جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق ریحان الحق ٹیم کے منیجر، گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ، اینڈریو پٹیک بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ…

موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات ہیں، فیصل سبزواری

وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 2017 میں ہمیں مردم شماری میں محض ایک…

بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے 2856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ بیساکھی کی تقریبات کیلئے 2856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ نئی دہلی سے جاری پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق بیساکھی کا سالانہ میلہ 9 اپریل سے 18 اپریل تک پاکستان میں ہو…

میرپور خاص جیل میں مرنے والے قیدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

سینٹرل جیل میرپور خاص میں 2 روز قبل ہلاک ہونے والے قیدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق منشیات کے مقدمے کے قیدی کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے 12 نشانات پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق ہلاک قیدی کے پھیپھڑوں اور پیٹ کے…

پشاور میں رمضان کے دوران مہنگائی کا جن بے قابو

پشاور میں ماہ صیام کے دوران مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہیں کیا جاسکا۔ دکاندار سرکاری نرخ نامے کے برعکس اشیائے خور و نوش من مانی قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کےلیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔سروے کے…

بلوچستان میں انسانی حقوق پر ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

بلوچستان میں انسانی حقوق پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔ایچ آر سی پی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، معاشی محرومیوں، آزادی صحافت پر قدغن سے عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے۔رپورٹ…

پی پی اجلاس میں سیاسی صورت حال پر مشاورت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا اعلیٰ سطح اجلاس زرداری ہاؤس  اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے…

بابر اعوان کا اسپیکر کو خط لکھنے کا معاملہ معمہ بن گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بابر اعوان کے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا معاملہ معمہ بن گیا۔قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد کی منظوری کے معاملے پر بابر اعوان نے قانونی کارروائی کےلیے اسپیکر سے تفصیلات…

پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری اسلامی معیشت کی بنیاد ہی دولت کا گردش میں رہنا ہے۔ پاکستان پر موجودہ حالات میں 63 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 301 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ پی ایس ایکس میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان تھا لیکن بعد میں بدل کر کاروبار اختتام تک منفی رہا۔ 100 انڈیکس آج 301 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 49 پر بند ہوا ہے۔…

چیف جسٹس متنازع ہوگئے، استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب

وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان متنازع ہوگئے ہیں، اس لیے وہ استعفیٰ دیں۔پاکستان…

پنجاب اسمبلی انتخابات: میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا

14 مئی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران میڈیا پر نشر کیا جانے والا مواد نظریہ پاکستان کےمطابق ہو، ملک کی…

جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ پر فواد چوہدری کا تبصرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بینچ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے جسٹس اطہر من اللّٰہ کے تفصیلی اختلافی نوٹ پر تبصرہ کردیا۔انہوں…

قومی سلامتی کونسل کا دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں قوم کو پائیدار امن کی فراہمی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق فورم نے…

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا، نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر پر شرح منافع 16.56 فیصد کردی گئی جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر کی گئی…

بدحال معیشتوں کا 520 ارب ڈالر کا قرض معاف کرنے کی ضرورت ہے، امریکی رپورٹ

امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کی شکار معیشتوں پر واجب الادا تقریباً 520 ارب ڈالر کے قرض کو معاف کیا جانا چاہیے۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان، ملاوی اور ایتھوپیا جیسے ممالک پر حال ہی میں موسمیاتی بحران سے…

اسمبلیاں تحلیل کرنا پی ٹی آئی کی غلطی تھی، فواد چوہدری کااعتراف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا پی ٹی آئی کی غلطی تھی، ہمیں اس قسم کی صورتحال کی توقع نہیں تھی۔انہوں…

مریم نواز کا جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی…

جاپان میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کے اعزاز میں دعوت افطار

رمضان المبارک ہمیں صرف دینی نہیں بلکہ دنیاوی بھلائی کا بھی درس دیتا ہے، اس مہینے میں روزے کی حالت میں انسان ایک کھانے پینے سے دور رہ کر معاشرے کے ان غریبوں کا دکھ بھی سمجھ سکتا ہے جو عام دنوں میں ہمیں سمجھنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔یہ بات…

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 15 کلو اسلحے کے پرزے برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 15 کلو گرام اسلحے کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسافر عدنان ہاشمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ غیر ملکی پرواز سے استنبول سے کراچی پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹس فورس (اے این…