secure hookup site hookup Telford Pennsylvania bbw hookups app homemade hookup hookup Colmar galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، 12 مئی کے بعد شہر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، گرمی کی لہر 17مئی تک برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اور  14 مئی کو کراچی میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی لہر جاری ہے، یہ لہر 12 مئی سے زیادہ شدت کے ساتھ پورے سندھ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں پارہ 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی تک پہنچ سکتا ہے۔

لاہور، سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ انتہائی گرم اور خشک موسم سبزیوں، باغات اور فصلوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا انتظام کریں۔

شدید گرمی کے دوران توانائی کی طلب میں اضافہ ہوگا، شہر ی 11 سے 4 بجے کے دوران باہر نکلنے سے گریز کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.