Browsing Category
Urdunews
8 مقدمات کی سماعت، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر توڑ پھوڑ سمیت 8 مقدمات میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی آج تک…
بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی
بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی، بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والے پارس چھابڑا اور ماہرا شرما نے راہیں جدا کرلیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 13 کے دوران ماہرا شرما اور پارس چھابڑا کو ایک دوسرے سے محبت…
ون ڈے اسکواڈ میں تجربات نہیں کیے جائیں گے، چیف سلیکٹر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ 2024ء میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس وقت ہے اس لیے ہم مختلف تجربات کریں گے لیکن ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس تجربہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو…
گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی: وزیرِ توانائی سندھ
وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ گیس کی لوڈشیڈنگ پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی پر برس پڑے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا…
عرب لیگ کا القدس کے دفاع کیلئے سفارتی مہم چلانے کا اعلان
عرب لیگ نے القدس کے دفاع کے لیے سفارتی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں حملوں کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں رمضان المبارک میں اسرائیل…
مفت آٹے کو لے کر ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سوشل میڈیا پر جنگ جاری
پنجاب کے عوام کو دیے جانے والے مفت آٹے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان جنگ جاری ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک شہری کی موٹرسائیکل کی…
بیلجیئم کی وزیر خارجہ افغان خواتین کی حمایت میں بول پڑیں
بیلجیئم کی وزیر خارجہ ہادجا لحبیب نے افغان حکومت کی جانب سے افغان خواتین کو اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے سے روکنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں…
’غلیظ اور غیر اخلاقی‘ الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قتل کی سازش کے شیخ رشید کے الزام کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’غلیظ اور غیر اخلاقی‘ الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟شیخ رشید کی سندھ…
مسجدِ اقصٰی میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے، مولانا طارق جمیل
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصٰی میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ ایسے واقعات کے سدِباب کے لیے نہ صرف تمام امتِ مسلمہ…
ہتھنی کو مثانے میں ٹیومر کا خدشہ تھا جو کہ اب نہیں ہے، ڈاکٹر عامر خلیل
فور پاز کے مصر سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر عامر خلیل نے کہا ہے کہ ہتھنی کو مثانے میں ٹیومر کا خدشہ تھا جو کہ اب نہیں ہے، ہتھنی نور جہاں کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے۔ ہتھنی نور جہاں کے معائنے کے لیے فور پاز کی 8 رکنی ٹیم نے آج پھر…
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئےکچھ نہ کیا گیا تو ڈی آئی جی کو جیل میں ڈالیں گے: عدالت
سندھ کورٹ میں 7 سال سے لاپتہ سمیر آفریدی اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس نعمت اللّٰہ نے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کچھ نہ کیا تو ہم ڈی آئی جی کو جیل…
سابق وزیراعظم کواس کےاسٹیٹس کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے، عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے دھمکی آمیز بیان کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سیکیورٹی فراہمی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزرائے اعظم کو دی جانے والی سیکیورٹی کے رولز طلب کر…
کینیڈین وزیراعظم کی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر تنقید
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر تنقید کردی۔جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کے ارد گرد ہونے والے تشدد پر تشویش ہے، اسرائیلی حکومت کو اپنے نقطۂ نظر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں…
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان
نیوزی لینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کا امکان ہے۔کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لیگ…
حکومت آگے بڑھے الیکشن پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لیے ایک دفعہ آئینی ترمیم…
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، بارش سے گندم، خربوزے، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کے کاشتکاروں میں…
نواز شریف 11 اپریل کو اہلخانہ کے ساتھ جدہ پہنچیں گے
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف تین دن تک جدہ اور پھر مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد 15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی…
کے پی میں انتخابات، پی ٹی آئی کا آج سپریم کورٹ جانے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے لیے تحریک انصاف نے آج سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گورنر نے انتخابات سے متعلق 2 تاریخیں دیں جن کا جواز نہیں بنتا۔سپریم…
لاہور، ڈولفن اسکواڈ کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن
لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کا شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق بس اسٹینڈ سے پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بنادی گئی ہے اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ڈولفن ترجمان نے بتایا کہ ملزمان پتنگیں کوریئر کرنے…
ٹرمپ کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونا بےمثال ہے، صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں ٹرمپ کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونا تاریخی اور بےمثال ہے۔صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امریکا کی عدلیہ کیلئے امتحان ہوگا جو اپنے انصاف کے نظام کیلئے جانی جاتی…