Browsing Category
Urdunews
انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا انکشاف
انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بے چینی کی ادویات استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میں 6 ماہ کے بریک سے واپسی کے بعد اب بھی صحت کی بحالی کے لیے بے چینی کی ادویات استعمال کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ…
ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کو جاری نوٹس کی سماعت ملتوی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو جاری نوٹس کی سماعت پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جاری نوٹس کی الیکشن کمیشن میں سماعت چیف الیکشن…
عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا
عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا، عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر 29 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی صاحبزادی اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کیا ہے جبکہ دانیہ ملک…
انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 50 سے زائد میڈلز جیتنے والی ناز گل ہزارہ
ملکوں ملکوں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ناز گل ہزارہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 50 سے زائد میڈلز جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں، جن سے تاحال پاکستانی اکثریت ناواقف ہے۔اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے وسائل کی کمی کے باوجود ہمت نہ ہارنے والی…
وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہو گئے۔شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور…
احتساب عدالتوں میں ججز کی کمی، وفاقی حکومت کو 12 ستمبر تک مہلت
کراچی کی احتساب عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق نوٹس کی سماعت کے دوران ججز کی تقرری پر جواب جمع نہ کرانے پر سندھ ہائی کورٹ نے اظہارِ برہمی کیا ہے اور وفاقی حکومت کو اس حوالے سے 12 ستمبر تک مہلت دیدی۔عدالتِ عالیہ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر…
لاہور: مخالفین کی فائرنگ، موٹر سائیکل سوار قتل، اہلیہ زخمی
لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں مخالفین کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار 1 شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق مقتول رانا صلاح الدین زمیندار تھا اور اس کی زمین کے تنازع پر رانا رفیق اور دیگر سے دیرینہ دشمنی چلی آ رہی…
بلوچستان میں موسمی تباہ کاریاِں، جانی و مالی نقصان میں مسلسل اضافہ
بلوچستان میں مون سون کے چوتھے اسپیل نے ایک بار پھر شمال مشرقی اور وسط جنوب بلوچستان کے مکینوں کو اشک بار کر دیا، کئی روز سے جاری موسلادھار بارش اور سیلابی صورتحال نےہر طرف تباہی مچادی ، سیلابی ریلوں میں بہہ کر دو معصوم بچوں سمیت 9 افراد…
پاکستان: مزید 217 کورونا مریض رپورٹ، 2 فوت
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 2 کورونا مریض انتقال کر گئے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…
ایشیا کپ، قومی کرکٹ اسکواڈ دبئی پہنچ گیا
ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا ہے۔قومی اسکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔کراچی فاسٹ بولر محمد حسنین کو ان فٹ شاہین شاہ...ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11…
بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں آج تیز بارش کا امکان
شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ آج سے سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں چوبیس اور پچیس اگست کے دوران کہیں ہلکی…
وزیر خارجہ نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث دورہ منسوخ کیا۔بلاول بھٹو زرداری کو جرمنی، ڈنمارک، سوئیڈن اور ناروے کے دورے پر…
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی رہنما اور کارکن بنی گالا پہنچ گئے
سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور مراد سعید سمیت بڑی تعداد میں کارکن بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں۔قبل ازیں سماجی…
عمران خان کی محمود مولوی کو این اے 245 میں جیت پر مبارک
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب جیتنے پر محمود مولوی کو مبارک باد دی ہے۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی کے لیے اپنی تحریک میں آگے بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز این اے…
عمران خان ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بنی گالا چھوڑ گئے، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے معاملے کے بعد عمران خان ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان ممکنہ طور پر خیبرپختونخوا یا لاہور چلے گئے…
عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر کہا ان کیخلاف کارروائی کریں گے، شائق عثمانی
ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو سزا ہو جاتی ہے تو 5 سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شائق عثمانی نے کہا کہ عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر…
وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث پیدا شدہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو…
آصف علی زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، ذرائع کا دعویٰ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری کا سیاسی نقصان ہوگا۔ مراد سعید نے کہا کہ اپنی…
وفاقی وزارت صحت کا ڈائبیٹیز رجسٹری آف پاکستان کو سرکاری درجہ دینے کا فیصلہ
وفاقی وزارت صحت نے ’ڈائبیٹیز رجسٹری آف پاکستان‘ کو سرکاری درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ رجسٹری قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد میں باقاعدہ کام شروع کردے گی۔اس بات کا انکشاف پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے…
سندھ: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی ٹیمیں موجود ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع…