منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

9 مئی کے واقعات میں ملوث مردان کا سرکاری افسر معطل

9 مئی کے واقعات میں ملوث مردان کے سرکاری افسر کو معطل کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق یہ پہلا سرکاری افسر ہے جسے 9 مئی واقعات پر معطل کیا گیا ہے۔ 

محمد اسماعیل انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تھا۔

اس کے خلاف سٹی تھانہ مردان میں مقدمہ درج ہے، ملزم محمد اسماعیل گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل مردان میں ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کی جانب سے پُرتشدد مظاہرے کے دوران ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا گیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق محمد اسماعیل نے مردان میں جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج کیا تھا۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزم نے پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے اور تقاریر بھی کیں۔

متن میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے نفرت انگیز تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد اسماعیل کو یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کی منظوری سے معطل کیا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.