جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کا ن لیگ کیلئے رویہ متعصبانہ ہے: رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججوں کا مسلم لیگ ن کے لیے رویہ متعصبانہ ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان میں سے ایک جج نواز شریف کے کیس میں نگراں جج رہے، ان سے انصاف کی توقع نہیں۔وفاقی…

کراچی: برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی فوڈ اسٹریٹ کے لیے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔عدالت نے برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے انتظامیہ کو دو دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے…

سیارہ زہرہ اور مشتری کی نادر ملاقات یکم مارچ کو ہوگی

ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے شوقین افراد یکم مارچ کو انتہائی نایاب مشاہدہ کر سکیں گے۔اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں 29 ڈگری کی دوری اختیار کرنے والے سیارے زہرہ اور مشتری یکم مارچ کو غروب آفتاب کے بعد ایک دوسرے سے قریب ترین…

خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کو کن جیلوں میں رکھا جائے گا؟

خیبر پختون خوا کے 39 جیل افسران نے آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کی گنجائش سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔محکمۂ جیل خانہ جات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی 39 جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع سے…

فیاض چوہان کا فیس بک پیج ہیک ہو گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا فیس بک پیج ہیک ہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میرا فیس بک پیج ہیک کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے کو درخواست دی ہے۔…

عمران خان حکومت گرانے کے معاملے کی سماعت، اعتراضات کیخلاف اپیلیں خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ بین الاقوامی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرانے کے معاملے کی سماعت کے دوران اعتراضات کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔عدالتِ عظمیٰ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کرتے ہوئے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر…

عمران خان کی بلوچ خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان کے صوبائی وزیر کی نجی جیل کی مذمت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران کی نجی جیل کی…

سندھ : ڈائریکٹر جنرل کالجز کا اچانک دورہ، اساتذہ کی کمی پر خود کلاس لی

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین ، جو بنیادی بور پر طبعیات کے استاد ہیں، نے بدھ کو سر سید گورنمنٹ گرلز کالج کراچی کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں ان سے شکایت کی گئی کہ کالج میں اساتذہ بشمول طبعیات کے اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ یہ جان کر…

کے پی او حملہ: دہشتگرد غیر تربیت یافتہ، کئی دستی بم ناکارہ تھے

کراچی پولیس آفس پر حملے کی تفتیش کے دوران انکشاف سامنے آیا ہے کہ دہشت گردوں نے جو دستی بم استعمال کیے ان میں سے بیشتر ناکارہ تھے جو پھٹ نہیں سکے۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس 3 سب مشین گنیں، 2، 2 میگزین اور ڈیڑھ درجن دستی بم…

انگلینڈ کے 40 سالہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بولرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔بھارت کے روی چندر ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے جبکہ پیٹ…

ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ اگلے ماہ ہوگا

ایشیا کرکٹ کپ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس مارچ کے وسط میں ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 14 یا 15 مارچ کو…

بچہ چلنا سیکھنے کی کوشش کے دوران ڈانس کرنا سیکھ گیا

ایک چھوٹے بچے کی بہت ہی خوبصورت ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں وہ چلنے کی کوشش کے دوران ڈانس کرنے لگتا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ بہت زیادہ محبت کا اظہار کرنے کے ساتھ ہنس بھی رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے…

جماعت اسلامی کا اتنی سیٹیں جیتنا حیران کن ہے، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر محنت و افراد قوت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا اتنی سیٹیں جیتناحیران کن ہے، بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو 85 سیٹیں ملیں، کیا یہ حیران کن نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے…

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز، قیدیوں کی گاڑی پہنچ گئی

لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا۔لاہور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے قافلے جیل روڈ سے روانہ ہو گئے جو مرکزی دفتر سے چیئرنگ کراس پہنچیں گے۔پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے قافلے کے باعث جیل…

نیند روٹھ گئی ہے تو اس قہوے کا استعمال کریں

دن بھر کی تھکان کو دور کرنے کے لئے اچھی رات کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اکثر مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جب زیادہ تھکان ہو جائے تو نیند روٹھ جاتی ہے۔اچھی صحت کے لئے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہے، اگر آپ کو بھی رات کی نیند میں دشواری کا…

5 مغوی بچوں کی سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر میں موجودگی کی مبینہ تصاویر

خان محمد مری کے 5 مغوی بچوں کی سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر میں موجودگی کی مبینہ تصاویر سامنے آ گئیں۔ان تصاویر میں سردار عبدالرحمٰن کھیتران کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ان تصاویر کے بارے میں سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے بیٹے…

کراچی: ایئر پورٹ پر دھند، حد نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ

کراچی میں ایئر پورٹ پر ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 ہزار میٹر ہو گئی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے امکان ہے جبکہ صبح میں دھند ہو سکتی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ…

کراچی: مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید

کراچی کے علاقے کورنگی کے چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق چکرا گوٹھ میں ناصر جمپ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی، جس پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل…

کوئٹہ: بارکھان واقعے کیخلاف میتوں کے ساتھ دھرنا دوسرے روز بھی جاری

بارکھان واقعے کے خلاف مقتولین کے رشتے داروں اور مری قبیلے کا میتوں کے ساتھ کوئٹہ میں دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔واقعے کا اب تک نہ مقدمہ درج ہوا نہ ہی مقتولہ خاتون کے بچے مل سکے۔مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے واقعے کا…

آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی بھارت سے گھر چلے گئے

آسٹریلیا کے اسپنر ایشٹن ایگر بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے بھارت سے آسٹریلیا چلے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ وارنر اور جوش ہیزل ووڈ کے بعد ایشٹن ایگر تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو سیریز ادھوری چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔…