جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

شیر افضل مروت سمیت 21 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21 مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف صوابی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ تھانا صوابی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سے…

توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کو جیل بھیجنے کا حکم

مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ عطا الرحمٰن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سابق اسپیکر اسد قیصر کو مردان میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس کی اسد قیصر کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا…

پنجاب میں ڈینگی کے97 نئے مریضوں کی تصدیق

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے97 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14 ہزار 432 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے…

سابق چیئرمین پی ٹی آئی صدارتی نظام چاہتے ہیں: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں الیکشن نہیں صدارتی نظام چاہتے ہیں۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پہلے بھی پارٹی میں چار پانچ الیکشن جعلی تھے، صرف کاغذی…

حافظ آباد میں 3 خواتین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

حافظ آباد کے علاقے رامکے چٹھہ میں 3 خواتین کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ شام پرانی دشمنی پر خواتین پر فائرنگ کردی تھی۔اس معاملے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی…

پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرا دیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔یہ پاکستان ویمن کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔ڈونیڈن میں کھیلے…

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کی 14 رکنی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔آسٹریلوی کھلاڑیوں میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ،…

فلسطینیوں کا قتل عام، دلبرداشتہ شخص کا پیرس میں چاقو سے حملہ

غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام سے دلبرداشتہ شخص نے پیرس میں چاقو سے حملہ کرکے جرمن سیاح کو ہلاک اور برطانوی شہری سمیت دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔ اللّٰہ اکبر کا نعرہ لگاکر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کا نام مقامی…

پی ٹی آئی الیکشن کے خلاف تمام پارٹیاں ہم آواز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف تمام مخالف جماعتیں ہم آواز  ہوگئیں۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی نہیں، دھاندلا ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی…

دانیال عزیز کی احسن اقبال کے ساتھ مریم اورنگزیب پر بھی کڑی تنقید

رہنما مسلم لیگ (ن) دانیال عزیز نے کہا ہے کہ انہیں پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا۔ انہوں نے احسن اقبال کے ساتھ مریم اورنگزیب پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ مریم اورنگزیب سے پارٹی کو جو نقصان ہوا جلد اس کی تفصیلات بتائیں گے۔جیو…

چین میں روبوٹ ویٹریس کی ویڈیو وائرل، دیکھنے والے حیران

چینی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی روبوٹ ویٹریس نے اپنے کام کرنے کی صلاحیت سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسانوں کی نوکریوں کے پیچھے پڑ گئی جس کی مثال چین میں کام کرنے والی ایک ویٹریس ہے۔ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر…

پارٹی الیکشن کے نام پر پی ٹی آئی نے آج ڈرامہ رچایا، کیپٹن صفدر

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن کے نام پر تحریک انصاف نے آج ڈرامہ رچایا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے سابقہ چیئرمین کو تو پورے انتخابی عمل پر اعتراض…

جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جائیں گے، حماس

حماس کے نائب سربراہ صالح العروری کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جائیں گے۔عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس نائب سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی پر اب کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، یرغمالیوں میں اب…

اسرائیلی بمباری سے 6 رہائشی فلیٹس تباہ، سیکڑوں خاندان بے گھر

اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقےحماد میں بمباری کرکے 6 عمارتوں کو تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے۔غزہ میں 7 روزہ جنگ بندی کے بعد 36 گھنٹوں میں اسرائیل کے 400 سے زیادہ حملوں میں300 سے زیادہ فلسطینی شہید، 600 سے…

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں کل کراچی میں ہوگا۔سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے ممکنہ پلیئرز پر بات ہوگی۔وہاب ریاض اجلاس کی سربراہی کریں گے دیگر ارکان وجاہت…

عوام کی آزادی و خودمختاری کیلئے تین نکات پیش کیے ہیں، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے گلشن اقبال کراچی میں جلسے کا انقعاد کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پاکستان کے حکمرانوں کو پاکستان کی عوام کی آزادی و…

وزیراعظم کا سلمان بٹ کی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی پر نوٹس

نگراں وزیرِاعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی میں سلمان بٹ کی سلیکشن کمیٹی میں متنازع تعیناتی پر نوٹس لے لیا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر فوری طور پر متنازع تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا…

لاہور: جائیداد پر جھگڑا، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور کے علاقے راج گڑھ میں چھوٹے بھائی نے جائیداد کے جھگڑے پر بڑے بھائی کو قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق راج گڑھ میں دو بھائیوں سلطان حیدر اور شہزاد حیدر کے درمیان مکان کے بٹوارے کا جھگڑا چل رہا تھا، سلطان نشے…

ہمیں فخر ہے یہودی لابی ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار دیا، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہودی لابی ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے، آج وہ جیل میں ہے، فخر ہے، ہم نے اس فتنے کو شکست دی۔بہاولپور میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا…

امریکی حکام نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا

امریکی حکام نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکا میں قید ان کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بہن سے ملاقات کےلیے واشنگٹن میں حکام سے باضابطہ اجازت لے رکھی تھی تاہم جیل حکام نے عین ملاقات کے وقت نامعلوم وجوہات کی…