جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان لانڈھی جیل میں ہلاک

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا، بھیم پورہ سے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا نوجوان کراچی کی لانڈھی جیل میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔جناح آباد کے رہائشی اکرم بلوچ کے مطابق ان کے بھتیجے صابر اشرف کو نیپیئر پولیس نے گرفتار کیا…

سیلاب متاثرہ خواتین میں مفت سینیٹری کٹس تقسیم کرنے کیلئے مہم کا آغاز

حالیہ سیلاب اور بارشوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 20 جون سے17 ستمبر تک مختلف حادثات میں 678 افراد جاں بحق، 8422 زخمی ہوئے ہیں۔وہ خواتین جن کے گھر…

محمد وسیم نسیم شاہ کا چیلنج پورا نہ کرسکے

آسٹریلیا کے گابا اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان بال تھرو کا چیلنج ہوا۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے محمد وسیم کو گابا اسٹیڈیم سے باہر بال تھرو کرنے کا چیلنج دیا۔اس موقع پر پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے بھی محمد وسیم کو سپورٹ…

سیاسی صورتحال پر متحدہ کا اہم اجلاس کل طلب

ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے کل رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل شام 5 بجے بہادر آباد مرکز میں ہوگا، جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی سمیت دیگر…

فرخ حبیب کی اعتزاز احسن کو PTI میں شمولیت کی دعوت

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آ جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پہلا مرحلہ، آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں  177 رنز کا ہدف آئرلینڈ نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ کرٹس کیمفر 72 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔لورکین…

نیب کا آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4…

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس، FIA کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے فنڈنگ لینے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کے خلاف کیس…

ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل

ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے، یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا…

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی مارمیٹ میں پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ان کے رینکنگ پوائنٹس 853 سے بڑھ کر 861 ہوگئے۔بھارت کے سوریا کمار یادیو کا بھی دوسرا…

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کو محکمہ بورڈز و جامعات کے سکریٹری کی دوستی مہنگی پڑ گئی

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم کو محکمہ بورڈز و جامعات کے سکریٹری مرید راہموں کی دوستی اس وقت مہنگی پڑ گئی جب انہوں نے اپنی مدت ختم ہونے کے بعد زبانی احکامات پر ڈائریکٹر فنانس کا دفتر کھلوا کر کام شروع کردیا۔اس موقع پر جامعہ…

کنگ چارلس سے بچی نے عمر پوچھ لی، پھر کیا ہوا؟

برطانوی کنگ چارلس سے ایک اسکول کی طالبہ نے عمر پوچھ لی جس کا جواب سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کنگ چارلس نے مشرقی لندن کا دورہ کیا جہاں پرائمری اسکول کے طلبہ ان کا استقبال کرتے ہیں۔اس موقع پر کنگ چارلس بچوں…

کھیروں کا استعمال، صحت اور خوبصورتی ایک ساتھ

ہر موسم میں با آسانی دستیاب سلاد میں شمار کیا جانے والا کھیرا صحت پر بے شمار فوائد سمیت ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ دیگر منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی…

القاعدہ کا خاتمہ ہوا، اب کالعدم TTP سر اٹھا رہی ہے: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کا خاتمہ ہوا، اب کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر لڑی جانی والی جنگ صرف اقتدار کی…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاک بھارت کرکٹرز کی ملاقات کی ویڈیوز وائرل

بھارتی سیاست پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلے بڑھانے کے لیے جانے جاتے ہیں تاہم بھارتی کھلاڑیوں کو اس کے بالکل برعکس دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا بیان دیا تھا تاہم ان کے…

ایران: ایتھلیٹ ایلناز ریکابی کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال

ایرانی ایتھلیٹ ایلناز ریکابی کا جنوبی کوریا میں چیمپیئن شپ میں حصّہ لینے کے بعد وطن لوٹنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بغیر حجاب کے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے کے باعث خبروں کی زینت بننے والی ایرانی…

شاداب کی شاہین سے کی گئی فرمائش حسن علی نے پوری کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے تقریباً دو ماہ بعد قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے شاہین شاہ آفریدی سے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔شاداب خان نے شاہین شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ گیند کو چہرے پر مسکراہٹ لیے بڑے غور سے…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج تینوں وارم اپ میچز بارش کے باعث منسوخ

آج برسبین میں پاکستان اور افغانستان کا پہلا وارم اپ میچ شروع ہوا تاہم بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے جس کے بعد پاکستان ٹیم جواب میں صرف 3 اوورز ہی بیٹنگ کرپائی۔بارش کے باعث…

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ایف آئی اے میں پیش

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔قاسم سوری بینک اکاؤنٹ سے متعلق اپنا جواب ریکارڈ کرانے کے لیے پیش ہوئے تھے۔قاسم سوری اپنے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کے ساتھ کوئٹہ میں واقع ایف آئی…

ڈی جی پرائیویٹ اسکول پروفیسر سلمان رضا عہدے سے فارغ

نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کا احتجاج رنگ لے آیا، ڈی جی پرائیویٹ اسکول پروفیسر سلمان رضا کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایت پر چیف سکریٹری سندھ نے ڈی جی پرائیویٹ اسکول پروفیسر سلمان رضا کو عہدے سے ہٹادیا۔انہیں محکمہ کالج…