جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی تنزلی کا سفر جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 88 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ…

لیونل میسی سعودی عرب کا دورہ کب کریں گے؟

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے تصدیق کی ہے کہ ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ…

اسپین کی عدالت کا شوہر کو سابقہ بیوی سے متعلق انوکھا حکم نامہ

اسپین کی عدالت نے شوہر کو سابقہ بیوی سے متعلق انوکھا حکم سنا دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ بیوی کو 25 سال بلامعاوضہ گھریلو کام کاج کرنے پر 2 لاکھ یوروز ادا کرے۔عدالتی فیصلے کے مطابق یہ حکم شادی…

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو مطمئن کردیا ہے، چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ…

عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی: کیس التواء میں رکھ لیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم کے لیے کیس التواء میں رکھ لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی درخواست پر سماعت…

چھوٹے سیٹ بیک بڑے کم بیک کے لیے ہوتے ہیں، پلوشہ بشیر

پاکستان کی بیڈمنٹن اسٹار پلوشہ بشیر نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ چھوٹے سیٹ بیک بڑے کم بیک کے لیے ہوتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ بشیر نے کہا کہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں حصہ نہ لینے کا افسوس ہے، مکمل فٹنس کے لیے ابھی ری…

عمران خان کی ریلی روکنے کی درخواست، قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ریلی روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست میں آپ کی استدعا کیا ہے۔ درخواست…

محسن شاہنواز پر مبینہ حملہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز پر مبینہ حملے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت آج 3 بجے ہو گی۔عمران خان نے اس موقع پر عدالتِ عالیہ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر…

لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔حکام کے مطابق لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو چار ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ایف بی آر…

علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی: اعتزاز احسن

سینئر قانون داں اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے، کیمروں میں ثبوت موجود ہے کہ کس نے کون کون سی ضرب لگائی۔یہ بات سینئر قانون داں اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت کے حوالے سے لاہور ہائی…

اماراتی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار

اماراتی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار ہوگئی۔دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے وفد نے شرکت کی۔چئیرمین ایکسپورٹ پراسسنگ زون ڈاکٹر سیف الدین جونیجو بھی تقریب میں شریک تھے۔دبئی میں…

زمان پارک میں کریک ڈاؤن کا خدشہ، PTI رہنما کارکنوں کو بلاتے رہے

تحریک انصاف کو زمان پارک لاہور پر پولیس کے کریک ڈاؤن کا خدشہ تھا جس کے باعث پارٹی رہنما کارکنوں کو بلاتے رہے۔فواد چوہدری، علی زیدی، حماد اظہر، فرخ حبیب اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنما سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے کار کنوں کو…

پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان آج حتمی بات چیت

پاکستانی اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے درمیان حتمی ملاقات آج ہوگی۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آج صرف پروسیجرل معاملات پر بات کی جائے گی۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام مشکل مذاکرات سے گزر…

اسلام آباد، عمران خان کے خلاف آج 3 کیسز کی سماعت ہوگی

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف آج اسلام آباد کی 3 عدالتوں میں کیس سماعت کے لیے مقرر ہیں۔عمران خان کی جانب سے آج اسلام آباد کی عدالتوں میں زیرسماعت کیسز میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم سیکیورٹی…

عمران خان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ اسلام اباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق  قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن 30 اپریل کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این…

کوئٹہ کی تاریخی فتح پر کپتان محمد نواز خوشی سے نہال

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں قیادت کرنے والے محمد نواز ٹیم کی تاریخ فتح پر خوش سے نہال ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کی تاریخ کا ہائی اسکورننگ میچ ہوا، جس میں محمد نواز کی ٹیم نے بابر…

تحریک انصاف کی ڈنڈا بردار خواتین کی ویڈیوز موجود ہیں، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی عورت مارچ کے راستے میں آ رہی تھی، سیکیورٹی خدشات موجود تھے، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار خواتین کی ویڈیوز موجود ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو…

خواتین کی خدمات کے آج اعتراف کا دن ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر خواتین کے معاشرے میں کلیدی کردار کو پہچاننے اور انسانی تہذیب کے ارتقاء میں انکی خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترقی…

پی ایس ایل 8 کے 25ویں میچ میں باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بن گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 25 ویں میچ میں ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز لگنے کا ریکارڈ بن گیا۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ جہاں ایونٹ کا اب تک کا ہائی اسکورننگ میچ تھا وہیں…

گورنرخیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

گورنرخیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔الیکشن کمیشن حکام گورنر خیبر پختونخوا سے انتخابات کی تاریخ نہ لے سکے، الیکشن کمیشن حکام کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ آج…