جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

میں اور سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، جسٹس فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ وہ اور ان کا ادارہ سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئین پاکستان میں سب سے اہم بنیادی حقوق ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دستور کنونشن میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔انہوں…

چیف الیکشن کمشنر کا اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے نام خط

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے خط میں کہا کہ یکم مارچ اور چار اپریل کے عدالتی فیصلوں نے الیکشن کمیشن کو آئینی اختیار سے محروم…

ملک میں ایک تولہ سونا 3100 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا…

اس سال درخواست دینے والےتمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں سال کے حج انتظامات کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ای سی سی نے رواں…

وہاڑی، پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

صوبۂ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں لواحقین کے گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج کے بعد تھانہ ماچھیوال نے مقابلے میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔پولیس نے چار نامزد اور دو نامعلوم…

ہر سال 10 اپریل کو یومِ دستور منانے کا اعلان

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 10 اپریل کو یوم دستور منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا…

رشوت کے بدلے قانون سازی کا الزام، اٹلی کے سابق ایم ای پی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کی تیاریاں

یورپین پارلیمنٹ میں رشوت کے بدلے قانون سازی کے بڑے ملزم کو تحقیقات میں تعاون کرنے پر جلد ہی جیل سے ان کے اپارٹمنٹ میں ہاؤس اریسٹ کر دیا جائے گا۔یہ بات مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ خبروں میں بتائی گئی ہے۔شائع شدہ تفصیلات کے مطابق یورپین…

اپوزیشن کو مذاکرات کیلئے شہباز کے پاس آنا ہوگا، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن سے مذاکرات کریں لیکن اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے شہباز شریف کے پاس آنا ہو گا کیونکہ یہ وزیرِ اعظم ہیں۔آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی…

دبئی سے فیصل آباد پہنچے مسافر کو لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی کیسے واپس ملی؟

دبئی سے فیصل آباد پہنچے مسافر کی لاکھوں روپے مالیت کی گمشدہ غیر ملکی کرنسی فیصل آباد ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ویجیلنس اسٹاف نے فرض شناسی سے واپس لوٹا دی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ کے ویجلنس اسٹاف کو…

ہمیں جھکانے کیلئے سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں جھکانے کے لیے سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں، ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم قانون کی بالا…

ہم نے ایک دو نہیں، تین آمروں کو بھگایا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے آج میرے لیے بہت ہی اہم دن ہے، آج کے دن متفقہ آئین کی بنیاد رکھی گئی، ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا، ایک دو نہیں…

سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ پر تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے یومِ شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز میں تعطیل ہو گی۔محکمۂ تعلیم سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پر اسکولز میں تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 رمضان المبارک…

زرتاج گل اور عثمان بزدار آج اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اینٹی کرپشن پنجاب کے دفتر میں پیش نہ ہوئے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سردار عثمان بزدار کو آج پیش ہونے کے لیے نوٹس بھجوایا گیا تھا۔عثمان بزدار کے وکیل نے اینٹی…

پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد نے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد نے آج اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر (اے آر سی) جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔انہوں نے یہ چارج ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر نصرت ادریس سے لیا، جن کے پاس اس عہدے کا اضافی چارج تھا۔ …

ضروری ہے کہ قرار داد پیش کرنے سے پہلے ہوم ورک کیا جائے، شازیہ مری

وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ قراداد پیش کرنے سے پہلے ہوم ورک کیا جائے، سب سے پہلے مانیٹری ایلوکیشن دیکھی جاتی ہے۔سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شازیہ…

سیکریٹری خزانہ یعقوب حامد شیخ امریکا پہنچ گئے

سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ امریکا پہنچ گئے، انہیں سپریم کورٹ کی ہدایت پر آج پیش ہونا تھا۔حامد یعقوب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی میٹنگ میں شرکت کرنے امریکا گئے ہیں۔سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کا دورۂ امریکا 16 اپریل کو ختم ہو…

افغانستان کیخلاف تمام نوجوان بھیجنا ٹھیک نہیں تھا، سابق چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشن میں فل اسٹرینتھ افغانستان کے خلاف تمام نوجوان بھیجنا ٹھیک نہیں تھا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو چانس یا سینئرز کو آرام…

علی امین گنڈاپور کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔علی امین گنڈاپور کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کے روبرو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا…

بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث ہو رہی ہے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث ہو رہی ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کئی ماہ سے…

جسٹس فائز کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت کی کیوریٹو ریویو پٹیشن کو واپس لینے کی درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔اٹارنی جنرل منصور اعوان چیف…