
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ 9 کاروباری خواتین کو امریکا میں سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقات کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
خواتین بزنس انٹرپرنیورشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ 272 گریجویٹس اسٹارٹ اپس کو 8 ارب روپے سے زائد فنڈنگ کے مواقع پیدا ہوئے۔
امین الحق نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری بڑھ کر 350 ملین ڈالرز سے زائد تک جا پہنچی، پاکستان میں کنیکٹوٹی کے لیے 49 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 میں 7 کروڑ اب 11 کروڑ لوگ براڈ بینڈ استعمال کر رہے ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منشور میں ہی خواتین کو بااختیار بنانا ہے، ہم نے خاتون کو گورنر لگایا ہے۔
Comments are closed.