Browsing Category
Urdunews
کوئٹہ، ڈیم ٹوٹنے کی افواہ پر علاقے میں خوف وہراس
کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی میں ڈیم ٹوٹنے کی افواہ پر نواں کلی اور دیگر علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ڈیم ٹوٹنے کی افواہ پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ولی تنگی ڈیم بالکل…
بائیڈن سے پی ٹی آئی تعلقات ایک ملاقات میں ٹھیک ہوں گے، زلفی بخاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ملاقات میں ٹھیک ہوجائیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہوسکتے ہیں۔چیئرمین…
متاثرین نے وزیر خزانہ پنجاب کو گھیر لیا
وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری سیلاب زدگان کا جائزہ لینے کیلئے راجن پور کے علاقے فاضل پور پہنچے تو متاثرین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک شہری نے ان سے کہا کہ آپ وزير خزانہ ہو لیکن ہمارے لیے کچھ لائے نہیں، صرف اپنی تحصیل کو امداد دے رہے…
سوات میں بلین ٹری سونامی کا بڑا حصہ بہہ گیا
خیبر پختونخوا میں دریائے سوات کا سیلابی ریلا بلین ٹری سونامی کا ایک بڑا حصہ اپنے ساتھ بہا لے گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی مٹہ میں قیام گاہ کے قریب ڈیڑھ سال قبل بنائی گئی سڑک بھی سیلاب میں بہہ گئی۔مٹہ کے مقامی افراد نے جیو…
بھارت: 40 منزلہ غیرقانونی ٹوئن ٹاور آج منہدم کیا جائے گا
بھارت میں غیر قانونی تعمیر شدہ دو فلک بوس عمارتوں کو آج گرادیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کے نزدیک 40 منزلہ ٹوئن ٹاورز کو آج دوپہر منہدم کیا جائے گا۔دونوں عمارتوں سے ہزاروں رہائشیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے،…
سندھ حکومت کا جوہی بیراج میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ، ایم این اے رفیق جمالی ناراض
سندھ حکومت کے جوہی بیراج میں شگاف ڈالنے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی ناراض ہوگئے۔بلوچستان سے آنے والے سیلابی پانی کے دباؤ پر سندھ حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے جوہی بیراج میں شگاف ڈال دیا۔وفاقی وزیر توانائی خرم…
سیلاب زدگان کی امداد کے لیے سفارتخانہ پاکستان برسلز میں اجلاس، اقدامات کا جائرہ
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہی اور وطن عزیز میں اپنے بہن بھائیوں کی امداد کے لیے امدادی مہم کے سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان برسلز میں آج پاکستانی کمیونٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ…
آپ پہلے تو ایسے نہیں تھے، مفتاح کا فواد سے شکوہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے تو ایسے نہیں تھے۔مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاست چمکانے کے…
آئی ایم ایف کو ہاتھ کاٹ کر نہیں دے سکتے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ہاتھ کاٹ کر نہیں دے سکتے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس کرپٹ ترین حکومت پر کسی کو بھی اعتبار نہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں آئی…
لاہور:10 سالہ بچی کا قتل، لواحقین کا احتجاج ،ٹریفک بلاک
لاہورمیں تھانہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد مبینہ قتل کے معاملے پر لواحقین نے رنگ روڈ پر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کردی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ بچی کو زیادتی کےبعد قتل کیا گیا، پولیس نے صرف قتل کا مقدمہ…
میچ کے دوران نسیم شاہ کے پاؤں میں تکلیف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔ ایشیا کپ 2022 کے میچ کی دوسری اننگز کے دوران بھارت کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے اٹھاریویں اوور میں نسیم شاہ کو پاؤں میں تکلیف ہوئی، جس کے باعث وہ بمشکل اپنا آخری اوور پورا…
رانا ثناء اللّٰہ سے ترک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، تعاون کی یقین دہانی
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے ترک ہم منصب سلیمان سوئے لو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔دوران گفتگو ترک وزیر داخلہ نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کی ترکیہ (ترکی) حکومت کی ہنگامی انسانی امداد پر بات چیت کی۔سلیمان سوئے لو نے رانا ثناء اللّٰہ…
دادو: مین نارا ویلی ڈرین میں تین مقامات پر شگاف ڈال دیے گئے، ضلعی انتظامیہ
مین نارا ویلی ڈرین میں تین مقامات پر شگاف ڈال دیے گئے، شگاف گاؤں چھپر جمالی، کلھوڑو اور خیر محمد لغاری پر لگائے گئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیم نالے میں چھپر جمالی کے مقام پر پڑنے والا شگاف 800 فٹ چوڑا ہوگیا، گاؤں خیر محمد لغاری اور…
سیلابی صورتحال پر ٹوئٹس، وزیراعظم شہباز شریف کا فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر
وزیراعظم شہباز شریف نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری پر اظہار یکجہتی و افسوس پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے ٹوئٹر پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے ساتھ…
ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلہ بھارت 5 وکٹوں سے جیت گیا
ایشیا کپ 2022 کا سنسنی خیز مقابلہ بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا۔اننگز کے آغاز میں بھارت کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی…
سیلاب متاثرین نے سیہون میں نجی مقام پر چھپائے گئے امدادی سامان پر ہلہ بول دیا
سیلاب متاثرین نے سیہون میں نجی مقام پر چھپائے گئے امدادی سامان پر ہلہ بول دیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شگاف کے بعد سیلابی ریلا تیزی کے ساتھ جوہی کی طرف بڑھ رہا ہے، شگافوں کے باعث 65 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔ایس ایس پی جامشورو کا کہنا…
خرم دستگیر نے 3 ماہ میں مہنگائی کم ہونے کی نوید سنادی
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پاکستان کے عوام کو 3 ماہ میں مہنگائی کم ہونے کی نوید سنادی۔کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے وفاقی وزیر خرم دستگیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔اس موقع پر گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ن…
سوات، نوشہرہ میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل
سوات اور نوشہرہ میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل ہوگئے، ادھر میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دریائے سندھ پر بنے جناح بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 7 لاکھ 37 ہزار کیوسک تک جاپہنچی ہے، دریا کے قریب کی آبادی…
پاک انگلینڈ سیریز: شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں، رمیز راجہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے بڑی تعداد میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کی اپیل کردی۔ خیال رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈ ریلیف…
ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر طیارہ کراچی پہنچ گیا
سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے ترکیہ سے امداد لے کر ترکش ایئر لائن کا طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں ادویات، خیمے، کمبل اور ضروریات کا دیگر سامان موجود ہے۔ جناح ٹرمینل پر حکومتی عہدیداروں نے طیارے کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر خرم…