جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

دنیا بھر میں فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اورانسٹا گرام سروس متاثر ہونے کے بعد بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک میسنجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام، فیس بک میسنجر اور پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی تاہم کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا جس کے بعد اب سروسز بحال ہوگئی ہیں۔

اس سے قبل سروس متاثر ہونے سے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

You might also like

Comments are closed.