جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، علی امین گنڈاپور کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی جاری کردہ آڈیو لیک پر جواب دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں…

عمران خان ہمارے مطالبے سے الٹ بات کررہے ہیں، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ ادارے آئینی حدود میں رہیں ،عمران خان اس سے الٹ بات کر رہا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ اداروں پر تنقید ہمارے سیاسی اختلافات سے بڑھ کر سنجیدہ مسئلہ…

لانگ مارچ: عمران خان کے سامنے حماد اظہر نے فیصل جاوید سے مائیک چھین لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ فیروز والا پہنچنے پر عمران خان کی موجودگی میں حماد اظہر نے فیصل جاوید سے مائیک چھین لیا۔لانگ مارچ کے دوسرے دن عمران خان کی موجودگی میں سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سینیٹر سے دو بار مائیک…

دنیا میں سب سے مضبوط ہڈیوں کا حامل شخص

امریکا میں 1994 کے دوران ایک شخص کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا، ایسا حادثہ کہ اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ سکتی تھیں لیکن اسے کسی قسم کا کوئی فریکچر تک نہیں ہوا کیونکہ اس کی ہڈیاں دنیا میں موجود کسی بھی انسان کی مضبوط ترین ہڈیاں تھیں۔جب ڈاکٹرز…

لانگ مارچ دوسرے دن کے اختتام کیلئے مریدکے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کا دوسرے روز کا لانگ مارچ اختتام کے لیے مریدکے روانہ ہوگیا۔فیروز والا میں عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ کوئی بھی آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا، چھیننی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا…

اسٹیٹ بینک نے چھ بینکوں پر 29 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جولائی سے ستمبر کے دوران بینکوں پر 29 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 6 بینکوں پر مجموعی طور پر 29 کروڑ 3…

ایتھوپیا کی پاکستان کیلئے پروازیں اور آن ارائیول ویزا سروس بحال

افریقی ملک ایتھوپیا کی قومی ایئرلائن نے 18 سال کے بعد ایک بار پھر پاکستان کیلئے اپنی پروازیں بحال کر دیں۔ایتھوپین ایئرلائنز کی ہفتہ وار دو پروازیں کراچی آئیں گی، اس کے ساتھ ہی ایتھوپیا کی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ایئرپورٹ پر آن ارائیول…

علی امین گنڈاپور کی بندوقیں اور بندے لانے کی مبینہ آڈیو لیک کا متن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی نامعلوم شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کی مبینہ آڈیو لیک کا متن سامنے آگیا۔وزیر داخلہ رانا ثنا نے پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور کی میبنہ آڈیو چلائی، جس میں علی امین…

علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں ہوتا تو گرفتار کرلیتے، وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو سنا دی۔ آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ  علی امین گنڈا…

ننھے پاکستانی فنکار کا کوہلی کو زبردست خراج تحسین

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے گڈانی کے ساحل پر ایک ننھے فنکار نے ریت پر ویرات کوہلی کی تصویر بنا کر انہیں زبر درست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ساحل کی ریت پر بنایا گیا ویرات کوہلی کا خاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ننھے آرٹسٹ کی…

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، 1 ڈاکو پکڑا گیا، عوام کا تشدد

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کیمیکل کی دکان میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈاکو ایک دکان میں داخل ہوئے جس پر دکاندار کی جانب سے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس میں…

نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن پر دھماکے برطانیہ نے کروائے، روسی وزارت دفاع

روس کا کہنا ہے کہ یورپ کو گیس فراہم کرنے والی روسی پائپ لائنوں پر دھماکوں میں برطانیہ ملوث ہے۔روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ماہرین ملوث ہیں۔وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ…

لانگ مارچ سے متعلق پیمرا کی ہدایات جاری

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج اور تقاریر سے متعلق چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔پیمرا کا جاری کیے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں…

بیلجیئم : مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر

بیلجیئم میں مہنگائی کی شرح 1975 کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اب روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ ماہ یعنی ستمبر کے مقابلے میں صرف اکتوبر کے مہینے میں ایک فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی…

رانا ثنا اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی آڈیو سنا دی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو سنا دی۔ آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان…

فاطمہ ثناء آئرلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی کیلئے پُرامید

پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پُرامید ہیں۔ اپنے بیان میں فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 میں ٹیم کا توازن دیکھ کر اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ…

آج مظاہروں کا آخری دن ہے اب سڑکوں پر نہ آئیں، سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب

ایران میں مہسا امینی کی زیر حراست موت کے خلاف جاری احتجاج پر سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مظاہروں کا آخری دن ہے اب سڑکوں پر نہ آئیں۔حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام ملک کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے کا…

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 8 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، 26 سیفٹی وائرز اور 8 ڈیٹونیٹرز برآمد…

پرتھ: بھارتی کرکٹرز پریکٹس کے بعد پیدل ہوٹل کیلئے چل پڑے

پرتھ میں پریکٹس کے بعد بھارتی کرکٹرز اسٹیڈیم سے پیدل ہی ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئے۔پرتھ اسٹیڈیم سے بھارتی ٹیم کا ہوٹل ایک کلو میٹر کی دوری پر ہے اور پیدل جانے میں ہوٹل اور گراؤنڈ کا فاصلہ 15 منٹ میں طے ہوتا ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹرز چہل…

کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں 2 شہریوں کی ہلاکت، بلاول بھٹو کا اظہار مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں دو شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنے والوں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ…