Browsing Category
Urdunews
پی ٹی آئی کے 6 رہنما اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔شاہ پور جیل منتقل کیے…
رحیم یار خان، روڈ حادثے میں 13 افراد جاں بحق
رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر روڈ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس، مسافر وین اور جیپ آپس میں ٹکرائیں، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر وے ایم 5…
گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور کارکن اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں میں سے 47 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری، فیاض الحق چوہان، اعجاز خان اور صداقت عباسی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔گرفتار…
اعتراضات پر ججز بینچ سے الگ ہوجائیں، اسفند یار
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا کہنا ہے کہ معزز ججوں پر اعتراضات کے بعد اخلاقی طور پر انہیں بینچ سے الگ ہونا چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واقعی انصاف پر مبنی فیصلے دینا چاہتی ہے تو بینچ…
سندھ بار کا بھی ازخود نوٹس پر فل بینچ کا مطالبہ
سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ کے بینچ میں سینئر ججز کی عدم شمولیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فل بینچ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔اپنے اعلامیے میں سندھ بار کونسل نے کہا کہ بار کونسل سمجھتی ہے روسٹر بنانے کا مکمل اختیار چیف جسٹس کے پاس نہیں…
عدلیہ نواز شریف کیس سے تصحیح کا آغاز کرے، خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالت نے تصحیح کا عمل شروع کرنا ہے تو نواز شریف کیس کے فیصلے سے شروع کرے اور پاناما کیس سے شروع کرے، یہ کہانی جنرل پاشا کے وقت سے شروع ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت…
سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات
سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام نئے چیئرمین کی تعیناتی تک کیا گیا ہے۔ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کی سیکشن 6 بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔سابق چیئرمین قومی…
نواز شریف نے عمران کی تحریک کو غیر اہم قرار دیدیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے عمران خان کی تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کوئی بات ہو تو کریں۔لندن میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے نواز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر…
سعودی عرب کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بم باری سے عمر رسیدہ شخص سمیت 11 فلسطینیوں کی شہادت پر سعودی عرب نے مذمت کی ہے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی کے خاتمے، اسرائیلی جارحیت اور قبضہ روکنے میں کردار ادا کرے۔دوسری جانب امریکی محکمہ…
عدلیہ میں عدم توازن پر سوال تو اٹھیں گے، صلاح الدین احمد
سندھ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں ایک خاص جج نے حساس نوعیت کے 73 کیسوں کی سماعت کی، جب کہ ایک اور جج نے ایسے صرف 9 کیسز کی سماعت کی، جب ایسا عدم توازن ہوگا تو سوال تو اٹھیں گے۔جیو نیوز کے…
الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس بنتا ہی نہیں تھا، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس بنتا ہی نہیں تھا، پھر محمود ڈوگر کیس کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس کی سفارش کی گئی، جب کہ محمود ڈوگر کا کیس غیر متعلقہ تھا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان…
پاک فوج کی امدادی ٹیم ریسکیو آپریشن کے بعد ترکیہ سے وطن روانہ
پاک فوج کی امدادی ٹیم کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد ترکیہ سے آج صبح وطن پہنچے گی۔استنبول ایئرپورٹ پر ڈپٹی گورنر استنبول اور مختلف سرکاری اہلکاروں نے اُنہیں رخصت کیا۔ واضح رہے کہ پاک فوج کا 35 رکنی دستہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سب سے پہلے…
مغویوں کی بازیابی، ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خان محمد مری کے مغوی بچوں کی باحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کے تمام حقائق اور محرکات جلد سامنے آجائیں گے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے…
اعظم خان کی بیٹنگ نے میچ ون سائیڈڈ بنا دیا، عمر گل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ اعظم خان کی بیٹنگ نے میچ کو ون سائیڈڈ بنا دیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عمر گل نے کہا کہ اس پرفارمنس پر کافی دکھ ہے، ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، ہم کم بیک کرسکتے ہیں۔ایچ…
پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز کا ضمنی انتخابات معطل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اراکین قومی اسمبلی نے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات معطل کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز نے اپنے استعفوں کے خلاف رٹ دائر کی، رٹ میں…
بہاولپور میں بھتیجے نے 3 پھوپھیوں کو قتل کردیا
پنجاب کے شہر بہاولپور میں بھتیجے نے اپنی تین سگی پھوپھیوں کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ سول لائن میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا…
رحیم یار خان: موٹروے پر بس، مسافر وین اور جیپ میں تصادم، 7 افراد جاں بحق
رحیم یار خان کے موٹروے ایم 5 پر رکن پور کے قریب بس، مسافر وین اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں 9 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ موٹر وےپولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید…
راولپنڈی میں بسنت پر فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق
راولپنڈی میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈھوک کھبہ میں فائرنگ سے نوجوان ارحم جاں بحق ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان وقاص گلے پر ڈور پھرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ…
عدالتوں کو سیاسی فیصلوں سے دور رہنا چاہیے، قمر زمان کائرہ
وزیر مملکت قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی ادارے لوگوں کے نمائندے ہوتے ہیں، ان پر اعتراض آسانی سے ہو جاتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سارے ادارے قابل احترام ہیں،…
دہلی میونسپل کارپوریشن اجلاس، کونسلرز کے درمیان شدید ہاتھا پائی
دہلی میونسپل کارپوریشن اجلاس کے دوران عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرز کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوگئی۔میئر دہلی نے میونسپل کمیٹی کے 6 ارکان کے انتخاب میں ایک ووٹ کو غلط قرار دیا جس پر کونسلرز آپس میں لڑ پڑے۔میئر کی طرف…