Browsing Category
Urdunews
بھارت، مظاہرین نے کام نہ کرنے والے سیاستدانوں کو گدھا قرار دے دیا
بھارت کی ریاست کرناٹکا میں شہریوں نے سہولتیں نہ ملنے پر احتجاج کیا اور سیاستدانوں کو گدھا قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہریوں نے احتجاج کے دوران اپنے علاقے میں اچھی سڑکوں اور تعمیراتی کام کا مطالبہ کیا۔رپورٹس کے مطابق سیاستدانوں سے…
اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس…
پاکستان آنے سے قبل کیوی کرکٹرز کی پریکٹس
ٹیسٹ میچ سیریز کے لیے پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنے ملک میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔پاکستان روانگی سے ایک ہفتہ پہلے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے لنکن میں ٹریننگ کی۔اس دوران کیوی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔واضح رہے کہ…
ڈالر کی قدر میں اضافے کا سفر آج بھی جاری
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سفر آج بھی جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر…
16 دسمبر، اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا رہےگا، مریم اورنگزیب
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 8 برس بیت گئے، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہےکہ 16 دسمبرکا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد ہمیشہ دلاتا رہےگا۔ ان کا کہنا ہے کہ 8 برس گزر جانے…
یوکرین جنگ، یورپی رہنماؤں کا روس پر نئی پابندیوں پر اتفاق
یورپی یونین نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر نئی پابندیوں پر اتفاق کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس میں 200 روسی شہریوں پر پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ یورپی یونین یوکرین کے ساتھ…
سانپوں کے مشوروں سے کیا ملا؟ فیصل واوڈا
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے سانپوں کے مشوروں پر مولا جٹ، منفی اور گالم گلوچ کی سیاست سے کیا ملا؟ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہلی سر پر ہے، اگر پنجاب اسمبلی…
ڈالر کی اونچی اڑان کیسے روکی جائے، آج اہم اجلاس طلب
وزیر خزانہ اسحاق ڈار ڈالر کی صورتحال پر آج اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئی ایس آئی حکام بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، معاونین خصوصی، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک شرکت کریں گے۔کراچی اسٹیٹ بینک…
عالمی برادری افغانستان کی حکومت سے بات کرے، بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی طالبان حکومت سے بات چیت کرے ساتھ ہی بلاول بھٹو نے طالبان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ لڑکیوں کی ثانوی تعلیم کی بحالی کے اقدامات کریں۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں…
پشاور، پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ
پشاور کے علاقے سربند میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق سربند کے علاقے میں ریاض شہید پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی…
وزیر خارجہ بلاول کی یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس سے ملاقات کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔اس سے قبل…
فیفا ورلڈ کپ، فرانس نے مراکش کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مسلسل دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی جانب سے تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں پہلا…
سلامتی کونسل تنازعات پر مؤثر کردار ادا کرے، بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے۔سلامتی کونسل کے زیرِ اہتمام عالمی پائیدار امن اور سیکیورٹی کے عنوان سے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ…
پی ڈی ایم کی توجہ صرف اپنے کیسز ختم کروانے پر ہے، پی ٹی آئی
تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب سے پی ڈی ایم حکومت میں آئی ہے، ان کی ساری توجہ نیب قانون میں ترامیم اور اپنے کیسز ختم کرانے پر ہے۔لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے پریس کانفرنس کی۔ پی ٹی…
باہر سے پیسہ نہ آیا تو دیوالیہ ہو سکتے ہیں، حفیظ پاشا
سابق وزیر خزانہ اور ماہرمعیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ملکی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں، ہمارے ڈالر کے ذخائر صرف ایک مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، اگر باہر سے نیا پیسہ نہیں آنا شروع ہوا تو ہم دیوالیہ ہونے کی طرف جا سکتے ہیں۔…
ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، حکومت بلوچستان
ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، معاہدے پر بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط کیے، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے دستخط کیے۔حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے نمائندے نے بھی معاہدے پر…
کراچی ٹیسٹ کیلئے پاکستان و انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی تیاریاں شروع
تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے کراچی میں تیاریاں شروع کردیں، انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔ اس کے چند کھلاڑیوں نے پریکٹس کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کیا۔ کھلاڑیوں نے پچ کا بھی جائزہ لیا۔ٹیسٹ سیریز میں…
عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کو ڈیفالٹ کروانا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرائیں، شہباز شریف چین کا دورہ کر رہے تھے تو عمران خان نے دھرنے کا اعلان کیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے…
اسامہ تو مر چکا مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت…
راولپنڈی: خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، مقدمہ درج
راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق ملزم کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے سول لائن…