Browsing Category
Express
برف کے بغیر کھانا ٹھنڈا رکھنے والا سولر فریج
نیویارک: بالخصوص غریب ممالک میں موبائل ریفریجریٹر کی غیرمعمولی ضرورت پڑتی ہے۔ ویکسین کی کولڈ چین کے لیے بھی موبائل ریفریجریٹر بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اب شمسی توانائی سے چلنے والا ایک انقلابی ریفریجریٹر بنایا گیا ہے جو انٹرنیٹ کراؤڈ فنڈنگ…
آلودہ پانی کو صاف کرنے اور بجلی بنانے والی ٹیکنالوجی
سینٹ لوئی: آلودہ پانی کی تلفی یا صفائی ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکی ہے۔ اب واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گندے پانی کی صفائی کرنے والا ایسا ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا ہے جو پانی صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی بناسکتا ہے۔
سینٹ لوئی میں…
نارنجی کے چھلکے سے شفاف لکڑی تیار
سویڈن: اگرچہ شفاف اور ماحول دوست لکڑی پر ایک عرصے سے کام جاری ہے لیکن اس ضمن میں اب نارنجی کے چھلکے سے شفاف لکڑی بنائی گئی ہے جو کئی مرتبہ بازیافت (ری سائیکل) کی جاسکتی ہے۔
سویڈن میں واقع کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے…
اب ہولوگرام ہوا کے اندر حرکت بھی کرسکیں گے
نیویارک: اگرچہ یہ بہت چھوٹے ہیں لیکن سائنسدانوں نے ہوا میں ہولوگرافک تصاویر کو حرکت دے کر اسے ترقی دی ہے۔ تجرباتی طور پر اسٹاروار فلم کی طرح سرخ اور سبز تلواروں کے ہولوگرام ہوا میں لہرائے گئے ہیں اور یہ حرکت کرنے والے پہلے ہولوگرام بھی…
ناخن جتنی جگہ پر 50 ارب ٹرانسسٹرز والا مائیکروپروسیسر
پالو آلٹو، کیلیفورنیا: آئی بی ایم نے دنیا کے باریک ترین ٹرانسسٹرز والا مائیکروپروسیسر تیار کرلیا ہے جس میں ہر ٹرانسسٹر کی چوڑائی 2 نینومیٹر، یعنی ڈی این اے سے بھی زیادہ باریک ہے۔
اس قدر باریک ٹرانسسٹرز کی بدولت جو مائیکروپروسیسر تیار…
عالمی حدت کے باعث ایشیائی پہاڑوں پر سیلاب کے خطرے میں تین گنا اضافہ
سوئزرلینڈ: پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر کے تیزی سے پگھلاؤ کی خبریں اب عام ہوچکی ہیں۔ اسی تناظر میں سوئزرلینڈ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ایشیائی پہاڑوں پر سیلابوں کا خطرہ تین گنا بڑھ چکا ہے اور وجہ یہی ہے کہ برف کے ذخائر تیزی…
آن لائن بینکنگ کومحفوظ بنانے کا گُر
سلیکان و یلی: ایک وقت تھا کہ جب یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کے لیے بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگا کرتی تھی، لیکن آب آپ جب چاہیں گھر بیٹھے کچھ ہی دیر میں اپنے بینک سے متعلق سارے کام آن لائن نمٹا سکتے ہیں لیکن…
آن لائن بینکنگ نے ہماری…
دنیا کی قدیم ترین ’’باقاعدہ‘‘ انسانی قبر دریافت
لندن: ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کینیا کے ایک دور افتادہ غار میں ایک ایسی باقاعدہ انسانی قبر دریافت کی ہے جو آج سے 78 ہزار سال پہلے بنائی گئی تھی اور جس میں 3 سالہ بچہ دفن کیا گیا تھا۔
یہ قبر کینیا میں آثارِ قدیمہ…
چمکیلا، پیلا، زہریلا… نئی قسم کا مینڈک دریافت
ساؤ پالو: برازیلی سائنسدانوں نے ساؤ پالو کے جنگلات سے خوبصورت لیکن زہریلے مینڈک کی ایک نئی نوع دریافت کرلی ہے جس کی جسامت انگلی کی پور سے بھی آدھی ہے۔
نئے دریافت ہونے والے مینڈک کا تعلق ’’براکیائی سیفالس‘‘ جنس سے ہے جس میں مینڈکوں کی…
ٹویٹرکا 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھولنے کا اعلان
کیلیفورنیا: آڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ’کلب ہاؤس‘ کے اعلان اور مقبولیت کے بعد اب ٹویٹر نے بھی آڈیو اسپیس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں 600 سے زائد فالوورز والے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
یہ سہولت ایپل اور اینڈروئڈ…
مئی میں پلے اسٹیشن پرمفت گیمز کھیلیں
سلیکان و یلی: سونی نے پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے لیے مئی میں مفت گیمز کی فہرست جاری کردی ہے۔ سونی انٹرٹینمنٹ کے مطابق رواں ماہ یہ گیمز بنا کسی اضافی چارجز کے بالکل فری کھیلے جاسکتے ہیں۔
سونی پلے اسٹیشن کے مفت گیمز کی فہرست میں ریک فیسٹ:…
پانی میں ڈوب کر بجلی بنانے والی پتنگ
کیلیفورنیا: اگرچہ ہم ہوا میں پرواز کرنے والی پتنگوں سے بجلی بنانے کا تجربہ کرچکے ہیں لیکن عین اسی اصول پر ایک پتنگ نما پیراک آلے کا تجربہ کیا جارہا ہے جو سمندری لہروں کے بل پر بجلی تیار کرسکےگا۔
اسے مینٹا سسٹمز کا نام دیا گیا ہے جو نہ…
’’6 جی‘‘ کےلیے سلیکان ملٹی پلیکسر چپ تیار کرلی گئی
اوساکا / ایڈیلیڈ: اس وقت جبکہ دنیا کے چند ایک ملکوں میں ہی ’’5 جی‘‘ موبائل سروس شروع کی گئی ہے، ماہرین نے کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کو ’’6 جی‘‘ اور اس سے بھی آگے تک پہنچانے کےلیے کمر باندھ لی ہے۔
اب جاپان اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے…
فیس بک صحافیوں اور لکھاریوں کو 50 لاکھ ڈالر دے گا
کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ منفرد رپوٹنگ کرنے والے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر دینے جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیس بک اپنے نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے…
خچراورجنگلی گھوڑے پانی کے کنویں کھود کر حیاتیاتی تنوع بڑھاتے ہیں
ایریزونا: گدھوں، خچروں اور جنگلی گھوڑوں کے متعلق ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنی پیاس بجھانے کے لیے کنویں کھودتے ہیں۔ بعد ازاں اس کا پانی دیگر جانور پیتے ہیں اور ان کا یہ عمل حیاتیاتی تنوع بڑھانے کے کام آتا ہے۔
آرہس یونیورسٹی،…
جسمانی حرارت کو بجلی میں بدلنے والی کلائی پٹی
بیجنگ: ماہرین نے کلائی پر باندھی جانے والی ایک پٹی بنائی ہے جو فی الحال جسمانی حرارت سے ایک ایل ای ڈی روشن کرسکتی ہے۔
کلائی پٹی تھرمو الیکٹرک جنریٹر(ٹی ای جی) اصول کے تحت کام کرتے ہوئے بجلی بناتی ہے۔ مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی اسمارٹ واچ…
کم درجہ حرارت پر پلاسٹک کو ایندھن میں بدلنے کا نیا طریقہ
ڈیلاویئر: امریکی ماہرین نے پلاسٹک کو ایندھن میں بدلنے کا ایک ایسا نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے جو نہ صرف ہر قسم کے ڈھیٹ سے ڈھیٹ پلاسٹک کےلیے کارآمد ہے بلکہ خاصے کم درجہ حرارت پر کام کرتے ہوئے توانائی بھی بہت کم استعمال کرتا ہے۔
آن لائن…
صرف ایک گھنٹے میں کھیت سے ایک لاکھ فالتو پودے تلف کرنے والا روبوٹ
نیویارک: قیمتی فصلوں پر اگ آنے والی خودرو جھاڑیاں ان کے لیے شدید نقصان دہ ہوتی ہیں۔ انہیں دستی طور پر تلاش کرکے صاف کرنا بہت وقت طلب اور مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی بنا پر اب ایک روبوٹ بنایا گیا ہے جو صرف ایک گھنٹے میں ایک لاکھ بوٹیاں اور…
شکایات کے باوجود فیس بک اور گوگل پر دھوکے بازوں کے اشتہارات جاری، سروے
سلیکان و یلی:
فیس بک اور گوگل دھوکہ دہی کے واقعات سامنے آنے کے بعد بھی اپنے پلیٹ فارمز سے آن لائن اسکیم (مالیاتی دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اسکیموں) کے اشتہارات ہٹانے میں ناکام رہے ہیں۔
اس بات کا انکشاف صارفین کے تحفظ کےلیے کام کرنے…
چینی خلائی اسٹیشن کا مرکزی ماڈیول کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا گیا
بیجنگ: چینی خلائی اسٹیشن ’’تیانگونگ 3‘‘ کا اہم ترین اور مرکزی حصہ (کور ماڈیول) آج رات کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچایا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 29 اپریل کی رات 11 بجکر 11 منٹ پر چین کی وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ سے چینی خلائی اسٹیشن…