Browsing Category
Urdunews
پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم میڈیا سے تنگ آگئے، براہ راست رابطہ کرنے سے منع کردیا
پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم نے ملک کے دو بڑے اخبارات میں مکمل صفحات پر مشتمل اشتہارات میں صحافیوں سے گزارش کی ہے کہ انہیں براہ راست فون اور میسج کرنا بند کریں۔اشتہار میں کہا گیا کہ یہ سرکلر قومی اور بین الاقوامی صحافی برادری سے تعلق رکھنے…
عمران خان کے دست راست طارق شفیع ایف آئی اے کے لاہور دفتر میں پیش
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے لاہور دفتر میں طارق شفیع پیش ہوگئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دست راست طارق شفیع ایف آئی…
تھائی خاتون نے غلطی سے خود کو باتھ روم میں لاک کرلیا، 3 دن بعد نکالا گیا
تھائی لینڈ کی ایک 54 سالہ خاتون نے غلطی سے خود کو باتھ روم میں لاک کرلیا اور تین دن تک مدد کے لیے چیختی رہیں۔بینکاک کی رہائشی خاتون 22 اگست کو باتھ روم میں بند ہوئیں اور انہوں نے تین دن اندر ہی گزارے۔جیسے ہی انہوں نے باتھ روم کا دروازہ…
اگست میں سیمنٹ کی کھپت میں 24 فیصد کمی
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2022 میں سیمنٹ کی کھپت 32 لاکھ 96 ہزار ٹن رہی۔کراچی سے ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں اگست میں سیمنٹ کی کھپت اگست 2021 کے مقابلے 24 فیصد کم ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے…
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ایپل کی جانب سے 160ملین ڈالر امداد کا اعلان
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امداد کا اعلان کیا ہے۔ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کُک کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو کمپنی کی جانب سے امداد فراہم کی جائے گی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق ٹم کُک…
کیلیفورنیا کی ’وادی موت‘ میں ستمبر کا گرم ترین دن
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی (وادی موت) میں گزشتہ روز ماہ ستمبر میں گرم ترین دن کا ریکارڈ بن گیا۔ڈیتھ ویلی میں گزشتہ روز کرہ ارض کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس حوالے سے ماہرین موسمیات کے مطابق…
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ 5 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی، لوگوں کا انخلا شروع
امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ 5 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی۔لاس اینجلس کے شمال مغرب میں لگنے والی آگ کے پیش نظر قریبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قریبی سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی…
میانمار: انتخابی نتائج میں جعلسازی کا الزام، آنگ سان سوچی کو مزید 3 سال قید کی سزا
انتخابی نتائج میں جعلسازی کے الزام پر میانمار کی سابق سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ رنگون سے عرب میڈیا کے مطابق سوچی کو سزا فوجی عدالت نے انسداد دہشتگردی کونسل کی سفارش پر سنائی ہے۔ اس حوالے سے عرب میڈیا…
عدالت نے علی وزیر کیس کی پولیس فائل ہر حال میں پیش کرنے کی ہدایت کردی
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کے کیس میں ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس آئی او کو کل پولیس فائل ہر حال میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔ پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ…
انگلینڈ کے جونی بیرسٹو حادثے میں زخمی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ
انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جونی بیرسٹو حادثے کا شکار ہونے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جونی بیرسٹو کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ای سی بی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے…
الیکشن کمیشن سندھ کا تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹس، آئی جی کو مراسلہ ارسال
الیکشن کمیشن سندھ نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن نے مراسلے میں آئی جی سندھ سے کہا کہ ضمنی انتخابات تک تقرری اور تبادلے پر پابندی ہے۔الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ ایس ایس…
وزیراعظم کاضلع غذر کیلئے 10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع غذر کیلئے10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان کردیا۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، انتہائی افسوسناک صورت حال ہے،…
پشاور ہائی کورٹ: بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی سے متعلق اہم فیصلہ
پشاور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی معطل کردی۔جسٹس روح الاامین اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ جاری…
ہانگ کانگ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ ٹی 20 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور ہانگ کانگ کا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ’ڈو اور ڈائی‘ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے سپر 4…
لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر مشکوک بیگ کے باعث لاک ڈاؤن
لندن کے ہیتھرو ٹرمینل ٹو پر ایک لاوارث مشکوک بیگ کی موجودگی کے باعث ایئر پورٹ کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق آپریشن بند کرکے مسافروں کو ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 2 سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی میڈیا نے مزید بتایا کہ پولیس نے ہیتھرو…
جرمنی 50 سال بعد میونخ اولمپکس متاثرین کو زر تلافی دینے پر آمادہ
جرمنی نے 50 سال بعد 1972ء کے میونخ اولمپکس میں مرنے والے اسرائیلی کھلاڑیوں کے خاندانوں کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔پچھلے مہینے آنجہانی کھلاڑیوں کی فیملیز نے کہا تھا کہ وہ جرمنی کی طرف سے زر تلافی کی پیشکش سے ناخوش ہیں،…
خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے مبینہ فراڈ کرنے والا گرفتار، ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران سپریم کورٹ کا جج بن کر مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم فائز علی کو گرفتار…
حملہ آور نے ارجنٹینا کی نائب صدر پر پستول تان لی، گولی نہ چلی
ارجنٹینا کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں، حملہ آور نے پستول سے نشانہ لیا لیکن گولی نہ چل سکی۔نائب صدر دارالحکومت بیونس آئرس میں واقع اپنے گھر کے باہر گاڑی سے اتریں جہاں پہلے ہی سیکڑوں لوگوں کا ہجوم موجود…
سوات میں بد ترین سیلاب: پی ٹی آئی کے تمام متنخب ایم این ایز غائب
سوات میں تاریخ کے بد ترین سیلاب سے تباہی کے باوجود علاقے سے منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے موجود نہ ہونے پر مقامی لوگ سخت نالاں نظر آتے ہیں۔ضلع سوات سے کے پی صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 8 ارکان ہیں، جس میں وزیراعلیٰ محمود خان…
افغانستان میں خودکش دھماکا، طالبان حامی عالم سمیت 18 افراد جاں بحق
افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں طالبان کے حامی ایک مذہبی عالم سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ہرات پولیس ترجمان محمود رسولی نے کہا ہے کہ ملا مجیب احمد انصاری اپنے کچھ محافظوں اور شہریوں سمیت مسجد جاتے ہوئے جاں…