب سے ملنے والی ضرورت سے زیادہ کوریج سے تنگ آ گئے۔ایلون مسک جو سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال کرنے کی وجہ سے اکثر ہی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ان کا…
کراچی، دعا زہرا عدالت میں پیش، تفتیشی افسر نے صحافیوں پر پستول تان لیا
عدالتی حکم پر لاہور سے کراچی واپس لائی جانے والی لڑکی دعا زہرا کو آج کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے صحافیوں پر پستول تان لی۔ سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں دعا زہرا…
ہمارا اگلا ہدف شہباز شریف ہیں: عندلیب عباس
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تختِ لاہور اکھاڑ دیا، ہمارا اگلا ہدف وزیرِ اعظم شہباز شریف ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ شہباز شریف کی نااہلی کے…
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی
چوہدری پرویزِ الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ایڈووکیٹ جنرل شہزاد شوکت نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو بھجوا دیا۔ شہزاد شوکت کی جانب سے استعفے میں مؤقف اپنایا گیا ہے…
رکی پونٹنگ نے بابر اور قومی ٹیم سے متعلق کیا کہا؟
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا ٹورنامنٹ اچھا نہ رہا تو میرے خیال میں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی کیوں کہ پاکستانی ٹیم ان پر بہت انحصار کرتی ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انٹرنیشنل…
پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الہٰی بچپن سے ان کے کارکن ہیں: ریحام خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آگیا۔ریحام خان نے پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر پی ٹی آئی کارکنان کی خوش دیکھ کر مائیکرو بلاگنگ سائٹ…
نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے
نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی آج بعد دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایئر…
متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں: عائشہ غوث پاشا
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ کمرشل اداروں سمیت متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔ اسلام آباد میں کارپوریٹ گورننس پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی سے متعلق مسائل موجود…
بارشوں اور سیلاب سے 105 افراد جاں بحق ہوئے: ترجمان بلوچستان حکومت
بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔فرح عظیم شاہ نے ’جیوز نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ…
جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے کہ بینچ کیسے بنتے ہیں: جاوید لطیف
ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں کہ اگر فرح…
بھارتی شہری 3 کروڑ روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار
بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر مذکورہ شخص بیمار ہو گیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا ہے جہاں گوالیار کی رہنے والی پریانکا…
فواد چوہدری سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے سوگئے
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کے دوران سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سو رہے ہیں۔یہ تصویر…
انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ملک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 7 پیسے منہگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 239 روپے کا ہو گیا…
20 منٹ کی ورزش سے نو عمر بچے تندرست
جرنل پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوعمر بچوں کی روزانہ 20 منٹ کی سخت ورزش ان کی صحت پر مثبت نتائج مرتب کر سکتی ہے۔بچوں کو بڑھتی عمر کے ساتھ امراضِ قلب اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں کی شکایت کا…
حب ڈیم سے پانی کا اخراج، کئی آبادیاں خالی کرا لی گئیں
حب ڈیم میں پانی کے غیر معمولی اضافے اور اسپل ویز سے مسلسل اخراج کے بعد قریب موجود کئی آبادیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں شدید بارشوں اور مختلف مقامات پر چھوٹے ڈیمز اوور فلو ہونے سے پانی کے بڑے ریلے حب ڈیم…
اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔اس حوالے سے پارٹی کے آفیشل…