Browsing Category
Urdunews
ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
پاکستان ویمن ٹیم کی تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں۔ ندا ڈار نے انگلینڈ کیخلاف وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑ…
جیل بھرو تحریک، شاہ محمود قریشی کل ہی گرفتاری دیں گے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل گرفتاری دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں…
پرویز الہٰی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروپز الہٰی اپنے سابق 10 ارکان اسمبلی سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔زمان پارک لاہور میں پرویز الہٰی نے 10 سابق ارکان پنجاب اسمبلی کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی۔صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے پرویز…
میں 15 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل ہونے تک کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں 15 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل ہونے تک کھیلتا رہوں گا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب کا کہنا تھا کہ میں ابھی کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، جب مجھے بوجھ لگنا شروع ہو گیا تو میں…
نیب ترامیم سے مستفید سیاستدان کم لیکن نمایاں ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم سے مستفید سیاستدان کم ہیں لیکن وہ نمایاں ہیں۔چیف جسٹس نے یہ ریمارکس نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کے دوران دیے۔دوران سماعت…
کشیدگی کم کرنے کیلئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بیک چینل رابطے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سینئر مشیر اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان پچھلے دو ماہ سے مغربی کنارے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے خفیہ بات چیت جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے ان مذاکرات کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔یہ…
چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کو پارٹی عہدے سے برخاست کردیا
صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو پارٹی عہدے سے برخاست کردیا۔ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق پارٹی قائد نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروپز الہٰی اپنے سابق 10 ارکان اسمبلی سمیت…
چاند نظر آگیا، یکم شعبان المعظم کل ہوگی
ملک میں شعبان المعظم 1444ھ کا چاند نظر آگیا ہے، یکم شعبان کل ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منقعد ہوئے۔بشکریہ…
جاپان کا یوکرین کیلئے ساڑھے 5 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان
جاپان نے یوکرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ساڑھے 5 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ جاپان ایسی پوزیشن میں ہے کہ وہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کیلئے دنیا کی کوششوں کی رہنمائی کرسکے اور قانون…
چینی شہری کی شادی پر سابقہ گرل فرینڈز سراپا احتجاج
ایک چینی شہری کی شادی کی تقریب اس وقت اس کے لیے پریشانی اور مشکل کا سبب بن گئی جب اس کی کئی سابقہ گرل فرینڈز وہاں ایک بینر لے کر پہنچ گئیں جس پر لکھا تھا کہ ہم چن سونگ کی سابق گرل فرینڈز ہیں اور آج تہمیں برباد کرنے آئے ہیں۔ یہ واقعہ…
عبدالرحمان کھیتران کے خوف سے روپوش ہوں، شوہر مقتولہ گراں ناز
مقتولہ گراں ناز کے شوہر خان محمد مری کا کہنا ہے کہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے خوف سے روپوش ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں محمد خان مری نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے اس پر اپنے ہی بیٹے انعام شاہ کے خلاف جھوٹی گواہی دینے کے لیے دباؤ…
عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، کراس کرنے کی کوشش نہ کی جائے، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، ریڈ لائن کو کراس کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان اور ساتھیوں کو سازش کے…
کیا 3 قتل کا مقدمہ عبدالرحمان کھیتران کے خلاف درج ہوگا؟
کیا سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوگا؟ لگتا نہیں ہے۔وزیر مواصلات بلوچستان کے خلاف پرچہ کاٹنے کے لیے پولیس کو مدعی کی تلاش ہے۔وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے 3 افراد کے قتل،نجی جیل کے الزامات…
آڈیو لیکس: بار کونسلز کا سپریم کورٹ جج کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان
پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور صوبائی بار کونسلز نے آڈیو لیکس پر سپریم کورٹ کے جج کے خلاف 6 ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔وائس چیئرمین پی بی سی حسن رضا پاشا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ آڈیو لیکس…
اپنی اسٹرینتھ، دوسروں کی کمزوریوں کے مطابق پلان کرتے ہیں، اسسٹنٹ کوچ ملتان سلطانز
ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کا فارمولہ یہ ہے کہ ہم اپنی اسٹرینتھ اور دوسروں کی کمزوریوں کے مطابق پلان کرتے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں…
ترکیہ کا حالیہ زلزلہ سو سال میں سب سے بڑا تھا، سفیر ترکیہ
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا حالیہ زلزلہ سو سال میں سب سے بڑا زلزلہ تھا۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے کہا کہ زلزلے سے ترکیہ کے 30 ملین سے زائد افراد متاثر اور 11 صوبے متاثر ہوئے،…
ہتک عزت کیس، عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے پر تفصیلی فیصلہ آ گیا
سپریم کورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ،…
عمران خان، عارف علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آئین شکن قرار دے دیا۔ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ آئین شکن عمران خان اور عارف علوی کے خلاف…
رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی ہوگی
اسرائیلی حکومت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دے گی۔اسرائیل کے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومتی عہدیداران کے اجلاس میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے…
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہو گیا
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 68…