جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Science

اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ممکن

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت پیش کردی ہے۔ چار ماہ قبل دسمبر میں واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن میں اس کی آزمائش کی گئی تھی۔ اب یہ سہولت بتدریج پوری دنیا کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ اس طرح لیپ ٹاپ اور ڈیسک…

آئس لینڈ میں ایک ہفتے میں 17000 زلزلے

آئس لینڈ: آٹھ روز گزرچکے ہیں اور آئس لینڈ میں اب تک 17 ہزار سے زائد زلزلے ریکارڈ ہوچکےہیں۔ ان میں سب سے شدت کا زلزلہ 5.6 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ زلزلے آتش فشاں پہاڑ میں سرگرمی کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں۔…

پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم

ٹوکیو: عموماً پیدائشی بچوں کی اکثریت کسی نہ کسی درجے کے یرقان (جونڈائس) کی شکار ہوجاتی ہے۔ اب فوری طور پر تشخیص کے لیے استعمال میں آسان آلہ بنایا گیا ہے۔ ساتھ یہ نظام بچوں کی دیگر جسمانی کیفیات پر بھی نظررکھتا ہے۔ اس آلے کو پہنا…

سمندر کی 11 ہزار میٹر گہرائی میں پہنچنے والا ’’نرم‘‘ اور خودکار روبوٹ

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے سمندر کی انتہائی گہرائی میں تحقیق کےلیے ایسا خودکار روبوٹ تیار کرلیا ہے جو بہت نرم ہونے کے علاوہ آزادانہ انداز میں تیر بھی سکتا ہے۔ حالیہ تجربات کے دوران اس روبوٹ کو سمندر کے سب سے گہرے مقام ’’ماریانا ٹرینچ‘‘…

ٹڈے کےکان سے روبوٹ کی سماعت کا پہلا کامیاب تجربہ

تل ابیب: دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اور دلچسپ تجربہ کیا گیا ہے جس میں مردہ ٹڈے کے کان کو استعمال کرتے ہوئے ایک روبوٹ کو سماعت کے قابل بنایا گیا ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس دلچسپ تجربے میں ٹڈے کا کان باقاعدہ روبوٹ سے جوڑا…

پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے

ٹوکیو: کسان سے لے کر خریدار تک کسی بھی پھل کی تازگی کی تصدیق ایک مشکل عمل ہوتا ہے۔ لیکن اب جاپان میں شائبورا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایس آئی ٹی) نے بالخصوص آم کی تازگی معلوم کرنے کا جدید ترین سسٹم تیار کیا ہے۔ اس عمل میں پھل کو…

ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ، پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی

 کراچی: ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ عوامی مقبولیت کے سبب پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی۔ مختصر ویڈیوز شیئرنگ ایپ لائیکی پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگی، حال ہی میں اس کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آئی ہے۔ موبائل ڈیٹا اور تجزیہ…

اب والدین یوٹیوب پر بچوں کی سرگرمیوں پر نظررکھ سکیں گے

کیلیفورنیا: گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران پوری دنیا میں بالخصوص بچوں کی بڑی تعداد نے یوٹیوب کا رخ کیا جہاں انہوں نے تعلیمی، تفریحی اور دیگر ویڈیوز سے استفادہ کیا۔ لیکن ساتھ ہی والدین نے یوٹیوب سے یہ شکایت بھی کی ہے کہ ان کے بچے ایسی…

نجی کمپنی نے دیوقامت پہیے جیسا خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا

امریکی کمپنی ’آربٹل اسمبلی کارپوریشن‘ نے زمین کے گرد مدار میں ایک بہت بڑے پہیے جیسے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے جو اپنے محور پر چکر لگاتے دوران مصنوعی کششِ ثقل (آرٹی فیشل گریویٹی) بھی پیدا کرے گا۔ واضح رہے کہ میلوں پر…

یک خلوی جاندار میں دماغ کے بغیر یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت

میونخ: جرمن ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد فطر لعابی یا ’’سلائم مولڈ‘‘ کہلانے والے یک خلوی جاندار کی ایک قسم میں یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت کرلیا ہے۔ اس جاندار کا مکمل سائنسی نام ’’فائیسارم پولی سیفالم‘‘ (Physarum polycephalum) ہے جو…

سام سنگ نے 50 میگا پکسل کیمرا سینسر پیش کردیا

سیئول، کوریا: سام سنگ نے دنیا کا جدید ترین اسمارٹ فون کیمرا سینسر پیش کردیا ہے جس کی بدولت صارفین 50 میگاپکسل کی تصویریں کھینچ سکیں گے جبکہ اس سے 480 فریم فی سیکنڈ (480 ایف پی ایس) شرح والی فل ایچ ڈی ویڈیوز بھی بنائی جاسکیں گی۔ جنوبی…

ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار

الینوائے: امریکا میں کمپنی کے خلاف درجنوں پرائیویسی کے مقدمات پر ٹِک ٹاک کی انتظامیہ نے 92 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی کئی ریاستوں میں پرائیویسی کی حفاظت نہ کرنے پر چین کی ویڈیو ایپ…

تیزی سے جواب دینے والوں کو ’’سچا‘‘ سمجھا جاتا ہے، تحقیق

لندن: برطانیہ میں کی گئی ایک دلچسپ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ کسی بھی سوال کا فوری اور بلا جھجھک جواب دیتے ہیں، اکثر اوقات انہیں سچا سمجھا جاتا ہے اور ان کی بات بھی درست قرار دی جاتی ہے۔ اس کے برعکس وہ لوگ جو کسی بھی سوال کا جواب…

ریشم کے کیڑوں کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار

ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے ریشم کے کیڑوں کی غذا میں تبدیلی کرکے ان سے حاصل ہونے والے ریشم کو معمول سے دگنا مضبوط بنا لیا ہے۔ آن لائن ریسرچ جرنل ’’مٹیریلز اینڈ ڈیزائن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے ریشم کے…

درجنوں ڈرون کو ایک ساتھ اڑانے اور چارج کرنے والی چادر

پیسا، اٹلی: چھوٹے اور رنگ برنگی روشنیوں والے ڈرون کے کرتب تماشے اب عام ہوچکےہیں۔ ایسے ڈرون بار بار بجلی مانگتے ہیں اور اب اٹلی کے انجینیئروں نے ایک ساتھ بہت سارے کواڈکاپٹرز جارچ کرنے والی چادر تیار کی ہے۔ اسے فلائنگ ڈرون بلینکٹ کا نام…

گوگل نے انٹرنیٹ کیبل سے زلزلوں کی پیمائش شروع کردی

کیلیفورنیا: گوگل نے عالمی سمندروں کے فرش پر بچھی ہزاروں کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل کو کامیابی سے زلزلہ پیما کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ہزاروں کلومیٹر طویل رقبے پر پھیلے ہوئے تارکو زلزلہ پیما بنایا جاسکتا ہے۔ بحرالکاہل…

اس ہولوگرام کو کھایا بھی جاسکتا ہے!

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ’جامعہ خلیفہ‘ میں سائنسدانوں نے ایسا ہولوگرام اسٹیکر تیار کرلیا ہے جسے کھا کر ہضم بھی جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران مختلف ’’اصلی مصنوعات‘‘ کی شناخت میں اسٹیکر جیسے ’’تھری ڈی ہولوگرامز‘‘ کا…