Browsing Category
Urdunews
اسد قیصر کی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست دائر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 9 مئی واقعات کے ایک مقدمے میں ضمانت پر…
وہاڑی: 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح
وہاڑی میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ محکمۂ صحت کے مطابق وہاڑی میں انسدادِ پولیو مہم 27 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا…
آصف زرداری اور بلاول میں کوئی اختلافات نہیں: مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں کوئی اختلافات نہیں۔ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی۔۔انہوں نے کہا کہ بلاول کہہ رہے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، شفاف…
فہیم اشرف کی بارات کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف دلہنیا لانے کے لیے بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر نارروال روانہ ہو گئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے پھول نگر سے نارووال کے لیے روانگی سے قبل تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو…
امریکا: معمر شخص کی آنتوں سے مکھی برآمد
امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ شخص کی آنت میں سے ڈاکٹر نے صحیح سالم مکھی برآمد کر لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 63 سالہ امریکی شخص طبی معائنے کے لیے اسپتال پہنچا تھا جہاں ڈاکٹروں پر اُس کی بڑی آنت میں مکھی کی…
پیپلز پارٹی کا انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے عام انتخابات 2024ء سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی ہدایت پر سیاسی شخصیات سے رابطوں کےلیے چاروں صوبوں میں پارٹی رہنماؤں کی کمیٹیاں…
حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگادیا
فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل پر امن معاہدے کی طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ مشیر طاہر النونو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے معاہدے کی بہت سی خلاف ورزیاں کی ہیں۔غزہ میں…
معروف موسیقار نوید ناشاد اور قمر ناشاد کو صدمہ
تن جھوم من جھوم جیسے مقبول او ایس ٹی کے معروف گیت نگار قمر علی ناشاد کی شریک حیات اور نامور موسیقار نوید ناشاد کی بھابھی ایران میں گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔مرحومہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھیں اور زیارت کے لیے ایران گئیں وہیں ان کا انتقال…
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے: غلام علی
خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے۔کے پی میں امن و امان کی صورتِ حال پر پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو…
افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔سی اے اے نوٹم کے مطابق کابل میں تاحال ایئر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پر جاسکتی ہیں۔سی…
فہیم اشرف بارات کیساتھ دلہنیا لینے روانہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی بارات پھول نگر سے نارووال کی طرف روانہ ہو گئی۔فہیم اشرف آج شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کریں گے۔فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے۔ان کی…
لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے: نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب
نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے اسموگ کنٹرول سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔عامر میر کا کہنا ہے کہ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی…
ہمارے قائد کو مٹانے والے خود مٹ گئے: خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد کو مٹانے والے خود مٹ گئے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کہتے تھے کہ ہمارا قائد واپس آئے گا وہ ہمارا گمان نہیں یقین تھا، نواز شریف 8 فروری کو چوتھی بار…
چکوال: کوئلے کی کان میں زور دار دھماکا
چکوال کی تحصیل چوآسیدن کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے چکوال کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ڈی پی او چکوال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کان میں بھگدڑ مچ…
نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف…
شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر شیخ رشید اور شیخ…
کراچی: کانگو سے متاثرہ مریض انتقال کر گیا
شہرِ قائد کراچی میں زیرِ علاج کانگو وائرس سے متاثرہ مریض انتقال کر گیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 9 نومبر کو کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری کو جناح اسپتال کے کانگو وارڈ منتقل کیا گیا…
غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی، سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کی درخواست پر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی…
بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی، نگراں وزیرِ اعظم اور دیگر وزراء طلب
بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی سے متعلق قائم کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگراں وزیرِ اعظم، وزیرِ داخلہ، وزیرِ دفاع اور وزیرِ انسانی حقوق کو طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ نے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی سے متعلق قائم…
سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات، پولنگ جاری
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔اس حوالے سے ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔مجموعی طور پر 6 ہزار 440 وکلاء اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔بشکریہ جنگbody a {display:none;}