Browsing Category
Urdunews
سکھر: خورشید شاہ کے بیٹے کو بارش متاثرین نے روک لیا
وفاقی وزیر خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقے بچل شاہ کا دورہ کیا تو اس موقع پر مقامی افراد نے ان کو روک لیا۔لوگ ویڈیو بناتے رہے اور ان سے سوالات کرتے رہے کہ جب سب ڈوب گیا تو یہاں کیوں آئے ہیں۔زیرک شاہ نے جواب دیا…
پاکستان ریلویز کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری
پاکستان ریلویز نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، ڈویژنوں اور ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں۔اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ریلوے کے پلوں اور ٹریکس کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہو چکی ہیں، تمام…
ایشیا کپ سے قبل ویرات کوہلی کے انکشافات
بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ایشیا کپ 2022 میں بروز اتوار 28 اگست کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف بریک کے بعد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ویرات کوہلی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 10 برسوں میں ایسا…
بڑے مقابلے سے قبل پاک بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ
ایشیا کپ کے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ ہوئی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے درمیان تبادلہ خیال گزشتہ شب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوا…
سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہالے گیا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہالے گیا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول لاڑکانہ کی اور فضل الرحمٰن ڈی آئی خان کی عوام میں جانےکی پوزیشن میں نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل تو…
کراچی میں پناہ کیلئے سیلاب متاثرین کی آمد
کراچی کے مختلف علاقوں میں اب تک سیلاب سے متاثرہ 5 ہزار افراد آچکے ہیں۔حکّام کے مطابق، شہر میں آنے والے 30 فیصد متاثرین نے اپنے رشتے داروں کےگھر پناہ لی ہے۔حکّام نے بتایا کہ شہر میں پناہ لینے والے متاثرین میں فلاحی اداروں کی جانب سے…
سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اوورسیز پاکستانی سرگرم
وطن عزیز پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے لاکھوں لوگ گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سب آگے بڑھیں، اوورسیز پاکستانی دل کھول کر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور خاندانوں کی مدد کریں۔ آپ کے دس، بیس، پچاس، سو،…
کوئٹہ میں سیلاب متاثرین کا احتجاج، قومی شاہراہ بند
کوئٹہ میں میاں غنڈی کے علاقے میں سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بند کر دیا، مشیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو مظاہرین سے ملنے پہنچ گئے۔ متاثرین نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بروقت امدادی اقدامات نہ کرنے پر شاہراہ کو بند…
سندھ، بلوچستان میں تیز بارشوں کا باعث بننے والا مون سون ہوا کا کم دباؤ ختم
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ وسطی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز بارشوں کا باعث بننے والے مون سون ہوا کا کم دباؤ ختم ہوگیا۔سردار سرفراز کے مطابق شمال مشرق بلوچستان میں آج کہیں کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔چیف…
آرمی چیف بلوچستان، سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ…
شہباز گِل کی ضمانت بعد ازگرفتاری درخواست پر سماعت پھر ملتوی
پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔پولیس نے شہباز گِل کیس کا ریکارڈ آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا، عدالت نے پولیس کو پیر تک ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج…
سکھر، حیدرآباد میں منگل تک ریلوے آپریشن معطل
سکھر اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک پر پانی آنے کے سبب 30 اگست تک ریلوے آپریشن معطل رہے گا۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ شدید…
امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ
امریکا نے پاکستان کو عالمی وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ کر دیا۔امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، ویکسین فراہمی کا…
ایلون مسک کی والدہ کو گیراج میں کیوں سونا پڑتا ہے؟
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی والدہ، مے مسک نے حالیہ ایک انٹرویو میں اپنے امیر ترین بیٹے سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی والدہ نے انکشاف کیا کہ جب بھی وہ…
ماں اور بیٹی کی ایک ساتھ جہاز اڑانے کی ویڈیو وائرل
کولوراڈو کی ایک ائیرلائن میں پائلٹ ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ کمرشل پرواز اڑا کر سب کو حیران کردیا۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں کولوراڈو سے اڑنے والی پرواز کی پائلٹ اور کو پائلٹ ماں اور بیٹی ہیں۔ہولی نامی…
دنیا کا سب سے بڑا کھیرا اُگانے کا عالمی ریکارڈ
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہر ی نے دنیا کا سب سے بڑا کھیرا اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔برطانوی شہری سیبسٹین سوسکی نے 3 فٹ اور 8.6 انچ بڑا کھیرا اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بک میں اپنا نام درج کروالیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام کا…
پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کیلئے منتخب ہونے پر فخر ہے، نادیہ خان
آئندہ ماہ ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم میں منتخب ہونے والی 21 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر نادیہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے منتخب ہونے پر فخر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں میدان…
موسمیاتی تبدیلی امراض کی شدت میں اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق
ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے رونما ہوتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں امراض کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ انسان کی قوت مدافعت میں بھی کمی ہورہی ہے۔یونیورسٹی آف ہوائی کے ڈیٹا سائنٹسٹ کیمیلو مورا کا کہنا ہے کہ…
خیبر پختونخوا میں سیلاب سے وبائی امراض پھوٹ پڑے
محکمۂ صحت خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، صوبے کے مختلف اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل…
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں خیموں کی قلت
ملک میں سیلابی صورتحال کے بعد خیموں کی طلب بڑھی تو ان کی قیمتیں بھی کہیں سے کہیں جاپہنچیں، قیمت بڑھنے کے باوجود طلب اتنی ہے کہ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں خیموں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔کراچی کے جوڑیا بازار میں ضرورت کہ ہر شے بڑی…