جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

واٹس ایپ پردوستوں کے ساتھ گیمزکھیلیے

موبائل پرزیادہ ترلوگوں کا اولین مشغلہ گیم کھیلنا ہوتا ہے، لیکن موبائل گیمز کے شیدائیوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ موبائل میں جگہ کا بھی ہوتا ہے۔ لیکن کچھ کھیل ایسے ہیں جنہیں آپ بنا انسٹال کیے کھیل سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کو محض پیغام رسانی کے لیے مختص ایپ سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ ماضی کے بہترین گیم کھیل سکتے ہیں۔ 

زیرنظرمضمون میں ایسے گیمز کا احاطہ کیا گیا ہے جنہیں آپ جب چاہیں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

1. انتاکشری

انتاکشری ایک معروف کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کو پچھلےگانے کے آخری لفظ سے شروع ہونے والا کوئی گانا گانا پڑتا ہے۔ آپ اسے واٹس ایپ پر کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم بنا کربذریعہ میسج یا گروپ کالز کی شکل میں کھیل سکتے ہیں۔

2۔ نام، چیز، جگہ، چیز، جانور

نوے کی دہائی میں پیدا ہونے والے بچے اس کھیل سے بخوبی واقف ہوں گے، جب تک انٹرنیٹ، اسمارٹ فون نے گھریلو اقدار اور بچوں سے ان کا بچپن نہیں چھینا تھا، تب تک یہ کھیل ہر گھرمیں بچے بڑے مل کرکھیلا کرتے تھے، لیکن اسمارٹ فون نے بچپن کے اس خوب صورت کھیل کو بھی نئی نسل سے دور کردیا ہے، تاہم اب ٹیکنالوجی کے سائے میں بڑے ہونے والے نوجوان ماضی کے اس کھیل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، اسے گروپ ویڈیو کال کی شکل میں کھیلا جاسکتا ہے۔

آپ کو صرف کھیل کے شرکا کو ایک حروف تہجی (الفابیٹ) بتا کراس سے شروع ہونے والے نام، جگہ، جانور، اورچیز کو گروپ میں لکھنے کا کہیں، جو سب سے پہلے یہ کام کرلے وہ اس کھیل کا فاتح قرار پائے گا۔  اسی طرح اس کھیل کو ایک ایک کرکے کال پر بھی کھیلا جاسکتا ہے۔

3۔ دی نیلم شو گیم

اگرآپ نے شاہ رخ اور کاجول کی بلاک بسٹر فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘ دیکھی ہے تو پھر آپ کو یہ کھیل بھی لازمی یاد ہوگا۔ یہ ایک بہت سادہ سا کھیل ہے جس میں کھلاڑی بنا سوچھے سمجھے ایک لفظ کہتا ہے اور دوسرے کھلاڑی کو جواب دینا ہوتا ہے کہ اس لفظ کو سن /پڑھ کر اس کے ذہن میں سب سے پہلے کیا چیز آئی ہے۔

 

You might also like

Comments are closed.