Browsing Category
Urdunews
پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری دن کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 43 ہزار 676 پوائنٹس رہا۔ حصص بازار میں آج 60 کروڑ…
شہباز گل کا دوسر ا جسمانی ریمانڈ، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا بغاوت مقدمے میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شہباز گل نے وکلاء کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے فیصلے کو…
برطانیہ: فروری 1982 کے بعد مہنگائی کی سب سے بلند شرح
برطانیہ میں مہنگائی فروری 1982 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برطانیہ پہلا امیر ملک ہے جہاں مہنگائی کی شرح 10.1 فیصد ہے۔ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہوجائے گی۔واضح…
پولینڈ میں نظر آنے والا سیاہ رنگ کا نایاب ہرن
سیاہ رنگ کا ایک نایاب ہرن مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سیاہ رنگ کا یہ نایاب ہرن پولینڈ کی باریکزی وادی میں پایا گیا، اس کی ویڈیو کو اب تک 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ویڈیو میں…
بلاول بھٹو سے ایرانی وزیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایران کے وزیر برائے اربن ڈیولپمنٹ رستم قاسمی نے ملاقات کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی وزیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ…
ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے میں پی ٹی آئی کے 5 مزید رہنماؤں کی طلبی
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 5 مزید رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ کراچی سے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں کو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ ان میں فردوس شمیم…
فوج مخالف مہم عمران اور بھارت کا مشترکہ پراجیکٹ ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج کے خلاف مہم کو عمران خان اور بھارت کا مشترکا پراجیکٹ قرار دے دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں کے خلاف جس طرح گھناؤنی مہم چلائی گئی کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہ برداشت…
عطاء تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان سپرد
وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان دے دیا ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد عطاء تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان سپرد کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عطاء تارڑ معاون خصوصی…
ملک میں آج فی تولہ سونا ساڑھے 5 ہزار روپے مہنگا ہوگیا
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا دام ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ…
ن لیگی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا، شیخ رشید کا دعویٰ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان 75 سال کی تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر ہے، سامراج اور اُس کے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی…
شہباز شریف نے آصف زرداری کے ساتھ مل کر ن میں سے شین نکال لی، عمر سرفراز چیمہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آصف زرداری کے ساتھ مل کر ن لیگ میں سے شین نکال لی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف نہ تو مریم نواز کو باہر جانے…
ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا کے مشترکہ ڈرون مقابلے
ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا نے رواں ہفتے وسط ایران کے علاقے کاشان میں ملٹری ڈرون مقابلوں کا آغاز کیا ہے۔پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ چار ممالک سے 70 فوجی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے…
وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے ہم محب وطن نہیں، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے ہم محب وطن نہیں، وزیر دفاع نے ماضی میں خود متنازع بیانات دیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی…
فیصل آباد: طالبہ پر انسانیت سوز تشدد، ملزمان کا ریمانڈ منظور
فیصل آباد میں طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کے کیس میں ملزمہ ماہم سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت نے ملزمہ ماہم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ دیگر 4 ملزمان اصغر، مصطفیٰ، طیب اور فیضان کا 14 روزہ…
حکومتی پزیرائی نہ ملنے کا اب سوچنا چھوڑ دیا، شہروز کاشف
کم عمر ی میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ حکومتی پزیرائی نہ ملنے کا اب سوچنا چھوڑ دیا ہے۔ استقبال کے لیے فیملی ہی کافی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے…
ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا، گرفتار ملزم کا عدالت میں بیان
پچھلے سال ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار ہونے والے ملزم نے برطانوی عدالت میں بیان دیا کہ میں ملکہ ایلزبتھ کو قتل کرنے گیا تھا۔20 سالہ جسونت سنگھ پر برطانیہ میں غداری کے قانون کے تحت مقدمہ زیر سماعت ہے۔جسونت سنگھ پچھلے سال…
اسرائیل اور ترکیہ کے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال
اسرائیل کے وزیراعظم یائر لاپد اور ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکیہ کے مابین تعلقات مکمل طور پر معمول پر آچکے ہیں۔دونوں ممالک نے اپنے سفیروں اور قونصل جنرلز کو دوبارہ تعینات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اسرائیلی…
عمران خان کا ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار
فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کردیا۔عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند، دو دن…
تشدد کے باعث شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی حالت نازک ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تشدد کے باعث شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے، شہباز گل پر یہ تشدد اس وقت کیا گیا جب انہیں اغوا کرکے نامعلوم مقام پر رکھا گیا۔پی ٹی آئی…
وزیرِ اعظم نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی، منظوری وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سفارشات پر دی گئی۔ذرائع کے مطابق فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ…